ہر دم اس کو سوچتے رہنے سے کیا ہوجائے گا
وہ تری قسمت میں ہے تو پھر ترا ہوجائے گا
آپ اپنا ہاتھ میری پیٹھ پر رکھ دیجیے
ہار جیت اپنی جگہ ہے حوصلہ ہوجائے گا
مہر تیرے نام کی لب پر لگا دی جائے گی
کتنی آسانی سے کوئی بے نوا ہوجائے گا
میں بھی ہوجاؤں گا اپنی عمرِ رفتہ کی مثال
گردشِ دوراں میں تو بھی کیا...