نتائج تلاش

  1. محسن حجازی

    آپ کے پہلو میں آکر رو دیئے ۔۔۔۔

    ظفری بھائی گذشتہ عید مبارک! ویسے تو آج دوسرا دن ہے یہاں عید کا۔ کیسے مزاج ہیں؟ صحرا نوردی کیسی چل رہی ہے؟ کیا خوب گیت ہے۔۔۔ لطف آ گیا۔۔۔
  2. محسن حجازی

    فونٹ ایک مکمل قرآن پبلشنگ سسٹم

    صاحب ہم تو ماہرین تو کجا عامین میں بھی قطعی شمار نہیں ہوتے، بس محبان اردو سمجھ لیجئے۔ اللہ آپ کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ فرمائے اور اس محنت کے لیے بہترین اجر عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
  3. محسن حجازی

    مبارکباد آج میری سالگرہ۔۔۔نباء

    بیٹا بہت بہت عید مبارک! ہم بھی دس سال کے ہو گئے ہیں۔ پہلے تیرہ سال کا ہمیں کچھ یا دنہیں۔ اللہ عمر دراز کرے، نصیب اچھے کرے اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔
  4. محسن حجازی

    آپ عید پر کونسا لباس پہنیں گے؟

    ہم نے کرتا شلوار زیب تن کر رکھا ہے کوئی سفید کے کسی شیڈ کا۔ اب اللہ جانے اس رنگ کو کیا کہتے ہیں۔ اس بے رنگ عالم میں رنگ سے ایک شعر یاد آیا: ناتجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں اس رنگ کو کیا جانے پوچھو تو کبھی پی ہے۔
  5. محسن حجازی

    تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    ادی اصل میں شریان تھوڑی مجروح ہے، اسے مکمل طور پر بند کرنے کے لیے سرجری کی ضرورت ہے۔
  6. محسن حجازی

    مبارکباد خوبصورت لب ولہجے کی شاعرہ ‘‘ ناہید ورک ’’ کو اردو محفل میں خوش آمدید

    خوش آمددید کے ہوائی فائر کیے جاتے ہیں اور آنے والا ہے کہ کہیں دکھائی ہی نہیں دیتا
  7. محسن حجازی

    تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    اسلام و علیکم! والدہ کو آج ہسپتال سے رخصت مل گئی ہے اور اب گھر پر ہی ہیں۔ طبیعت بھبی بہتر ہے۔ تاہم عید کے بعد آنے والے سوموار کو دوبارہ ہسپتال داخل کروانا ہوگا۔ منگل کے روز نیوروسرجری کا وقت دیا گیا ہے۔ تمام دوست احباب کی دعاؤں اور ڈھارس بندھانے کے لیے تہہ دل سے شکرگزار ہوں۔
  8. محسن حجازی

    لعنۃ اللہ علی الامریکیۃ

    دودھ کے ڈبے، خاندانی منصوبہ بندی اور امریکی چیرہ دستیوں کو باہم کچھ ربط نہیں۔ 1۔ سیاستدان امریکہ کی جیب میں ہیں۔ تازہ ترین مثال اسفند یار ولی کی ہے جو امریکہ کے ایک 'نجی دورے' کے بعد بے غیرتی اور مصلحت میں فرق فراموش کر چکے ہیں۔ 2۔ مذہبی قیادت 1980 کی دہائی میں امریکہ کے ہاتھوں کمیونزم کے...
  9. محسن حجازی

    آپ اس عید پر سب سے پہلے کس سے ملیں گے؟

    حضور پھر عید پر ملنے کا التزام کیوں کرتے ہیں وہ تو جب ملیں گے تبھی ہو جائے گی :grin: ہما بہرطور ہم آپ کی صاف گوئی کی داد دیتے ہیں ;) ہم بہرطور ابھی نئے منتقل ہوئے ہیں۔ نئے شہر میں عید بھی عجب تجربہ ہوتا ہے۔ اور اس کا تجربہ جس قدر اس ناچیز کو ہے شاید ہی کسی کو ہو۔ دور تک عید گاہ میں اجنبی...
  10. محسن حجازی

    مبارکباد نوید صادق صاحب کو ””۔ بیٹے ۔““ کی پیدائش مبارک

    نوید بھائی صاحبزادے کے لیے بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیے! کیسے ہیں ہمارے بھتیجے میاں؟ اللہ نصیب اچھے کرے، عمر دراز کرے، والدین کے لیے ٹھنڈک کا سبب ٹھہرے۔ آمین ثم آمین۔ بہرطور اس دھاگے میں تو ہر طرف نوید ہی نوید ہے، نوید صادق، سعد نوید پھر اطلاع بذات خود نوید :grin:
  11. محسن حجازی

    مبارکباد خوبصورت لب ولہجے کی شاعرہ ‘‘ ناہید ورک ’’ کو اردو محفل میں خوش آمدید

    گو ہم منیر نیازی نہیں پھر بھی دیر کر دیتے ہیں۔۔۔۔ اور بسا اوقات جتنی دیر ہم کردیتے ہیں، ہم کو اشتباہ ہونے لگتا ہے کہ ہم میں دوچار منیر نیازی پنہاں ہیں۔ سو دیر سے ہی سہی، خوش آمدید قبول فرمائیے۔ امید ہے کہ اردو محفل پر آپ کا وقت اچھا گزرے گا۔ ہم بھی شاعر و ادیب نما چیز بننے کی سعی لاحاصل میں رہتے...
  12. محسن حجازی

    تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    جزاک اللہ شمشاد بھائی ایس ایم ایس پھر مل گیا تھا :) بس دو دن ہسپتال میں ہی رہا آج دفتر بھی نہیں جا سکا۔ کل سے کچھ معمولات زندگی شروع کرنے کی سعی رہے گی۔
  13. محسن حجازی

    فونٹ ایک مکمل قرآن پبلشنگ سسٹم

    تمام احباب کو بہت بہت مبارک ہو۔ میرا خیال ہے کہ اس سے خوبصورت قرآنی فونٹ اور شاید ہم برصغیر کے رہنے والوں کے لیے کوئی اور نہ ہو کہ بچپن سے مساجد و مدارس میں اسی خط کو دیکھا ہے۔ ماشااللہ اس خط کا اب کمپیوٹر سکرین تک پہنچ جانا بھی ایک بہت اہم سنگ میل ہے۔ جزاکم اللہ احسن الجزا
  14. محسن حجازی

    تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    آمی کو آئی سی یو سے جنرل وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے، طبیعت الحمد اللہ پہلے سے بہتر ہے۔ امید ہے کہ کل تک رخصت بھی مل جائے گی۔ تاہم جراحی کے لیے عید کے بعد دوبارہ داخل کروانا ہوگا۔ ادی تعبیر آپ تو نظر بھی نہیں آ رہیں آج کل؟
  15. محسن حجازی

    لعنۃ اللہ علی الامریکیۃ

    یہ تو وہ بات ہوئی کہ صاحب سو روپیہ فی گھنٹہ لے لیجئے گا بس ہر گھڑی دو گھڑی میں آپ کے دو چماٹ ایسی لگاؤں گا کہ چودہ طبق روشن ہو جائیں گے۔ بھاڑ میں گئی ایسی امداد جس کے ساتھ پابندیاں اور میزائل بھی اترتے ہوں۔ جس میں ہماری ماؤں بیٹیوں کی عصمت دری شامل ہو ہمارے جوانوں کا لہو بہتا ہو
  16. محسن حجازی

    لعنۃ اللہ علی الامریکیۃ

    امریکہ کے خلاف جذبات محض مسلم دنیا ہی میں تو نہیں، لاطینی امریکہ کے کئی ممالک بھی امریکہ دشمنی میں مسلم ممالک سے کہیں آگے ہیں۔ اصل میں یہ انسانی معاشرے کی نفسیات میں شامل ہے کہ مغلوب تہذیب کے کچھ کمزور اذہان غلبے کا کوئی اور راستہ نہ پا کر غلامی قبول کر لیتے ہیں اور اپنے موقف کو چھوڑ کر جارح...
  17. محسن حجازی

    تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    شمشاد بھائی آپ کا ایس ایم ایس مل گیا تھا لیکن رپلائی کا مسئلہ ہے۔ آج دو سی ڈیز پر میڈیکل ڈیٹا کراچی بھجوا دیا ہے مزید تچزیے کے لیے۔ امید ہے دو ایک روز میں آغا خان ہسپتال سے بھی اس ضمن میں رائے آ جائے گی۔ فی الوقت درکش اور مسکن ادویات پر رکھا گیا ہے۔
  18. محسن حجازی

    تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    تمام احباب کا کا بہت شکریہ، فی الوقت عجلت میں ہوں۔ امی آئی سی یو میں ہی ہیں فی الحال۔ سرجری کی ضرورت ہے۔
  19. محسن حجازی

    ہائے رام "کڑی" کو ڈالے دانہ

    بہت خوب! ذرا بحران سے نکل لیں تو اس پر موضوع پر بھی کچھ طبع آزمائی کرتے ہیں کہ رگ ظرافت پھر سے پھڑک اٹھی ہے۔ تاہم رگ جاں کے پھڑکتے کسی اور شے کا احساس کم ہی ہوتا ہے۔۔۔
  20. محسن حجازی

    تاسف محسن حجازی کی والدہ کے لیے دعائے صحت

    مورخہ تئیس ستبمر کو میری والدہ بلند فشار خون کے سبب برین ہیمبرج کا شکار ہوگئیں اور انہیں ابتدائی طور پر ایمرجنسی اور بعد ازاں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں منتقل کرنا پڑا۔ تاحال وہ وہیں پر ہیں، ہوش میں ہیں۔ احباب سے صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے دعا کی اپیل ہے۔ والسلام، محسن حجازی
Top