اس شعر کو اس طرح محسوس کریں کہ
بازیچہ اطفال ہے دنیا غالبؔ کے آگے
اب غالب بیٹھے تماشا دیکھ رہے ہیں
انہوں نے لیلی اور مجنوں کا قصہ دیکھا تو وہ نیوٹن کی طرح سیب سے کششِ ثقل دریافت کرنے میں لگ گئے
انہیں نہ تو لیلی سے مطلب ہے نہ مجنوں کی فکر
وہ تو بس اس کھوج میں ہیں کہ "مانع کون ہے"