نتائج تلاش

  1. زاہد لطیف

    عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ماشاءاللہ۔ آپ کے سوالات سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ بہت سادہ آدمی ہیں۔ :)
  2. زاہد لطیف

    میڈیا کی آزادی لازم

    تنقید اسی پہ ہوتی ہے جو صاحب اقتدار ہوتا ہے کیونکہ اسی سے ہی سب کو خام امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔ :) لوٹ کھسوٹ اور کرپشن تو صرف تحریک انصاف کا بیانیہ ہے۔ ضروری نہیں ہر شخص اس سے اتفاق کرے۔ زبردستی اتفاق کروانا ہے؟ :)
  3. زاہد لطیف

    دنیا کے عظیم موسیقاروں کے میوزک شو مفت دیکھیے

    وہ آپ زی لائبریری سے حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں کتابوں کا ایک اچھا مجموعہ دستیاب ہے۔
  4. زاہد لطیف

    میڈیا کی آزادی لازم

    آپ کو یہ سمجھنے میں دشواری ہو رہی ہے کہ اخلاقیات "انسان" کے لیے ہوتی ہیں عہدے یا غیر عہدے کے لیے نہیں۔ عہدے دار انسان کو تو عام پبلک سے بھی زیادہ خیال رکھنا چاہیے کیونکہ لوگ اسے کاپی کرتے ہیں۔ جس طرح بچہ اپنے والدین سے سیکھتا ہے بالکل اسی طرح عوامی لیڈر کی زبان عوام پہ گہرا اثر رکھتی ہے۔ اگر...
  5. زاہد لطیف

    میڈیا کی آزادی لازم

    اس قسم کی زبان تو کسی کو بھی زیب نہیں دیتی لیکن انصافی برادری تو اس سے بھی گندی زبان استعمال کرتی ہے۔ خان صاحب اس قسم کی زبان تو خود بھی ماضی میں استعمال کرتے رہے ہیں۔ جب خود پر پڑتی ہے تو غلط ہو جاتی ہے؟
  6. زاہد لطیف

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    عوام تو چلتی ہی جنگل کے قانون پہ ہے۔ حکومتیں اسی لیے بنائی جاتی ہیں کہ سوسائٹی اورگنائزاڈ ہو اور ایفرٹس کنسرٹڈ ہوں ورنہ تو پورا ملک بے سمتی کا شکار رہے گا۔
  7. زاہد لطیف

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    آپ اس چیز کو جو مرضی نام دیتے رہیں اس سے آبادی والی دلیل کلی طور پر درست ثابت نہیں ہوتی۔ پاکستان میں تو ایسے اقدامات ممکن ہیں نا کہ نہیں؟ اگر سندھ زبردستی لاک ڈاؤن کر سکتا ہے تو پھر پنجاب میں بھی ایسے کوئی خاص مسائل نہیں تھے۔ آبادی اپنی جگہ پہ اور اقدامات اپنی جگہ پہ۔
  8. زاہد لطیف

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    میں شاید اپنی بات آپ کو سمجھا نہیں سکا۔ آپ اٹلی اور امریکہ کے ہی موازنے پہ ہی کیوں مصر ہیں حالانکہ دونوں نے ہی بر وقت اقدامات نہیں اٹھائے؟ آپ چائنہ اور امریکہ کی آبادی اور کیسز کا فرق دیکھ لیں یہیں سے ثابت ہو جاتا ہے کہ صرف بروقت اقدامات ہی مسئلے کا حل ہیں۔ آپ اٹلی اور چائنہ کا ہی بلحاظ آبادی...
  9. زاہد لطیف

    پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

    موضوع سے ہٹنے پر پیشگی معذرت۔
  10. زاہد لطیف

    اللہ کرے کرونا کے اثرات کبھی ختم نہ ہوں!!!

    عمدہ تحریر! :) اس وبا کے اثرات تبھی تا دیر رہیں گے اگر اس کو تقویت (ری انفورسمنٹ) پہنچانے کا کوئی ذریعہ یا سامان ہو یعنی یہ وبا وقت کے ساتھ وقفے وقفے سے پھر ابھرے یا کسی واقعہ سے منسلک ہو یا دونوں بھی ہو سکتے ہیں! اللہ پاک ہر طبی و طبعی طور پر ناقص و کامل کو اس وبا سے محفوظ رکھے! :)
  11. زاہد لطیف

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    جی، پہلے تو بائیک لے کر گھوما کرتے تھے لیکن لگتا ہے ہوا نکل گئی ہے ٹائر سے! :)
  12. زاہد لطیف

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    اور ہمیں تو آج کل فیصل واوڈا صاحب ہی سڑک پر نظر نہیں آ رہے۔ :)
  13. زاہد لطیف

    عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    روس کا تو علم میں نہیں لیکن یہاں اگر ایسا کام کیا گیا تو "شیر، اک واری فیر" کے نعرے ضرور سننے کو ملیں گے! :)
  14. زاہد لطیف

    کیسے کیسے اشتہار اور پوسٹر!

    قسط وار مختصر تبصرہ بھی اگر کرتے جائیں تو ہم اپنا وقت بچا کر آپ کے علم سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ :)
  15. زاہد لطیف

    کورونا وائرس؛ اُمید افزا خبریں اور مواد!

    ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے نیچر انسان کی نقل و حرکت محدود کر کے خود کو ریسٹور کر رہی ہے۔
  16. زاہد لطیف

    کورونا وائرس: سوئزرلینڈ میں ایمرجنسی، فرانس اور روس کا سرحدیں بند کرنے کا اعلان

    چائنہ کے اعداد و شمار کم از کم ہر معاملے میں گورنمنٹ پرووائڈڈ اور کنٹرولڈ ہوتے ہیں اس لیے ان کے کسی بھی اعداد و شمار پہ یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ وہ صحیح ہیں۔
  17. زاہد لطیف

    کورونا وائرس: سوئزرلینڈ میں ایمرجنسی، فرانس اور روس کا سرحدیں بند کرنے کا اعلان

    ایک دفعہ حالات نارمل ہو جائیں تو عالمی برادری کو چائنہ کے فوڈ کلچر پہ سوالات اٹھانے چاہئیں تاکہ مستقبل میں ایسی وبا کے اٹھنے کے امکانات کم سے کم ہوں۔
  18. زاہد لطیف

    امریکہ میں کورونا وائرس

    پھیلاؤ روکنا؟
Top