نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    زندگی جیسے گزرتی ہے گزر جانے دے

    واہ! بہت خوب ، ریحان ! اچھی غزل ہے ۔ آپ کا مخصوص انداز جھلک رہا ہے۔ اس کے پیکر کا تو ہر لمس ہی صیقل گر ہے زعمِ یکتائی کو اے آئنہ گر جانے دے شوق ‌ہے زخمہ زنِ تارِ رگِ جاں ہر چند شورشِ وقت میں نغمے کو بکھر جانے دے بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ۔ مطلع کچھ مبہم ہے ۔ مصرع اول کی بندش کچھ ایسی ہے کہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    زرد پتے از قلم ایس ایس ساگر

    ساگر ، اچھی کہانی لکھی ہے ۔ غربت اور افلاس کی تصویر کشی تو اب اردو کی بیشتر کہانیوں کا عام موضوع بن چکا ہے ۔ اس طرح کی کہانی قاری میں ترحم کے جذبات کو بیدار کرتی ہے ، معاشی عدم مساوات کا احساس دلاتی ہے ۔ مسائل کی نشاندہی بذاتِ خود کوئی چھوٹی بات نہیں بلکہ یہ نشاندہی مسائل کے حل کی طرف...
  3. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    مزیدار ٹرکش شاعری ! یا پھر ٹرکیہ شاعری کہنا چاہیئے؟! :)
  4. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    بہت شکریہ ، علی! جلد ہی دیکھتا ہوں ان روابط کو ۔ بہت شکریہ!
  5. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    :):):) یعنی شاعری ، نالائقی اور کاہلی تینوں آپس میں لازم و ملزوم ہیں ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    اب اشتباہ ہورہا ہے کہ کتاب کا نام دیوان ٹریفک نہیں بلکہ دیوان ٹرانسپورٹ تھا شاید۔ اگر کہیں سے مل جائے تو بہت دیر تک اچھی تفریح کا سامان مہیا کرسکتا ہے۔ :)
  7. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    ڈیون ایونیو المعروف بہ دیوان!:) اب یاد آیا کہ وہ صاحب اکثر نماز وغیرہ کے لیے کچھ دیر کو دکان بند کرکے چلے جاتے تھے۔ شاید آپ کا اس طرف جانا کسی ایسے ہی وقفے میں ہوا ہو۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    عین ممکن ہے ایسا ہوگیا ہو۔ کئی سال ہوگئے اس دکان پر گئے مجھے۔ ویسے بھی اب کتابوں کی دکان کا چلنا بہت مشکل ہے ۔ صاحبِ دوکان عمر رسیدہ آدمی ہیں اور وہاں جب بھی جاؤ یہی معلوم ہوتا تھا کہ کاروبار کے بجائے خود کو مصروف رکھنے کے لیے دکان کھول رکھی ہے۔ آج کسی کو فون کرکے معلوم کرتا ہوں ۔ اللّٰہ کرے...
  9. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    دیوانِ ٹریفک کی اشاعت کے بعد سے یہ کاروبار تو بند ہوگیا ۔:) یہاں امریکا میں ایک صاحب ہیں انہوں نے غالباً آٹھ دس سال پہلے "دیوانِ ٹریفک" کے نام سے ایک کتاب شائع کی تھی۔ اس کے لیے وہ باقاعدہ پاکستان گئے اور بسوں ، رکشوں اور ٹرکوں کا تعاقب کرکے کئی سو اشعار اس کتاب کے لیےجمع کیے ۔ کئی سال پہلے...
  10. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    علی بھائی، اگر سوال یوں پوچھا جائے کہ صف اول کے کس مزاح نگار کو نہیں پڑھا تو جواب دیناآسان ہوگا۔ویسے ستر اسی کی دہائی تک شائع شدہ تقریبا ہر قابل ذکر مصنف کو پڑھا ۔ بعد میں صرف چنیدہ لوگوں کو۔ جب ڈاکٹر یونس بٹ جیسے "مزاح نگار" پیدا ہونے لگے تو خوش قسمتی سے کتابیں پڑھنے کی فرصت بھی کم ہوگئی ۔...
  11. ظہیراحمدظہیر

    استاد سخن جناب محترم الف عین کو مبارک ہو۔ اللہ کریم آپ کو عمر خضر عطا فرمائے ۔صحت و عافیت کے...

    استاد سخن جناب محترم الف عین کو مبارک ہو۔ اللہ کریم آپ کو عمر خضر عطا فرمائے ۔صحت و عافیت کے ساتھ ایمان و عمل صالح والی حیات نصیب فرمائے۔ آمین
  12. ظہیراحمدظہیر

    رباب زیست کا بودا تھا ہر ساز

    بہت خوب ! اچھی غزل ہے ، سیما کرن صاحبہ! بزمِ سخن میں خوش آمدید! امید ہے کہ آپ تادیر رونق افروز رہیں گی اور اپنے کلام سے نوازتی رہیں گی۔ مطلع کے مصرعِ اول میں ٹائپو درست کرلیجئے ۔ اسے ہمی کو کرلیجئے۔ غزل کےآغاز ہی میں ٹائپو اچھا نہیں لگ رہا ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    غزل: مہتاب و کہکشاں کی مثالوں كے باوجود

    بہت خوب ، عرفان بھائی ! خوب غزل ہے !
  14. ظہیراحمدظہیر

    کچھ تغافل ان کا، کچھ موسم کی رعنائی گئی

    بہت خوب! اچھی غزل ہے ، نمرہ! کئی اچھےاشعار ہیں ۔ اللّٰہ کرے زورِ قلم اور زیادہ!
  15. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    ہنسنے کا شکریہ! جیسے سوال تھے ویسے ہی جواب ۔ دونوں ہی پرلطف رہے۔ حسنِ ظن کا بہت شکریہ ۔ میں کیا ،میری بساط کیا! اللّٰہ آپ کو اجرِ خیر عطا فرمائے ۔ یوسفی کی جگہ ہمیشہ خالی رہے گی۔ یہ جگہ پُر ہونے کے لیے خالی نہیں ہوئی ۔ یوسفی جیسے قلمکار ایک دو ہی پیدا ہوتے ہیں ۔ میں کس کھیت کی گاجر ہوں ۔ مجھے...
  16. ظہیراحمدظہیر

    شاعری کی لوٹ مار سیل

    کیا خاک بزنس چل پڑا ۔ آپ جیسے دو تین اور گاہک آگئے تو ہمارا کام تو ٹھپ ہی سمجھیے۔ اللّٰہ ہی جانے کب کمیٹیاں نکلیں گی اور کب اُگاہی ہوگی۔ تب تک توتمام اسٹاف شعرا غزلوں کے بجائے مرثیے اور شہر آشوب لکھنے لگیں گے ۔ ارررے۔ معاف کردیجیے ۔ غلطی ہوگئی۔ دیوان بھجواتے ہیں آپ کو۔ چپل ہاتھ سے رکھ دیجیے ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، ساگر بھائی! اللّٰہ آپ کو خوش رکھے۔ سلامت رہیں ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    بہت نوازش، بہت شکریہ ، چھوٹی بہن ! آپ کو اشعار پسند آئے ۔ متشکرم ! اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔ شاد و آباد رہو ۔ پھلو پھولو!
  19. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    آداب ، آداب! کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی ! ممنونم بسیار۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    میں بھی کسی کے درد کا درمان بن گیا

    بہت نوازش ، بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں ،عرفان بھائی ۔
Top