نتائج تلاش

  1. ارشد رشید

    غزل (2023-08-05)

    حضرت میں نے بات صحیح یا غلط کی نہیں کی بلکہ معروف اور غیر معروف کی کی ہے - اردو میں صاحب ِ مقدور بطور اصطلاح درست ہے ڈکشنری میں بھی ہے مگر کیا کبھی کہیں آپ نے اس کا استعمال دیکھا ہے ؟ آپ کا یہ کہنا کہ کیا ضروری ہے پہلے سے استعما ل شدہ الفاظ ہی استعمال کیئے جائیں تو جواب ہے ہاں ضروری ہے -...
  2. ارشد رشید

    حرفِ گم

    جناب ظہیر صاحب - بہت عمدہ - پیغام اور آپ کا اندز دونوں ہی بہت اچھے ہیں - بلکہ استادانہ ہیں - بس بعض جگہوں پر مجھے واحد / جمع کا استعمال سمجھ نہیں آسکا - وہی آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں تا کہ اپنی اصلاح کر سکوں آپ نے لکھا ہے == دروسِ نفرت بنامِ مذہب ، کتاب میں تو کہیں نہیں ہے! - جب آپ نے...
  3. ارشد رشید

    برائے ااصلاح

    عمران صاحب - بہت بہتر ہے یہ غزل - دونوں ماہرین فن کی آرا اچھی ہیں - مجھے کچھ خاص تو نہیں کہنا بس یہ کہ کیا سروکار دل کو دشت سے ہے یا جو شکیل صاحب نے کہا - کیا تعلق ہے دشت کا دل سے ڈھونڈنے اس کا حل گیا ہوں میں یہاں ابہام ہے - کس کا حل ڈھونڈنے گئے ہیں ؟ اور یہ کہ میں کہ اس کی...
  4. ارشد رشید

    غزل (2023-08-05)

    جناب خورشید صاحب - آپ میرا مطلب نہیں سمجھے - میں نے ڈکشن کہا تھا ڈکشنری نہیں - ڈکشن کا مطلب ہے اسلوبِ نگارش - یعنی الفاظ کا چناؤ اور انکا رچاؤ- اسے طرزِ بیاں بھی کہتے ہیں - انگریزی میں زیادہ وضاحت سے اسے ڈکشن اینڈ اسٹائل بھی کہا جاتا ہے - یہی ایک شاعر کو دوسرے سے ممتاز بناتا ہے - آپ...
  5. ارشد رشید

    اشتیاق احمد خالق انسپکٹر جمشید سیریز

    باپ رے باپ - اتنی پرانی باتیں تھیں یہ - ڈیلیٹ کر دیا اب -
  6. ارشد رشید

    غزل - پھر کسی چاند کی آہٹ

    شکیل صاحب - بڑی عنایت سر آپ کی - بڑی محبت -
  7. ارشد رشید

    نظم - تاریخِ اردو زباں

    کیا بات ہے شکیل صاحب - مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا یہ اتنے خوبصورت طریقے سے بھی لکھی جا سکتی ہے - آپ کی بات اب سمجھ میں آئی واہ صاحب - بہت شکریہ - اللہ خوش رکھے -
  8. ارشد رشید

    نظم - تاریخِ اردو زباں

    شکیل صاحب - بہت محبت بہت خلوص آپ کا - اتنی تفصیل سے آپ نے ایک ایک مصرعے کا جائزہ لیا - مجھے تو اب خود بھی یہ یاد نہیں تھا کہ کونسا نظریہ کس نے پیش کیا تھا - آپ کو ماشااللہ بہت معلومات ہیں - باقی یہ ایک سیدھی سادھی پابند نظم ہے - نظم کے روایتی اسلوب کے مطابق - بس ایک بات سمجھ نہیں...
  9. ارشد رشید

    نظم - تاریخِ اردو زباں

    تاریخِ اُردُو زباں ====================== عجب نشہ ہے یہ اُردو کہ جو اُترتا نہیں کہ پیاس بُجھ بھی گئی ہو، تو دل تو بھرتا نہیں ہے اک خُمار، جو قلب و نظر پہ چھایا ہے کہ جیسے ذائقہ وہ ہو کہ جو بِسرتا نہیں دلوں کے شوق کی، جذبوں کی جس سے یاری ہے وہی تو دوستو اردو زباں ہماری ہے ٌ کوئی...
  10. ارشد رشید

    غزل:کِسی کی جُستجو ہے اَور مَیں ہُوں

    جناب راز صاحب آپ ذرا اپنی اس بات کی وضاحت فرمائیں گے کہ جو آپ نے لکھا " اردو کی عمر صدیوں: میں نہیں گنی جا سکتی ہے۔" سن 1042 میں اردو کے ایک شاعر گزرے جن کا نام خواجہ مسعود سعد سلیمان تھا - انہیں اردو کا سب سے پہلا اور صاحبِ دیوان شاعر بھی کہا جا سکتا ہے - کیونکہ انکی کتاب اور کلام کا حوالہ...
  11. ارشد رشید

    رات سنسان ہے ---مصطفی زیدی

    نور صاحبہ - شائد یہ نور ایمان آپ کا ہی نام ہے جس نام سے یہ ویڈیوز ہوتی ہیں - اگر آپ کو شاعری پڑھ کے پیش کرنے کا واقعی شوق ہے تو اپنے تلفظ پہ تو دھیان دیں - میں یہ تو نہیں کہتا کہ آپ پابندی کو پنجابی لہجے میں پبندی کیوں کہتی ہیں مگر اتنا تو کہہ سکتا ہوں کہ کم از کم مُونس کو تو مَو نَس نہ...
  12. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    سر یہاں میں آپ سے مؤدبانہ اختلاف کروں گا - مطلع غزل کا سب سے مشکل اور سب سے اہم شعر ہوتا ہے - وہی بے ربط یا دو لخت ہو تو آدمی آگے کیا پڑھے گا- پڑھے گا بھی تو بے دلی سے پڑھے گا - تو پھر جناب اس طرح کی معافی نو واردوں کے لیے تو زہرِ قاتل کا کام دے گی - یہ تو فائدہ کے بجائے نقصان ہو جائے گا -
  13. ارشد رشید

    غزل (2023-08-05)

    سر آپ ہی کی ہمت ہے اس غزل پر اتنی محنت کر رہے ہیں - میری تو ہمت نہیں ہے- اس غزل کا پورا ڈکشن خورشید صاحب کا اپنا لگتا ہے - اردو میں کیا روا ہے کیا معروف ہے کیا صحیح ہے کیا نہیں اِس کا ُاس سے کوئئ تعلق نہیں لگتا- خورشید صاحب - میں صرف اس لیئے لکھ رہا ہوں کہ جنا ب الف عین صاحب نے کہا ہے -...
  14. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    بہت شکریہ - بقول ساحر لے دے کے اپنے پاس فقط اک نظر تو ہے -
  15. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    ہم آشفتہ سروں نے ٹھانی ہے تند ہوا میں شمع جلانی ہے == اس پر میں پہلے ہی رائے دے چکا ہوں آپ اتفاق کرتے ہیں تو اسے بدلیں - راہِ یزید اپنا تو پر ہم نے رسمِ شبیری دہرانی ہے == یہاں تعقید لفظی آگئی کہ الفاظ کی نشست و برخاست بات کو گنجلک کیئے دیتی ہیں - آپ کہنا چاہ رہے ہیں تُو چاہے تو یزید کی راہ...
  16. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    شکیل صاحب - آپکی اردو پڑھ کر میں عش عش کر اٹھا - کیا بات ہے جناب - جی تو پھر ایسا ہے کہ اگر کسی نے مجھ سے رائے مانگی تو ضرور دوں گا - بڑی نوازش -
  17. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    شکیل صاحب یہ آپ کی محبت و عنایت ہے کہ آپ میرے بارے میں اتنے اچھے جذبا ت رکھتے ہیں - دل سے شکر گزار ہوں مگر بات یہ ہے میرا اصلاح و تنقید کا نصاب کچھ مختلف ہے جس پر میں نے اس سائٹ پہ بہت باتیں سن لیں - میرے نزدیک زبان کا صحیح استعمال جس کو میں حرمتِ لفظی کہتا ہوں وہ بے انتہا اہمیت کی...
  18. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    جناب آئی کے صاحب - بڑی نوازش آپ نے یاد کیا - مگر بہتر ہے کہ آپ الف عین اور دیگر اساتذہ کی رائے کا انتظار کر لیں - میرا کہا اس بزم میں یوں بھی معتبر نہیں ہوتا تو میں اب اس سے گریز کرتا ہوں - شکریہ-
Top