نتائج تلاش

  1. محمد امین صدیق

    محفلین کے انٹرویو

    ہا ہا ہا ۔۔ یقینا" پرمزاح اور باعث حیرت وغش اور نتیجتا" لاجوابی ، کیونکہ قدیم اردو میں لفظ انٹرویو کے متبادل سے مابدولت خود بھی ناآشنا ہیں ۔:):)
  2. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    کوشش بسیار یہی ہوتی کہ حرص و طمع کی ہر خیرہ کن نگاہ تحریک کو سلب کرکے دکھی انسانیت کے لیے جست واحد میں تمام مسرتیں خریدلیتا کہ ضرورت جس کی عہد رواں میں سب سے زیادہ ہے ۔:):)
  3. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    سعیء ہر ممکن کرتا اور ہیروشیما اور ناگاساکی پر ایٹم بم کا حملہ نا ہونے دیتا کہ مذکورہ سانحۂ اندوہناک رہتی دنیا تک مہذب انسانیت کے چہرے پر داغ بدنما ہے ۔
  4. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    اگر ایسا ہوتا تو مابدولت نثر نگار بننے کو فوقیت دیتے کیونکہ مختلف جہتوں سے ہی صحیح ، مابدولت کا مطالعۂ بیشتر نثر سے ہی وابستہ رہا ہے ، تاہم شاعری اور شعرائے کرام کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے ۔ حضرت علامہ اقبال کا ایک شعر ہے دل سوز سے خالی ہے نگہ پاک نہیں ہے پھر اس میں عجب کیا کہ تو بیباک نہیں ہے
  5. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مابدولت چونکہ زبان و بیان کے میدان کارزار میں اپنے تئیں واحد شہسوار سمجھنے کے چنداں قائل نہیں ۔ چنانچہ مراسلہ نا سمجھ آنے کی صورت میں مورد الزام اپنی کوتاہ فہمی کو ٹھہرائیں گے نا کہ مراسلہ نگار کی قابلیت کو ۔:):)
  6. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    جسم وجاں میں ایک فرحت انگیز سرور کے حصول کا خیال دلخوش کن ۔:):)
  7. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    احترام و محبت خلوص اور رواداری خیرمقدم اصلاح
  8. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    جی محترم بہن درست فرمایا آپ نے ۔بالعموم مابدولت پیارے محفلین کی گوناگوں دلچسپیوں اور معلومات سے معمور مراسلہ جات کے سحر میں اس قدرمحو ہوجاتے ہیں کہ خود سے مراسلہ خال خال ہی تحریر کرتے ہیں ، تاہم محفل فورم میں آنے جانے کے حوالے سے مابدولت بالا بیان کردہ کیفیت کے سراسر برعکس ہیں یعنی مابدولت کا...
  9. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مابدولت اس وقت چونتیس برس کے ہیں اور بطور ' فوڈ انسپکٹر ' ملکیت ( ازراہ تفنن) سرکار ہیں۔:):)
  10. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    یقین کیجیے اس عمل میں کسی شعوری ارادے کا قطعا" کوئی دخل نہیں اور مابدولت کے مشاہدے اور قلیل تجربے کے مطابق مابدولت کو شائبۂ خفیف بھی نہیں کہ ہمارے جائے سکوں و حظ و لطف یعنی اردو محفل کا ہر محفلین بجائے خود کسی نا کسی حوالے سے یکتائے روزگار ہیں اور ہر پیارے محفلین کا ایک انفرادی کردار اور حیثیت...
  11. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    اس سوال کے جواب میں مابدولت انتہائی عجز وانکسار کے ساتھ یہ عرض کرتے ہیں کہ مابدولت کو ایک احساس طمانیت و مسرت سے اس بات علم ہے کہ اردو محفل ملنسار وسیع القلب اور ذی علم و شعور محفلین کا فورم ہے اور سوئے اتفاق سے اپنے ایک مراسلے میں اپنے لیے مابدولت کا لقب استعمال ہونے کے بعد مابدولت کو خاطرخواہ...
  12. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    سب سے پہلے تومابدولت اپنی معزز اور لائق صد احترام بہن مریم افتخار کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں اس قدر پیرایۂ دلپذیر میں رسم تعارف کی ادئیگی کا فریضۂ ہنرمندانہ بطریق احسن سرانجام دیا اور ذرے کو آفتاب بنادیا ۔ اور فقط تعارف ہذا کی ہی کیا کہیے ! ان کا پیش کردہ ہر تعارف اپنی جلو میں فرد...
  13. محمد امین صدیق

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    مابدولت آپ کے تناول فرمائے ہوئے انڈوں اور پراٹھوں کی تعداد اور دہی کی مقدار کے ادراک علم افزا سے بہرہ مند ہوئے بغیر اور آپ کے تعارف کی سعادت حاصل کیے بنا ہی آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتے ہوئے مسرت قلبی محسوس کرتے ہیں برادرم پہلاج ۔:):)
  14. محمد امین صدیق

    سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

    " مقابلہ ہو " ! :):)
  15. محمد امین صدیق

    تعارف رسمی تعارف

    مابدولت برادرم جمشید اشفاق سیال کو اردو محفل میں قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اور انہیں یہ باور کرانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے کہ ان کی اردو سے بتدریج کم ہوتی ہوئی رغبت ،بعد از وابستگی در ایں محفل ہزار رنگ و ہنر بہمراہ یاران کمال و فن ، قابل محسوس سرعت کے ساتھ اردو...
  16. محمد امین صدیق

    محفلین کے انٹرویو

    گمان محکم ہے کہ بہن مریم افتخار کا کہنا بجا ہے اور مابدولت کا این جاء 'بجالاتے ' کہنا بےجا ثابت ہوتا ہے چنانچہ مابدولت تصحیح کے لیے بجا طور پر اپنی معزز بہن کے ممنون ہیں ۔:):)
  17. محمد امین صدیق

    محفلین کے انٹرویو

    مابدولت اسے ایک اعزاز مانتے ہوئے اس عزت افزائی کے لیے خواہرم مریم افتخار کا شکریہ بجالاتے ہیں ۔:):)
  18. محمد امین صدیق

    مبارکباد عبداللہ محمد بھائی کو چھ ہزار مراسلے مبارک ہوں

    مابدولت قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے محترم برادرم عبداللہ محمد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں :congrats: :best: :good: :a6: بہت بہت :congrats: ہو ۔ :):)
  19. محمد امین صدیق

    آج کی دلچسپ خبر!

    مابدولت محترم برادرم محمد وارث کی اس خوشی میں شریک ہونے کو اپنے لیے باعث فخروانبساط گردانتے ہیں ۔ :):)
  20. محمد امین صدیق

    آج کی دلچسپ خبر!

    مابدولت فہرست ہذا میں پیارے پاک وطن کا نام نامی تلاش کرنے کی جستجو میں مراسلے کو اختتام تک ملاحظہ کیے جہاں ' فل اسٹاپ ' کا نشان مابدولت کا منہ چڑارہا تھا ، اور یوں اپنے تمامتر جاہ وجلال کے باوجود مابدولت اپنا سا منہ لیکر رہ گئے ۔ :):)
Top