علم نفسیات کے ماہرین بچوں کےاِنفرادی اِمتیازات پر درجنوں کتابیں تحریر کر چکے ہیں۔وہ لکھتے ہیں:
ہر بچے کی اپنی شناخت ہوتی ہے، اپنی طبیعت،اپنی پسند ناپسند، اس کا اپنا مزاج،
گویا ہر بچہ دوسرے کسی بھی بچے سے قطعی مختلف اورانفرادی شخصیت کا مالک ہوتا ہے۔
معلوم ہوا سارے بچے یکساں نہیں ہوتے، تمام بچوں...