نتائج تلاش

  1. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    راحل صاحب - معذرت خواہ ہوں میری جانب سے ایسا تاثر جانے پر - بات اتنی ہے کہ جب میری بات سامنے والے تک پہنچ نہیں پاتی تو میں خاموش ہونا بہتر سمجھتا ہوں - دیکھیئے جناب جس چیز پر ہم بحث کر رہے ہیں وہ قاعدے قوانین سے سمجھانی مشکل ہے کیونکہ یہ روز مرہ اور زبان کے استعال کی باتیں ہیں - آپ کو...
  2. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    علوی صاحب یہ بحث اب ختم ہو چکی ہے - اور اس پر اختتام ہوا کہ یہ معاملے ہیں نازک جو تری رضا ہو تو کر - :) بات یہ ہے کہ میں اب مزید اسکی تفصیل میں کیا جاوؒں - دیکھیئے اتنا لکھ دیتا ہوں کہ مذکورہ مصرع تھا - ترے مٹنے پہ کیوں کر وہ بھلا رنجور نہ ہوگا - آپ اس میں سے بھلا نکال دیں تو بچے گا -...
  3. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    اس بحث کو سمیٹتا ہوں - میرے نزدیک بھلا کیونکر کہنا درست ہے سب بڑے شاعروں نے ایسے ہی استعمال کیا ہے - ایک آدھ مثال اس کے خلاف ہو تو ہو- کیونکر بھلا اگر آپ غلط نہ بھی سمجھیں تو غیر معروف ضرور ہے - میرے نزدیک اس سے مطلب بدل جاتا ہے - اب یہ شاعر پر منحصر ہے وہ کیا پسند کرتا...
  4. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    سر شائد آپ نے غور سے نہیں پڑھا اس دھاگے کو۔ یہی تو میں کہہ رہا ہوں کہ بھلا کیونکر صحیح ہے اور آپ نے اس ہی کی مثالیں پیش کی ہیں غلط میں کیونکر بھلا کو کہہ رہا ہوں -
  5. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    یہ دیکھیئے کی غالب نے بھی شہزادہ جواں بخت کے سہرے میں بھلا کیونکر ہی استعمال کیا تھا - جب کہ اپنے میں سماویں نہ خوشی کے مارے گوندھے پُھولوں کا بھلا پھر کوئی کیونکر سِہرا
  6. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    سر معاف کیجیئے گا یہ ماجد صدیقی کوئئ سند نہیں ہیں - یہ تو شعر خود ہی غیر معیاری ہے
  7. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    علی وقار صاحب - بہت خوب - آپ ایک کیونکر بھلا نکال لائے :) اب راحل صاحب یہ آپ پر ہے کہ آپ اسے استعمال کرتے ہیں یا نہیں - میرے نزدیک تو یہ اب بھی صحیح نہیں ہے - یہ مثال بہت پرانی ہے اور ایسی مثالیں بھی خال خال ہی ملتی ہیں - اور کیونکر اور بھلا کے بیچ میں وہ اور بھی کَھلتا ہے -...
  8. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    جناب آپ بہت اچھی مثالیں لائے ہیں - دل خوش ہوا - مگر ایک بات پہ غور کیجئے- آپ کی ہر مثال میں ہے " بھلا کیونکر " جبکہ مذکورہ شعر میں ہے ترے مٹنے پہ کیونکر وہ بھلا رنجور نہ ہوگا؟ تو جب آپ نے کیونکر لکھدیا اب بھلا نہیں آئیگا - اس لیئے کہ اب دونوں کا ایک ہی مطلب ہو گیا - جبکہ...
  9. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    اچھا جناب ہو سکتا ہے ایسا کیونکہ میں تو مارکیٹ سے آؤٹ ہوں اس لیے مجھے نہیں پتا - :) دوسرا یہ بھی بتایئے کہ موضوعاتی نظموں سے آپ کی کیا مراد ہے ؟ نظم تو ہوتی ہی وہ ہے جو کسی موضوع پر ہو اسی لیئے تو اسکا عنوان بھی ہوتا ہے؟
  10. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    جناب کسی نے کیوں اسے درست قرار دیا یہ تو آپ اس سے ہی پوچھیں میں تو اسے غلط ہی سمجھتا ہوں - فصل گل اسم صفت تو میرے حساب سے جب فصل گل کہہ دیا تو یہ پھولوں کا ہی موسم ہوگا سردی کا تو ہو نہیں سکتا - جیسے کہیں جاڑ ا آیا سرد دنوں کا - تو جاڑا تو ہے ہی سرد دنوں کا نام -
  11. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    جناب اعجاز عبید صاحب - اس پر ذرا روشنی ڈالیئے گا یہ اگر کوی نیا ٹرینڈ ہے تو میرے علم میں نہیں ہے - اس بارے میں مزید رہنمائی فرمائیں ایسا کب ہوا ؟
  12. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    آئی کے عمران صاحب - میری رائے آپ کو پسند نہیں آئیگئ نظم کی جمالیات پر تو تبصرہ آگے کی بات ہے ابھی آپ کی نظم کی زبان درست ہو نا باقی ہے موسم آیا فصل گل کا = فصل گل کا مطب ہوتا ہے پھولوں کا موسم یعنی آپ کہہ رہے ہیں موسم آیا پھولوں کے موسم کا؟ اور سوا کیا پاس ہمارے = اور سوا کیا...
  13. ارشد رشید

    برائے اصلاح

    آئی کے عمران صاحب - اس کلام کی اصلاح تو اس محفل کے اساتذہ ہی کریں گے میں آپ کی توجہ صرف آپ کے ٹیپ کے مصرعے کی طرف دلانا چاہتا ہوں چل کے چلیں ہم سوئے صحرا = چل کے چلیں کا مطلب ہوا پیدل چلیں آپ کو کہنا ہے چل ! کہ چلیں ہم سوئے صحرا یعنی آپ کسی سے کہہ رہے ہیں کہ آؤ چلیں ہم...
  14. ارشد رشید

    غزل:زبانیں کاٹ بھی دو گے تو حق محصور نہ ہوگا...

    جناب غزل اچھی ہے اور مزید بھی اچھی ہو سکتی ہے - کچھ باتیں مجھے سمجھ نہیں آئیں - اگر جسارت نہ سمجھیں تو پوچھ لیتا ہوں؟ سب سے پہلے تو آپ یہ بتائیں کہ کیا آپ بھی اس بات کے قائل ہیں کے لفظ "نہ" کو سبب خفیف یعنی دو حرفی باندھا جس سکتا ہے ؟ آپ کی ردیف میں "نہ ہوگا" کا نہ دو حرفی بندھ رہا ہے - میں نے...
  15. ارشد رشید

    شفیق خلش ::::ہُنر میں اُن سے کوئی اور کیا مَہا ہوگا:::::shafiq khalish

    جناب میں نے فہم یا علم کی بات ہر گز نہیں کی تھی جو کہ سب کا اپنا اپنا ہوتا ہے - میں نے تو زبان و بیان کی غلطیوں کی طرف اشارہ کیا تھا جو سب کے لیے ایک ہی ہیں -
  16. ارشد رشید

    عشق کا شین

    راسخ صاحب اچھا ہوتا کہ پہلے آپ علیم الدین حقی کا شاہکار ناول عشق کا عین پڑھ لیتے اور پھر یہ سب لکھنے کا سوچتے - اگر ایسا ہوتا تو پھر نہ تو آپ اُس کتاب کا ذکر ایسی بے دردی سے کرتے اور معاف کیجیئے گا نہ ہی ایسی تحریر لکھتے -
  17. ارشد رشید

    ہم سخن کہتے ہیں شاید حسرتِ اظہار میں

    ارے کہاں شکیل صاحب تیسرا اور سب سے اہم گروپ تو آپ بھول گئے - یہ وہ لوگ ہیں جو خود شاعر نہیں ہیں مگر شاعری کا ذوق رکھتے ہیں - اچھے اشعار کے متلاشی رہتے ہیں - ان میں سے اکثر کو دوسروں کے کلام یاد ہوتے ہیں ایسے لوگ ہر بات پہ ایک شعر سنا سکتے ہیں - سچ پوچھیے تو انہی باذوق لوگوں سے یہ...
  18. ارشد رشید

    ضرورتِ شعری

    سر میں پھر عرض کروں گا کہ یہ کوئ ضرورت ِ شعر ی نہیں ہے - فارسی زبان اردو سے مختلف ہے - فارسی کے قواعد میں تخفیف و ترخیم کے قاعدے کے تحت اس طرح کے عمل کثرت سے ہیں - اسی تخفیف و ترخیم سے ابراہیم کو براہیم بھی لکھا جا سکتا ہے - آپ کو ان مثالوں سے اساتذہ کا کلام بھرا ملے...
  19. ارشد رشید

    غزل - پھر کسی چاند کی آہٹ

    یاسر شاہ صاحب - بڑی نوازش آپ نے پسند کیا اس غزل کو - اور سر اگر نہ بھی کرتے تو میں کوئ غل غپاڑہ نہیں کرتا :) باقی آپ کی ترمیم بھی اچھی ہے مگر مجھے ایسا لگتا ہے جو بات میں رہی سے بیان کر سکتا ہوں وہ ہوئئ سے بیان نہیں ہوتی - یہ اپنے اپنے ذوق اور انداز کی بات ہے - بہر حال نوازش آپ کی -
  20. ارشد رشید

    غزل - پھر کسی چاند کی آہٹ

    عرفان صاحب - غزل کی پسندیدگی کا بہت شکریہ - آپ کی باتوں پہ کچھ گزارشات کرتا ہوں میں ذاتی طور پر اس کو مناسب نہیں سمجھتا کہ شاعر سے اسکے شعر کا مطلب پوچھا جائے - سمجھ آگیا تو اچھا ورنہ اللہ اللہ خیر صلیٰ :) مگر مجھ سے اس سائٹ پر احباب کو پہلے ہی کافی شکایتیں ہو چکی ہیں اس لیے...
Top