نتائج تلاش

  1. محمد امین صدیق

    مبارکباد مابدولت ہوئے ایک ہزاری

    قبل از تمام تو مابدولت اپنی قابل درجہ غایت عزو شرف و احترام بہن مریم افتخار کا مابدولت کی عزت افزائی کے لیے، اور ایسے بیش بہا الفاظ سے مزئین اور خوبصورت ابتدایئے کے ساتھ اس مبارکبادی لڑی کا اختراع کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنے میں فخرومسرت محسوس کرتے ہیں ۔ اور ساتھ ہی شکریہ ادا کرتے ہیں اردو محفل...
  2. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    :) ٥. مابدولت کو کسی روز ایسا خیال آیا کہ بھئی اب بہت ہو گیا آج آسان اردو میں بات کرتے ہیں محفل پر ؟:LOL: ہا ہا ہا ۔۔ دیر آید ، غالبا" درست آید ! مابدولت شاید لڑیء ہذا سے اس کارخیر میں جت گئے ہیں ۔ دعا رہے کہ مابدولت کے پائے استقامت میں لغزش نہ آنے پائے ۔ :):)
  3. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    کراچی میں وطن عزیز کے بیشر حصوں کے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں جنہیں کراچی نے ایک ماں کی طرح اپنی آغوش محبت میں لے رکھا ہے ۔ کراچی کا موجیں مارتا سمندر اور کراچی میں وکٹوریہ طرز کی عمارات کی بہتات جس نے کراچی کی خوبصورتی کو دوچند کردیا ہے ۔ کراچی کا موسم جو بالعموم معتدل رہتا ہے ۔:):)
  4. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    فیملی کے ساتھ بیشتر وقت گذارنا چونکہ مابدولت کے معمولات روزوشب میں داخل ہے ، لہذا خوشی کے کسی موقع پر رفقاء کو ساعت کثیر دینا مابدولت دوستوں کا حق اور اپنا استحقاق گردانتے ہوئے دوستوں کے درمیان رہنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔:):)
  5. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    اس معاملے میں مابدولت نکمے پن کی حد تک سست واقع ہوئے ہیں اور خدام شاہی کا چونکہ دوردور تک وجود ندارد ہے ، چنانچہ بقول بہن مریم افتخار ، مسزمابدولت ہی اس سلسلے میں تختۂ مشق بنی رہتی ہیں ۔:):)
  6. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مابدولت چونکہ والدین اور بہن بھائیوں سے برضائے الہی محروم ہیں ، اور فقط اہلیہ اور بچوں کا ساتھ ہے لہذا اہلیہ کو سب سے اہم گرداننے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے کیونکہ وہ جملہ رشتوں اور تعلقات کی اساس ہیں ۔:):)
  7. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مابدولت برادرم محمدظہیر کا بالا معلومات ا‌فزا سوالات کے لیےکلمات اظہارتشکر کو ازبس ضروری خیال کرتے ہوئے شکرگذارہیں ۔:):)
  8. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مشہور ومقبول ناول نویس اور ڈرامہ نگار عبداللہ حسین کا شہرۂ آفاق ناول تصور پاکستان کے بیش کرنے والے ،شاعر مشرق بندۂ ناچیز ، دیوانگی سے فرزانگی کی جانب جس کو اردومحفل لے آئی ۔:):)
  9. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    چونکہ مابدولت بوجۂ عدم دلچسپی و قلت معلومات اس شعبے سے قطعا" نابلد ہیں لہذا مابدولت اس پیشکش کو قبول کرنے سے معذوری کا اظہار کرنے میں کسی حیل و حجت کا مظاہرہ نہیں کریں گے ۔:):)
  10. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مابدولت کو انڈین فلم ' کالا پتھر ' میں عظیم اداکار امیتابھ بچن صاحب کا ایک مکالمہ بہت پسند اور یاد ہے اور اس سوال کا جواب اسی مکالمے میں مضمر ہے ۔ " انجینیر صاحب ، میں خاموش ضرور رہتا ہوں ، لیکن زندگی میں کبھی کبھی ایسا وقت بھی آتا ہے جب خاموشی ایک جرم ، ایک پاپ بن جاتی ہے ۔ایسے وقت میں، میں بات...
  11. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مابدولت چونکہ بلند فشار خون اور حرکت قلب میں خطرناک حد تک تیزی و بے قائدگی کے مریض ہیں چنانچہ اس بنا پر بالعموم حالت برافروختگی سے حتی الوسع اجتناب برتتے ہیں ، تاہم فطرت انسانی کے سبب اگر کبھی طیش آہی گیا تو چند لمحات تک منہہ ہی منہہ میں بقول محترم برادرم ابن سعید ' بے پر کی ' ہانکنے کے بعد چپ...
  12. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    ہوسکتا ہے مگر درحقیقت انسان کی پہچان اس کے کردار ، رویے اور دوسروں کے ساتھ اس کے برتاؤ سے ہوتی ہے ۔حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا قول ہے کہ اگر کسی آدمی کے کردار کے متعلق جاننا چاہتے ہو تو اس کو غصے کی حالت میں جانچو ۔
  13. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مایوسی کے اسباب کا تعین کرنے کی کوشش کرنے کے بعد ان کا سدباب یا تدارک کی کوشش کرتاہوں اور اکثر اوقات مایوسی کے اثرات کے اعصاب پر سوار ہونے سے پہلے ہی مایوسی کو رنگے ہاتھوں پونچھ یا چوٹی سے پکڑ کر دور پھینک دیتا ہوں ۔ تاہم ، درست فرمایا آپ نے ، کہ بسا اوقات مایوسی انسان کو مضمحل کرکے رکھ دیتی ہے...
  14. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    " خدا کی بستی" از شوکت صدیقی اس ناول میں مصنف نے زندگی کے نشیب و فراز کو انتہائی قریب سے مشاہدہ کرتے ہوئے تحریر کیا ہے ۔ اور منظرنگاری کے حوالے سے اس قدر گرفت رکھی ہے کہ قاری ناول کے ماحول میں خود کو کرداروں کے ساتھ محسوس کرتا ہے ۔ روانیء زبان میں بھی اپنی مثال آپ ہے ۔:):)
  15. محمد امین صدیق

    محفلین کے انٹرویو

    بہن مریم افتخار کے مراسلۂ بالا کے لیے علامتی درجہ بندیوں میں محدودیت کے باعث تہی دست مابدولت باقی ماندہ جذبات و تاثرات کے اظہار کے لیے عبارت درجہ بندی کا سہارا لینے پر مجبور ہیں۔ " پرمزاح" " متفق " !:):)
  16. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    مابدولت اس بابت اس مقولے یا ضرب المثل کا سہارا لیں گے کہ " زندہ رہنے کےلیے کھانا چاہئیے ، ناکہ کھانے کے لیے زندہ رہنا چاہئیے "! اورویسے بھی مابدولت خوش خوراکی کے تو قائل ہیں مگر بسیا خوری کو ناپسند کرتے ہیں ۔:):)
  17. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    ایسی درس گاہوں کا قیام عمل میں لاتا جہاں اردو کو ترجیح اولیں دی جاتی ۔ اردو زبان میں داستان گوئی کی حددرجہ حوصلہ افزائی کرتا اور اردو کی ترقی کے لیے کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کو گرانقدر انعام واکرام سے نوازتا اور زیادہ جوش میں آنے کی صورت میں عین ممکن تھا کہ اپنے ریاست کی نوابی بھی حوالے...
  18. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    یہ کہنا کہ مابدولت ایک جسم ہے اور اردومحفل اس کی روح ہے تو بیجا نہیں ہوگا ۔اردو محفل سے آشنائی سے قبل صرف ویب گردی تھی ۔ اب لگتا ہے جیسے سورج کی آتشیں شعاؤں سے تپتے ، جھلستے ریگزار ، ایسا ریگزار جس میں ماؤس کی ہر کلک آپ کو ایک نئے سراب کے فریب میں مبتلا کردیتی تھی ، میں ایک سکون آمیزاور راحت...
  19. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    ہمارے ہاں بے شمار ایسی کتب ہیں جن کی ادبی حیثیت ان کی قارئین میں بے پناہ مقبولیت سے ثابت ہے تاہم بدقسمتی سے انہیں اردو ادب میں شمار نہیں کیا جاتا ۔اور اس جانب بہت سے ذی علم افراد پہلے بھی صدائے احتجاج بلند کرچکے ہیں مگر ان کی آواز نقارخانے میں طوطی کی گونج بن کررہ گئی ۔ مابدولت نہایت صاف گوئی سے...
  20. محمد امین صدیق

    تیرہویں سالگرہ محمد امین صدیق بھائی کا انٹرویو

    فراہمیء برقی رو میں تعطل محترم بہن نور سعدیہ شیخ کے سوالوں کے بروقت جواب دہی کی راہ میں قدغن ناگزیر ثابت ہوئی جس کے لیے مابدولت معذرت خواہ ہیں ۔:):)
Top