اب تک شعر جن مراحل سے گزرا ہے اگر وہ آپکے سامنے آتے تو واقعی ایسا ہی کچھ تھا جس کو میں نے محسوس کیا پھر اسے بدل دیا۔ لیکن اب تو کچھ ایسا نہیں لگ رہا۔ آپ نشاندہی فرما دیں۔
جیسا کہ پچھلے مرحلہ میں کچھ یوں تھا شعر
بالعکس ہی رہاہے خواتین سے ادب
تو جتنا ہو رزیل میسر تجھے یہ ہو
واہ فیض کے شعر میں تقریبا میرے ہی شعر کا تخیل ہے۔ آپکی رائے کافی وزنی ہے غور کیا جائے گا۔ ویسے ادب کو الگ اس لیے رکھا کہ اس میں ادب اور فنون ادب دونوں کے معنی لیے جا سکیں۔
السلام علیکم۔ ایک نئی لڑی بنانے کی جسارت کر رہا ہوں۔ اس میں ادبی لوگوں سے رائے لی جائے گی کہ کونسا سخن منتخب کیا جائے اور کونسا منسوخ۔
مثال کے طور پر کل میں نے دو اشعار لکھے ان پر رائے چاہیے کونسا ترک کر دوں اور کونسا رہنے دوں۔ (اشعار میں تخیل میری زندگی کے تجربات و مشاہدات پر مبنی ہے لہذاالفاظ...