ایک نیا گیم شروع کررہا ہوں اگر اچھا لگے تو جاری رکھیئے گا کسی شعر کا مصرعہ لکھنا ہے شعر پورا کریں اورکسی اور شعر کا مصرعہ لکھدے پھر دوسرے احباب اسے مکمل کریں
میری طرف سے یہ مصرعہ ہے
آئے ہو وقتِ صبح رہے رات بھر کہاں
محترم اساتذہ کرام جناب الف عین،
سید عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد احسن سمیع: راحل
ایسے وہ میرے پاس سے آیا گزر گیا
جیسے کہ سر سے ابر کا سایا گزر گیا
تائی گزر گئی میری شادی بھی رک گئی
سونے پہ سہاگہ کہ پھر تایا گزر گیا
کرتے ہیں دور سے سلام سب جانتے ہیں لوگ
جس نے بھی ان سے ہاتھ ملایا گزر گیا...
محترم اساتذہ کرام جناب الف عین،
سید عاطف علی
محمد خلیل الرحمٰن
محمد احسن سمیع: راحل
بلبل کی طرح سیر چمن ڈھونڈ رہا ہوں
خوشیوں سے بھرا اپنا وطن ڈھونڈ رہا ہوں
اک سوئی کی تلاش ہے بھوسے کے ڈھیر میں
میں شہر کراچی میں امن ڈھونڈ رہا ہوں
اپنی ہی کتابوں سے جو اغیار نے سیکھے
اس قوم کے لوگوں میں وہ فن...