"آمدنی" جو اردو میں مستعمل ہے اس میں "آمدن" تو فارسی سے لیا ہے ، مگر اس کی "ی" فارسی والی نہیں بلکہ اردو والوں نے ویسے ہی بڑھا دی ہے ، اب چوں کہ "ی" لگنے کے بعد یہ خالص فارسی کا لفظ نہ رہا اس لیے "آمدنی" کو اردو کا قرار دیا ہے ، کیونکہ مصادرِ فارسی پر "ی" برائے لیاقت آتی ہے ، جیسے "دیدنی" دیکھنے...