ملتان ، اسلام آباد اور خیر پور سندھ کی حد تک تو میں چند ترک دوستوں کو ذاتی طور پر جانتا ہوں۔ تاہم کراچی میں بھی دریافت کیا جاسکتا ہے ۔ :)
ناگوار خاطر نہ ہو تو اپنا کانٹیکٹ نمبر مجھے ای میل کر دیں۔
پھر تو یقینا آپ قابل رشک ہیں۔
میرے کچھ ترک احباب پاکستان میں موجود ہیں ۔ آپ چاہیں تو آپ کا ان سے رابطہ کروا دوں۔ میرا خیال ہے وہ بھی بہت خوش ہونگے۔ خاص طور پر عثمانی ترکی کے بارے میں آپ کی مہارت جان کر۔
شکریہ ۔
بالکل جناب، آپ جیسے لوگوں کا ساتھ ہوا تو وقت واقعی اچھا اور بامقصد گزرےگا۔ ویسے اب میں کچھ حیران ہوں کہ فیس بک پر میں ماضی میں کس طرح اتنا وقت گزارتا رہا؟ :!:
اوہ پھر تو آپ سے ملاقات کا شرف حاصل کرنا پڑے گا۔ میں اگرچہ جدید ترکی زبان کی کچھ شدھ بدھ رکھتا ہوں تاہم عثمانی ترکی کا مجھے ہمیشہ سے شوق رہا ہے۔
ویسے آپ کا تعلق کس شہر سے ہے اور آپ نے کہاں سے تعلیم حاصل کی ہے؟
مشورہ کا شکریہ ۔ اصل میں آپ کی راے میں ہی جواب پوشیدہ ہے ۔ ابن آدم ادبی سا نام ہے جبکہ میں کافی غیر ادبی واقع ہوا ہوں۔ اس لیے آدم کا بیٹا ہی مناسب معلوم ہوتا ھے ۔