مجھے سب سے مشکل کام اپنا تعارف کروانا لگتا ہے۔ اور سب سے آسان کام دوسروں کا تعارف کروانا۔ ہوہوہوہوہو۔۔۔۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ بھی کوئی کام ہے۔۔۔ گھسی پٹی سی چند سطریں ہی تو گھسیٹنی ہے۔۔۔ کہ یہ ہمارے محترم جناب۔۔۔ چنداں آفتاب اور بغیر چندے کے ماہتاب۔۔۔ فلاں و فلاں ۔۔۔۔ لیجیے ہوگیا تعارف۔۔۔ تو...
نبیل ، زیک کیسا رہا یہ اٹھارہ برس کا سفر۔۔۔۔ اردو کی بہت ہی ناکافی قسم کی سپورٹ سے لیکر اب تک کاسفر۔۔۔ کئی مراحل درپیش رہے ہوں گے۔۔۔ کوئی ایسا دلچسپ سا واقعہ ۔۔۔۔ کوئی تیکنیکی۔۔۔ جس پر آپ دونوں یا ہر وہ منتظم جو اٹکا رہا۔۔۔ اور پھر کیسے اس مسئلے کا حل ملا۔۔۔۔ اگر ایسا کوئی واقعہ بیان ہوجائے۔۔۔...
محفل کی عمر شناختی کارڈ بنوانے کی ہو گئی ہے۔۔۔ ایسے میں چھیڑ خانی مہنگی بھی پڑ سکتی ہے۔۔۔ جبکہ کفیل کو پہلے ہی احساس ہو کہ کچھ زمرہ جات ریڈ اونلی کر دیے جانے چاہیے۔۔۔
عید کا دن ہے سو کمرے میں پڑا ہوں اسلمؔ
اپنے دروازے کو باہر سے مقفل کر کے
اسلم کولسری
کچھ احباب اعتراض کریں گے کہ یہ کاہلی نہیں ہے۔۔۔۔ واللہ آپ ہی بتائیے اور کیا ہے۔۔۔ اداسی کاہلی کا دوسرا نام ہے۔۔۔