میں ادب کو سب سے بڑا دائرہ قرار نہیں دیتا ۔ حواس اور تخیل کا ایک ایسامتزاج ، جو گاہے ایسے گوشوں کو چھو آتا ہے، جہاں جان کھلی آنکھوں ممکن نہیں ہوتا۔ زندگی کی تلخ و شیریں حقیقتوں کی ایسی ری پروڈکشن، جو اصل سے اسے ممتاز اور دلکش بنا دیتی ہے۔ لیکن اس کی اپنی تحدیدات ہیں ،جیسے دوسرے تمام علوم و فنون...