نتائج تلاش

  1. ارشد رشید

    غزل برائے اصلاح

    اوہ معاف کیجیئے گا مجھے ابھی اندازہ ہوا کہ یہاں شاعر اپنا کلام لکھ کہ محفلیں کا بھی نام لکھتے ہیں جن سے اصلاح مطلو ب ہو - آپ نے الف عین صاحب کا نام لکھا ہے تو آپ میری باتوں کو بالکل رد کر سکتے ہیں - پیغام ڈیلیٹ اس لیئے نہیں کیا کہ پھر نجانے آُپ کیا سوچیں کہ میں نے کیا لکھا تھا جو ڈیلیٹ کر...
  2. ارشد رشید

    غزل برائے اصلاح

    اس قدر بڑھ گئی ہے تنہائی بار لگنے لگی ہے بینائی -- تنہائی ایک احساس ہے اسکا بینائی سے کیا تعلق ہے - میرے نزدیک یہ شعر دو لخت ہے - میری امید ہے تو صرف خدا بخدا میں نہیں ہوں ہرجائی -- یہاں بھی وہی ہے - صرف خدا سے امید کو توکل کہتے ہیں اسکا وفا یا جفا سے کیا تعلق ہے ؟ حال کہتا ہے اپنا اشکوں...
  3. ارشد رشید

    برائے اصلاح : مجھے عزیز ہے وہ شخص میری جاں کی طرح

    یہ بات آپ کی درست ہے - ایسا لگ سکتا ہے - مگر میرے نزدیک اس طرح کی باتوں پہ وا ہ کرنا شاعر کے ساتھ بھی زیادتی ہے اور اپنے ساتھ بھی - دیکھیئے یہ شان اللہ کی تو ہوسکتی ہے مگر انسان کے لیئے غلط ہو جاتی ہے بلکہ ایک طرح کی بڑائ اور غرور ہو جاتا ہے - یعنی جو میری بات غور سے سنتا ہے وہ مجھے...
  4. ارشد رشید

    برائے اصلاح : مجھے عزیز ہے وہ شخص میری جاں کی طرح

    سر یہ ذرا زیادہ ہو گیا ہے - بلکہ بہت ہی زیادہ ہوگیا ہے - ایک زبردستی کے شعر کو جس میں اردو بھی غلط ہو (مجھے کے ساتھ میری جاں نہیں آئیگا بلکہ اپنی جاں آئیگا ) اسکو قران پاک کی آیت کی مثال بنانا ؟؟؟
  5. ارشد رشید

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    جناب اس کا آسان سا قاعدہ یہ ہے کہ پھر آپ مطلع میں ایسا لفظ لائیں جس میں آخر کا الف ، حرف اصلی ہو کسی ماضی یا کسی اور وجہ سے نہ آیا ہوا مثلا دیکھیں اگر آپ استعمال کریں بُلا رہا ہے تو بلا کا الف ہٹائیں تو بچا بُل جو کہ ایک الگ لفظ ہوگیا - مطلب بُلا لفظ میں آخری اصلی...
  6. ارشد رشید

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    ہو سکتا ہے سر آپ صحیح کہہ رہے ہوں - پھر آپ ہی میری اصلاح کر دیں - مچا کا روی چ مفتوح ہے تو وہ آ کے الف مفتوح کا قافیہ کیسے ہوگا ؟ اگر ہو سکتا ہے تو میں معذرت کے ساتھ رجوع کر لونگا -
  7. ارشد رشید

    جس کا خیال دل میں ہلچل مچا رہا ہے

    ارشد صاحب - یہاں بھی وہی مسئلہ ہے کہ مطلع کے قافییے غلط ہیں - آپ نے مچا اور آ کو قافیہ کیا ہے - مچا کو دیکھیں - اس میں آخری الف ماضی بنانے کے لیئے لگا ہے سو وہ حرف اصلی نہیں ہے - اسکا بعد والا چَ آپ کا حرفِ روی ہے - یعنی چ مفتوحہ - اس کا قافیہ آپ نے آ رکھا ہے جو کہ اصل میں ہے الف...
  8. ارشد رشید

    ایک ڈبہ

    ضیا صاحب - ایسا ہی ماضی اور ایسے ہی خیلات میرے بھی ہیں اور میں اکثر اپنے بچوں کو ان سہانے دنوں کی باتیں بتاتا رہتا تھا - مگر ایک دفعہ میرے بیٹے نے مجھ سے ایک ایسی بات کہی کہ میں منہ دیکھتا رہ گیا - اس واقعے کو میں نے منظوم کیا تھا جب - آج وہ آزاد نظم آئینہ آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں - امید...
  9. ارشد رشید

    سدا ظلم انسان سہتا نہیں ہے

    ہا ہا ہا بہت خوب چوہدری صاحب - ابھی تو میں جوان ہو ں اس تمام معلومات کے لیئے بہت شکریہ - اب میں استاد جی کو زحمت نہیں دوں گا- عمر میں چھوٹا میں بھی نہیں ہوں مگر اتنا بڑا بھی نہیں - :) میں بھی کیلفورنیا میں مقیم ہوں - آپ کی یہ غزل تو ہوگئی اس پر میں اب کیا لکھوں اگلی کسی غزل پہ بات کریں گے -
  10. ارشد رشید

    سدا ظلم انسان سہتا نہیں ہے

    جناب اعجاز عبید صاحب - مجھے نہیں پتا کہ کسی ممبر سے اگر براہِ راست کوئ سوال پوچھنا ہو تو کہاں پوچھیں لہٰذا میں اسی لڑی میں پوچھ رہا ہوں - ایک تو یہ بتائیے کہ آپ سمیت اکثر ممبران کے نام کے نیچے لکھا ہوا ہے لائبریرین - اسکا کیا مطلب ہے ؟ آپ کا نام کلک کریں تو لکھا آتا ہے - لائبریرین - 73 - از...
  11. ارشد رشید

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    جناب - کچھ کنفیوژن ضرور ہے - آپ لکھ رہے ہیں "غور کیجیے کہ اَحْمَد ندیم قاسمی ’شمع‘ كے ساتھ ’کی‘ لگاتے ہیں اور حمایت علی شاعر ’كے ۔" جبکہ آپ نے احمد ندیم قاسمی کا جو شعر لکھا تھا اوپر، وہ تھا زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔ بجھ تو جاؤنگا مگر صبح تو کر جاؤنگا ( اَحْمَد ندیم قاسمی ) == میں...
  12. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    اعجاز عبید صاحب - میں آپ کو نہیں جانتا تھا اب گوگل کیا تو ریختہ پر آپ کا ذکر تھا- آپ تو ماشااللہ بہت اچھے شعر ہیں - ہم پہ بھی نظرِ عنایت کر دیا کریں -
  13. ارشد رشید

    آنکھ،آنکھیں

    یہ غزل کلیم عثمانئ کی غزل "رات پھیلی ہے تیرے سرمئی آنچل کی طرح" کی زمین میں ہے اور اُسے ملکہ ترنم نورجہاں نے بڑی خوبصورتی سے گایا ہے - مرتضیٰ برلاس کی غزل بھی کچھ لوگوں نے گائی ہے پر وہ اتنی مشہور نہیں -
  14. ارشد رشید

    اشعار:کوماز کی مدد سے بہت سے الفاظ کے سیٹ

    کوئی کچھ بھی کہتا رہے بس چُپ ہی سادھے رہنا تم سن لینا ایقان نہ کرنا محض فسانا عورت ہے
  15. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    جناب گستاخی معاف میں یہاں نیا ہوں اور مجھے ایسا لگا میں نے کسی دھاگے میں الف عین کو لوگوں کو تانیث سے مخاطب کرتے دیکھا تھا ہو سکتا ہے وہ کوئ اور نام ہو - الف عین سے پتا نہیں چلتا پھر کوئ تصویر بھی نہیں ہے تو غلطی ہوگئی
  16. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    یہ بھی بات کا اپنی اپنی طرح کہنے کا انداز ہے
  17. ارشد رشید

    جانا ہو گا دنیا سے جس وقت بلاوا آئے گا

    شتر گربہ پر میں متفق ہوں مجھ سے نظر انداز ہو گیا تھا - باقی انداز بیان اپنا اپنا وجہ ہے
Top