نتائج تلاش

  1. م

    نظم : کشمیر : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    کشمیر ( نظم ) از : محمد حفیظ الرحمٰن دِل خون ہوا جاتا ہے یوں شدتِ غم سے ہو جوئے لہو جیسے رواں کوہِ الم سے کشمیر کے زخموں پہ نمک ڈالنے والو دِل جیتو گے تم کیسے بھلا ظلم و ستم سے آزادی ہے کشمیر کا مقسوم بلا شک قابض نہیں رہ سکتے ہو تم جاہ و حشم سے پرچم وطنِ...
  2. م

    غزٌ ل : جاں لے کے چلے ہیں کہ کہیں وار ہی دیں گے : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاھب ۔ سر غزل کی پسندیدگی پر شکریہ قبول فرمایئے ۔ جہاں تک اس کے پچھلی غزلوں جیسی نہ ہونے کی بات ہے تو اس تنقید پر معذرت کی کوئی ضرورت ہی نہیں تھی ۔یہ تو آپ کا حق ہے بلکہ یہی آپ کا منصب ہے ۔ اساتذہ کا تو کام ہی یہ ہے کہ لگی لپٹی رکھے بغیر صاف صاف بات کردیں ۔ یہی ہمارے...
  3. م

    غزٌ ل : جاں لے کے چلے ہیں کہ کہیں وار ہی دیں گے : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    بھائی فاخر رضا صاحب ۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ غزل آپ کو پسند آئی ۔ داد کے لیئے بہت بہت شکریہ قبول فرمایئے ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔
  4. م

    غزٌ ل : جاں لے کے چلے ہیں کہ کہیں وار ہی دیں گے : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    محترم بھائی جناب محمد تابش صدیقی صاحب ۔ غزل کی پسندیدگی اور داد کے لیئے بے انتہا مشکور ہوں ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے ۔
  5. م

    غزٌ ل : جاں لے کے چلے ہیں کہ کہیں وار ہی دیں گے : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    جناب حسن محمود جماعتی بھائی۔ غزل کی پسندیدگی کے لیے بہت بہت شکریہ قبول فرمایئے۔ بڑی نوازش ۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔
  6. م

    غزٌ ل : جاں لے کے چلے ہیں کہ کہیں وار ہی دیں گے : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    غزل از : محمد حفیظ الرحمٰن جاں لے کے چلے ہیں کہ کہیں وار ہی دیں گے ورنہ تو یہ حالات ہمیں مار ہی دیں گے آنکھوں کو طراوٹ بھی ملے گی تو انہی سے سایہ بھی ہمیں یہ گھنے اشجار ہی دیں گے کیوں نعرہ انالحق کا لگاتے ہو دِوانو ؟ دیوانے جواب اِس کا...
  7. م

    شاعر ہے راحیلؔ غضب کا، اس کی غزل کا کافر کافر

    واہ راحیل صاھب ۔ کیا خوبصورت غزل ہے ۔ مبارکباد قبول کیجیئے۔ اور ہاں ایک مشورہ ہے اگر پسند آئے۔ آخری شعر میں لفظ کافر کی تکرار ہے۔ اگر اسے یوں کر دیا جائے تو کیسا رہے۔ شاعر ہے راحیل غضب کا ، اس کی غزل کا منکر کافر اتنی اچھی غزل کہنے پر ایک بار پھر مبارکباد قبول...
  8. م

    اردو محفل سالانہ عالمی اردو مشاعرہ 2016

    تمام حاضرینِ مشاعرہ کی خدمت میں السلام علیکم اور تمام منتظمین کو اس بے مثال مشاعرے کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد کے بعد مصرعِ طرح پر ایک غزل کے چند اشعار پیشِ خدمت ہیں۔ فرق ہے واضح جو لا حاصل میں اور حاصل میں ہے ہاں وہی جو دورئ منزل میں اور منزل میں ہے جو کشاکش زندگی بھر خون رُلواتی رہی...
  9. م

    دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے

    نہایت معذرت خواہ ہوں۔ مجھ سے سہو ہوا ۔ یہ فلم " آئینہ " کا گانا ہے۔ مگر پرانی " آئینہ " کا۔ واضح ہو کہ بعد میں بھی " آئینہ " نام سے ایک فلم بنی تھی جس میں ندیم نے کام کیا تھا ۔
  10. م

    دل ویراں ہے، تیری یاد ہے، تنہائی ہے

    بھائی نظام الدین صاحب ۔ پیشگی معذرت کے ساتھ آخری شعر کے پہلے مصرع کی تصحیح کر نا چاہتا ہوںجو یوں ہے ۔ چھا گئے چاروں طرف غم کے اندھیرے سائے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے یہ فلم " نغمہء صحرا " کا گانا ہے اور اِسے عظیم گلوکار مہدی حسن صاحب نے گایا ہے۔
  11. م

    غزل : جنگل میں بس ایک ہی رستہ جس پر بیٹھا کالا ناگ : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    بھائی نایاب صاحب غزل کی پسندیدگی پر شکریہ قبول کیجئے۔ تاخیر کے لیے معذرت ۔ دراصل کافی دنوں بعد اردو محفل پر آیا ہوں۔ بیماری اس تاخیر کا باعث بنی۔
  12. م

    غزل : جنگل میں بس ایک ہی رستہ جس پر بیٹھا کالا ناگ : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    بہن نوشین فاطمہ صاحبہ ۔ داد کے لیئے بہت سارا شلریہ قبول کیجیئے ۔ کافی دنوں بعد اردو محفل پر آیا ہوں اس لیے جواب میں تاخیر ہو گئ۔ بہت معذرت خواہ ہوں۔
  13. م

    قومی ترانے کی بحر

    میری اپنی معلومات کے مطابق بھی ہمارے قومی ترانے کی دُھن پہلے بنی تھی اور بول بعد میں لکھے گئےتھے۔عبدالکریم چھاگلہ صاحب نے جو دھن بنائی تھی وہ ایک ملک کے قومی ترانے کے لحاظ سے بڑی باوقار اور متاثر کرنے والی تھی جو نہ صرف پسند کی گئی بلکہ پاکستان کے قومی ترانے کی دھن کی حیثیت سے منتخب بھی کر لی...
  14. م

    غیبی انسان اور سلیمانی خزانہ شائع ہو گئے ہیں : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    جناب محمد سلیم الرحمٰن صاحب نے بچوں کے لیے دو انگریزی ناولوں کے ترجمے تلخیص کے ساتھ کیے تھے جو فیروز سنز لاہور سے شائع ہوئے تھے 1۔ انویزیبل مین مصنف ایچ جی ویلز جو غیبی انسان کے نام سے چھپا تھا 2۔ کنگ سولومنز مائنز مصنف رائیڈر ہیگرڈ جو سلیمانی خزانہ کے نام سے چھپا تھا اب یہ دونوں...
  15. م

    بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

    راشد اشرف @ محمد خلیل الرحمٰن
  16. م

    بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

    جناب محمد سلیم الرحمٰن صاحب نے بچوں کے لیے دو انگریزی ناولوں کے ترجمے تلخیص کے ساتھ کیے تھے جو فیروز سنز لاہور سے شائع ہوئے تھے یعنی انویزبل مین مصنف ایچ جی ویلز جو غیبی انسان کے نام سے چھپا تھا اور کنگ سولومنز مائنز مصنف رائیڈر ہیگرڈ جو سلیمانی خزانہ کے نام سے چھپا تھا...
  17. م

    غزل : جنگل میں بس ایک ہی رستہ جس پر بیٹھا کالا ناگ : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    میری بہن۔ کلجگ ہندی کا لفظ بلکہ اصطلاح ہے ۔ غزل کے رنگ کے تحت میں نے یہ لفظ استعمال کیا ہے۔جیسے ہم کہتے ہیں کہ قیامت قریب ہے اسی طرح ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق مختلف جُگ گزر چکے اور اب دنیا کا آخری دور یعنی کلجگ چل رہا ہے یعنی دنیا کا خاتمہ قریب ہے ۔
  18. م

    غزل : جنگل میں بس ایک ہی رستہ جس پر بیٹھا کالا ناگ : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    میری بہن۔ غزل کی پسندیدگی پر میری طرف سے بہت بہت شکریہ قبول فرمایئے۔
  19. م

    غزل : جنگل میں بس ایک ہی رستہ جس پر بیٹھا کالا ناگ : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    محترم جناب آوازِ دوست صاحب۔ میرے بھائی حوصلہ افزائی کے لیے بہت بہت شکریہ قبول فرمایئے۔
Top