خوب ہے جائے "اردو محفل"
دل کو بھائے "اردو محفل"
ہم ہیں مسافر ملکِ ہنر کے
اور سرائے "اردو محفل"
الفت ، راحت ، دولت ، وحدت
محنت ، حرکت ، فرحت ، لذت
ان کے پہلے حرف سے گونجی
خوب صدائے "اردو محفل"
اعجاز ، آسی ، وارث ، فاتح
بسمل ، عاطف ، طارق ، محمود
ان سے رونق مجلس کی ہے
ان سے بقائے "اردو محفل"...
ہم نے اس پیاری سی محفل میں تقریبا ڈیڑھ سال کے عرصے میں یہ دس چیزیں سیکھیں:
علم عروض (تمام اساتذۂ سخن اور ماہرینِ عروض سے)
علم قافیہ (قابل احترام مزمل شیخ بسمل صاحب سے)
شعریت (اساتذۂ کرام محترم جناب محمد یعقوب آسی صاحب اور محترم جناب الف عین صاحب سے)
غزل گوئی (اساتذۂ کرام محترم جناب محمد...