محترم سعیدصاحب انتہائی احترام کے ساتھ...جن شخصیات کی آپ نے مثال دی وہ اپنے کردار میں یکتا تھا وہ حق کے داعی تھے لیکن کسی کی کبھی دل آزاری اور تضحیک کا سبب نہ بنے تھے حق کو باطل سے تشخیص اسی صورت میں مل سکتی ہے جب وہ اپنے کردار اور عمل کے ذریعے اپنے پیغام کو پہنچائے نہ کہ جارحانہ انداز اپنا کر...
سعید صاحب میرا مقصد آپ میں کسی کو بھی کسی سرگرمی پر ٹوکنے کا نہیں لیکن ایک باشعور انسان کی حیثیت سے اپنی رائے کا اظہار کرنا تو میرا حق ہے ہی سو اسے استعمال کرتے ہوئے مذہبی رواداری کے تناظر میں کہا..صوفی وہی جو اپنے عمل سے دکھائے اور جو جیسا بھی جس مذہب سے بھی ہو اسے اپنے پاس بٹھا لے دھتکارے نہیں
ہیں مشرک یہ ہوائیں روز یہ قبلہ بدلتی ہیں
گھنا جنگل انہیں کچھ بھی نہیں کہتا، یہ کافر ہے
یہ تتلی فاحشہ ہے پھول کے بستر پہ سوتی ہے
یہ جگنو شب کے پردے میں نہیں رہتا، یہ کافرہے
شریعاً تو کسی کا گنگنانا بھی نہیں جائز
یہ بھنورا کیوں بھلا پھر چپ نہیں رہتا یہ کافر ہے
(شکیل جعفری)
جو ہم کہتے ہیں یہ بھی کیوں نہیں کہتا، یہ کافر ہے
ہمارا جبر یہ ہنس کر نہیں سہتا، یہ کافر ہے
یہ انساں کو مذاہب سے پرکھنے کا مخالف ہے
یہ نفرت کے قبیلوں میں نہیں رہتا، یہ کافرہے
بہت بے شرم ہے یہ ماں جو مزدوری کو نکلی ہے
یہ بچہ بھوک اک دن کی نہیں سہتا، یہ کافر ہے
یہ بادل ایک رستے پر نہیں چلتے یہ...
جیسے جیسے آپ ذکر کرتے جائیں گے لسٹ تو طویل ہوتی جائے گی دیکھیئے اب ان سب میں سے کونسی بآسانی دیکھ پاتی :) ویسے میرا ارادہ ایرانی موویز دیکھنے کا تھا :)