دیکھا اچھا ہوا آپ نے سب کو بتادیا اسی مارے مجھ کو بھی پتا پڑگیا اس کا مطلب اس کا مطلب ہے کہ آپ کا بھی کوئی سندھی دوست ہے جس سے پوچھ کر آپ نے اس کا مطلب پتا کرایا ہے
نہیں وہ تو بہت مہنگی ہوتی ہیں اور میرے پاس اتنے پیسے نہیں ہوتے کہ ایک بھی بونٹی خریدوں اس مارے کہ میری ساری تنخواہ میری امی مجھ سے لے لیتی ہیں اور مجھے صرف کرائے کے پیسے دیتی ہیں دفتر آنے جانے کے
اس بات پر تو میں نے آج تک دیکھا نہیں کسی کو غور سے کہ وہ اس مارے بولتا ہے یا نہیں پر ابھی سے سب کو دیکھوں گا کہ کون اس مارے بولتا ہے اور کون نہیں بولتا ہے
مجھے نہیں لگتا یہ گاڑھی اردو ہے اس مارے کہ یہ تو سب لوگ بہت آسانی سے بولتے ہیں اور اس کا متبادل لفظ میں شام کو اپنے سندھی دوست سے پوچھوں گا اگر اسے پتا ہوا تو اس سے پتا کرکے بتادوں گا اور اگر آپ کو میری ہر مثال میں گھسنے کا بہت شوق ہے تو اس مثال میں بچہ کی جگہ اپنا نام ڈال دیں
اس مارے کا مطلب تو بہت آسان ہوتا ہے اس کے مطلب میں تو کوئی بھی مشکل بات نہیں ہے بھئی اس مارے کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ میں کسی بچے کو ایک جھانپڑ ماروں تو وہ پوچھے گا کس مارے مارا ہے مجھ کو آپ نے تو میں بولوں گا کہ تم نے میری چاکلیٹ چرائی تھی اس مارے میں نے تم کو مارا ہے تو یہ ہوتا ہے اس مارے
پر میں تو آپ سے بھی اور سب سے بھی پیار سے بات کرتا ہوں پر آپ سب سے لڑائی والی باتیں کرتی ہیں اور سب آپ سے پیار سے ہی بات کرتے ہیں پر آپ کبھی بھی ان سے پیار سے بات نہیں کرتی بس لڑائی والی اور غصے والی باتیں کرنی آتی ہیں آپ کو
کام کی کیا کرلیں آپ کی یہ آدھی والی بات سمجھ میں نہیں آئی شاید آپ وہ والی بات بولنا چاہ رہے ہیں جو میری امی بولتی ہیں کہ کام کی ماسی رکھ لیں پر میں کیوں کروں کام کی ماسی میرے گھر میں تو سارے کام میری امی خود با خود کرلیتی ہیں