پچھلی صدی کے وسط میں اردو شعرا اور ادیبوں میں ایک دلچسپ فیشن چلا تھا جو کچھ زیادہ مقبول نہیں ہوسکا اور کچھ ہی عرصے میں ختم ہوگیا۔ انگریزی کی نقل میں کچھ لوگوں نے نام کے مخففات استعمال کرنا شروع کردیے تھے ۔ ن۔م۔ راشد اس کی مشہور مثال ہیں ۔ ابنِ انشا نے اپنے ایک مضمون میں اس فیشن کا خاکہ اڑایا تھا...