نتائج تلاش

  1. مقبول

    برائے اصلاح: سویا نہیں گیا

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی التماس ہے کہہ کے تو الوداع اسے سویا نہیں گیا پھر اور کسی خیال میں کھویا نہیں گیا اُس کے روانہ ہونے پہ مَیں ٹوٹ تو گیا مجھ سے مگر بے ساختہ رویا نہیں گیا لب پر بھی میرا نام گوارا نہ تھا...
  2. مقبول

    برائے اصلاح: ایطا کا شکار ایک غزل کی درستگی

    محترم الف عین صاحب آپ کی رہہنمائی کے لیے شکرُگذار ہوں
  3. مقبول

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    بہت شُکریہ، میں سمجھا تھا شاید اس کا تعلق کسی تاریخی واقعہ سے ہے۔
  4. مقبول

    غزل: دل ہائے گرفتہ کو خوشا کون کہے گا

    بہت خوبصورت راحل صاحب! بیعتِ قسریٰ کے پسِ منظر کی کچھ وضاحت فرما دیں گے۔ کیا اس کا تعلق مدینہ والی مہدی اور عیسیٰ لڑائی سے ہے یاکچھ اور ہے؟ شُکریہ
  5. مقبول

    برائے اصلاح: ایطا کا شکار ایک غزل کی درستگی

    محترم الف عین صاحب سر، خمرہ کے معنی بعض جگہوں پر “شراب کا چھوٹا گھڑا یا برتن” بھی لکھے ہوئے ہیں۔ اب خطبہ والا مطلع کچھ بہتر ہوگیاہے تو خمرہ والا مطلع نکال دیتا ہوں۔ لکیروں والے شعر میں آپ کی ہدایت کے مطابق کچھ تبدیلی کی ہے ۔ اب دیکھیے میں نے مٹا دیں جب سے لکیریں شکست کی دیوار پر خُدا نے نوشتہ...
  6. مقبول

    برائے اصلاح: ایطا کا شکار ایک غزل کی درستگی

    محترم الف عین صاحب سر، شُکریہ نکالنے والے اشعار نکال دیئے ہیں ۔ مطلع کو ابھی بہتر کرنا چاہتا ہوں مطلع کو بہتر کرنے کے سلسلے میں ابھی خمرہ والا مصرعہ رکھا ہوا ہے ۔کچھ اور اشعار نکال کر نئے اشعار ڈالنا بھی ڈالنا چاہتا ہوں ۔ یہ دیکھیے اوپر سے آیا حکم تو خطبہ بدل لیا پل بھر میں ہی امام نے...
  7. مقبول

    برائے اصلاح: ایطا کا شکار ایک غزل کی درستگی

    محترم الف عین صاحب سر، بہت شُکریہ آپ نے جن اشعار کی اصلاح میں تجاویز عطا فرمائی تھیں ، وُہ میں نے اسی طرح استعمال کر لی ہیں ۔ جن اشعار میں وضاحت یا تبدیلی کی ضرورت تھی وہ یہاں پیش کر رہا ہوں میں نے شروع میں “امام “ کا استعمال کیا لیکن بعد میں اس ڈر سے تبدیل کر دیا کہ کہیں کوئی فتویٰ ہی نہ...
  8. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب سر، بالکل ایسے کر دیتا ہوں ۔ شُکریہ آپ کا اور راحل صاحب کا خصوصی شُکریہ بھی ادا کرنا چاہتا ہوں کہ آپ دونوں کی رہنمائی کی وجہ سے یہ مواد تکنیکی لحاظ سے درست غزل کی صورت اختیار کر سکا ہے وگرنہ میرا پہلے کوئی ایسا ارادہ نہیں تھا۔ انہیں مفرد اشعار کے طور پر ہی رکھے رکھتا ۔ بہت شکریہ
  9. مقبول

    برائے اصلاح: ایطا کا شکار ایک غزل کی درستگی

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب یہ غزل میں نے پہلے پیش کی تھی تو اس میں ایطا کا عیب موجود تھا۔ درستگی کے بعد آپ کی خدمت میں دوبارہ اصلاح کے لیے پیش کر رہا ہوں جب چاہا رہنماؤں نے خطبہ بدل لیا کلمہ بدل لیا کبھی قبلہ بدل لیا بیچی وُہی شراب گو خمرہ بدل لیا خنجر بغل میں...
  10. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب سر، آپ کی تجویز کے مطابق دونوں اشعار میں تبدیلی کر دی ہے کوشش کی ہے لیکن کوئی موزوں متبادل ذہن میں ابھی تک نہیں آیا ۔ میں اسے دیکھتا رہوں گا جب بھی کوئی مناسب متبادل بن سکا، تبدیل کر دوں گا سر، تنہا اور رہنا کو آپس میں تبدیل کر دیا ہے لیکن اس ترتیب میں تنہا کا الف گر رہا...
  11. مقبول

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    جی، اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ دولت ، طاقت اور شہرت حاصل کرنے کے لیے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور انہیں سنبھالنا بھی کچھ آسان نہیں ہے ۔
  12. مقبول

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    ضرور جناب! مجھے کلامِ شاعر بزبان شاعر وہ بھی ترنم سے سن کر خوشی ہو گی۔ لگتا ہے آپ تو موسیقی کے بھی ماہر ہیں۔ میرے تو سر کو اوپر سے گذر گئے ہیں جن جن راگوں کا آپ نے نام لکھا ہے:) شاید آپ نے خود موسیقی کو ان راگوں کا تڑکا لگایا ہے
  13. مقبول

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    میری کوئی اوقات تو مشورہ دینے کی نہیں وُہ بھی محترم ظہیر صاحب کو لیکن پھر بھی جان کی امان مانگ کر ایک گھسا پٹا مشورے دینے کی ہمت کر رہا ہوں۔ آپ نے بالکل درست فرمایا ہے کہ مشہور ہونے کے لیے کسی ادبی گروہ میں شامل ہونا پڑتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن اب تو سوشل میڈیا...
  14. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب تبدیل شدہ غزل دیکھیے درد جو بھی پیار میں مجھ کو ملا اچھا لگا ہجر کی سوزن سے خود کو چھیدنا اچھا لگا پار کرنا تھا مجھے بھی ایک دریا عشق کا اتفاقاً مجھ کو بھی کچا گھڑا اچھا لگا جھیل، دریا اور سمندر کا بھی ہے شیدائی وُہ پَر مری آنکھوں...
  15. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    شُکریہ، راحل صاحب مصرعوں کی بنت میں بہتری انہیں الفاظ کے رد و بدل سے لائی جا سکتی ہے یا مصرعے مکمل تبدیل کرنا بہتر ہو گا؟ یہ بھی فرمائیے کہ کونسا مطلع رکھنا اورُکون سا نکال دینا چاہیئے؟ بہت شُکریہ یہاں دوبارہ لکھ رہا ہوں تاکہ پچھلے صفحہ پر نہ جانا پڑے عاشقی کے جرم کی دینا سزا اچھا لگا...
  16. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب کیا یہ مطلع درست ہیں اور ایطا کے سقم کو دور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟ اگر ان سے کام بنتا ہے تو آگے چلنے کی کوشش کروں گا عاشقی کے جرم کی دینا سزا اچھا لگا سوئیوں سے غم کی خود کو چھیدنا اچھا لگا عادتوں میں بچپنا مجھ کو تِرا اچھا لگا...
  17. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب جی، سر میں غلط سمجھا۔ آپ نے سمجھانے کے لیے لکھا تھا کہ الف والے قافیے مثلاً آشنا، دِلرُبا وغیرہ ہو سکتے ہیں۔ لیکن میرے ذہن میں کیونکُہ “نا” گھوم رہا تھا تو میں سمجھا کہ مصدر والے قافیے جن میں “نا” آ رہا تھا ان کے مقابلے میں کوئی ایسا قافیہ (مثلاً آشنا، بچپنا۔۔) بھی آ سکتا ہے...
  18. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب سب سے پہلے آپ کا شُکریہ کہ اس بے مہار غزل کو راہ راست پر لانے میں آپ رہنمائی فرما رہے ہیں دوسرا یہ ہے کہ ایطا کو دورُکرنے کی کوشش میں یہ کچھ زیادہ ہی طویل ہو گئی ہے۔ مطلع کی تعداد تین ہو گئی ہے کہ ہو سکتا کوئی ٹھیک نکل آئے۔ اشعار کو کوئی...
  19. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    پھر تو آپ نے خود بہت محنت کی ہو گی اپنے علم کو موجودہ سطح تک لانے کے لیے جو اور زیادہ قابلِ ستائش بات ہے :in-love:
  20. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    راحل صاحب۔ ! آپ اپنے بارے میں کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ بشمول آپ کے تمام اساتذہ با علم لوگ ہیں اور بے لوث مجھ جیسوں کی مدد کر رہے ہیں تو آپ سب کو احترام دینا میرا فرض ہے اور آپ کا حق ہے۔ میرا اپنے آپ کو کم پڑھ کہنے کے کچھ اسباب ہیں۔ مثلاً ۱- میں نے اردو بارہ جماعتوں تک پڑھی ہے۔ آپ کو معلوم...
Top