پہلے تو خوش آمدید بھائی جانی، خدا کا شکر ہے آپکو ادھر کا خیال تو آیا۔
بہت اچھی نظم کہی ہے۔
اور ہاں ہم ان میں سے نہیں جو آپکو اپنے قریب دیکھنا نہیں چاہتے، ہم تو آپکو ہر جا خوش دیکھنا چاہتے ہیں :lol:
میں آپ دونوں صاحبان کا مشکور ہوں۔ میں شاعر ہوں نہیں بننے کی کوشش کر رہا ہوں مغل صاحب اسی لیئے میں غلطیوں پر غلطیاں کرتا ہوں، امید ہے کہ آپ آئیندہ بھی میری رہنمائی فرمانے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
مغل صاحب میں بہت معذرت خواہ ہوں واقعی، میں نے کرچیاں والے مصرعہ میں غلط کر دیا تھا، اصل میں مصرعہ کی تدوین کر دی تھی مگر شاید سیو نہیں ہو سکی تھی اب دیکھا تو پتہ چلا، درست کر دیا ہے، اس مصرعہ کو۔
شکریہ مغل صاحب، لیکن جو کام کرو وہ پورا کرو، آپ کو یہ بھی فرمانا چاہئیے کہ کیا خامیاں ہیں سرخ مصرعوں میں، وزن کی ا ترتیب و زبان کی ، جواب کا بے چینی سے منتظر رہوں گا۔
آپ نے ٹھیک کہا لیکن ایسا نہیں ہے، یہ ڈر ہی ہے جو ہمیں کچھ کرنے سے روکتا ہے، ہاں مشکلات آئیں گی لیکن روک کوئی نہیں سکے گا، مگر اسکے لیئے اجتماعی طور پر ایک ادارے کی طرح کام کرنا پڑے گا۔