انیس میاں یہ "ڈھل گئی عمر تو غزلوں پہ جوانی آئی" آپ کی نظرِ کرم حاصل نہ کر سکا۔البتہ It differ person to person.
پسندیدگی کے لیئے شکریہ۔ اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے۔آمین
اللہ آپکی دوستیوں اور رابطوں کو قائم و دائم رکھے۔آمین۔ آج کی بہت ہی اہم ضرورت ہے یہ، آج جب قریبی رشتے بھی رسمی سے رابطوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں دوستی جیسے بے غرض رشتے قائم رکھنا قابلِ تحسین ہیں۔
ٹھہری ٹھہری ہوئی طبیعت میں روانی آئی
آج پھر یاد محبت کی کہانی آئی
آج پھر نیند کو آنکھوں سے بچھڑتے دیکھا
آج پھر یاد کوئی چوٹ پرانی آئی
مدّتوں بعد چلا اُن پہ ہمارا جادو
مدّتوں بعد ہمیں بات بنانی آئی
مدّتوں بعد پشیماں ہوا دریا ہم سے
مدّتوں بعد ہمیں پیاس چُھپانی آئی
مدّتوں بعد کھُلی وسعتِ...