ظہیراحمدظہیر صاحب، آپ سے پہلے بھی درخواست کی تھی، دوبارہ عرض کر رہا ہوں کہ آپ ہم لوگوں کے ساتھ مل کر پروف خوانی میں حصہ کیوں نہیں لیتے۔ کتابوں پر آپ کی نظرثانی بہت مدد دے سکتی ہے۔
کیا واقعی رحمان فارس کی شاعری ہے یہ ۔
اکلوتی ملاقات میں تو یہ غزل سنائی تھی موصوف نے
بیٹھے ہیں چین سے کہیں جانا تو ہے نہیں
ہم بے گھروں کا کوئی ٹھکانا تو ہے نہیں
شمشاد آپ نے ایک دھاگہ شروع کیا تھا اس پر اور کچھ اور لوگوں نے بھی اس میں صفحات ٹائپ کیے ہیں۔
کیا آپ ریختہ کی کتاب کے صفحات کے حساب سے نمبر بتا سکتے ہیں تاکہ اس حساب سے کتاب کے صفحات جو ٹائپ ہو گئے ہیں انہیں جانچا جا سکے اور باقی تقسیم کیے جا سکیں۔
شمشاد
محمد عمر
سیما علی
سید عاطف علی
قرۃالعین اعوان
آ جائیں جی مقدس نے بیماری کے دوران یہ کتاب جتنی رہتی تھی ٹائپ کرکے مکمل کر دی ہے اور اب پروف کی باری ہے۔
توزک اردو کی پروف خوانی کی پیشرفت اس دھاگے میں پیش کی جائے گی۔ اہم روابط مندرجہ ذیل ہیں۔
محفل پر متن دھاگہ - توزک اردو (تمام مواد موجود نہیں)
ریختہ کا لنک
ریختہ پر توزک اردو
گوگل ڈاکس ربط
توزک اردو نثر پروف اول (گوگل ڈاکس)
گوگل ڈاکس میں صفحات کے نمبر کتاب کے صفحات کے مطابق ہیں جو کہ ریختہ...
بہترین۔جی ایک اور کتاب کی پروف خوانی مکمل ہو گئی۔
اب مقدس نے ایک کتاب ٹائپ کی ہے توزک اردو ، اس کی پروف خوانی شروع کرتے ہیں۔
شمشاد ، غبار خاطر کے لکھنے کے لیے ایک دھاگہ کھول لیں کیونکہ اس میں پہلے جو صفحات لکھے جا چکے وہ پہلے جمع کرنے ہیں۔
ٹھیک ہے ، اگر گوگل ڈاکس میں زیادہ لوگوں نے لکھا ہے تو باقی ماندہ صفحات اس میں شامل کر دیں گے اگربات برعکس ہے تو پھر ورڈ فائل سے ایک نئی فائل بنا لیں گے گوگل ڈاکس پر۔