نتائج تلاش

  1. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    یہ کوئی خوف ہے تجھ پر کہ نشّہ طاری ہے سکوتِ شب! تِری آواز کتنی بھاری ہے حساب دینا پڑا ایسے لمحے لمحے کا کہ جیسے زیست کسی اور کی گزاری ہے فلک ضرور کوئی چال چل رہا ہو گا بساطِ شب کے ستاروں میں بے قراری ہے کسی خزانۂ دُنیا سے کیا غرض ہم کو متاعِ جاں یہی لفظوں کی ریزگاری ہے یہ میرا جسم نہیں جس کو...
  2. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    مجھے مشکل میں آسانی بہت ہے کہ میری آنکھ میں پانی بہت ہے پھرو تم قیس بن کر جنگلوں میں مجھے تو گھر کی ویرانی بہت ہے فلک سے بھی تہی دست آ رہا ہوں زمیں کی خاک بھی چھانی بہت ہے کسی کے کام آنے سے رہا میں مجھے اپنی پریشانی بہت ہے میں پانی پانی ہوتا جا رہا ہوں مجھے اتنی پشیمانی بہت ہے
  3. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    خوف چپکے سے مری ذات میں در آیا تھا شام سے قبل میں اس واسطے گھر آیا تھا کم ضروری تھے کئی کام ادھورے چھوڑے جو ضروری تھے زیادہ وہ میں کر آیا تھا چاند کی سمت اُڑا پھر نہیں آیا پنچھی اس کا افلاک سے ٹوٹا ہوا پَر آیا تھا اس قدر شوق سفر کا مجھے کب تھا دوشی خود مرے پاؤں تلے چل کے سفر آیا تھا
  4. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    گلیوں میں بنجارے گردش کرتے ہیں ہم بختوں کے مارے گردش کرتے ہیں تیری آنکھ کا ایک اشارہ ہوتا ہے ہم سارے کے سارے گردش کرتے ہیں چلتا ہوں تو چاند بھی پیچھے آتا ہے میرے گِرد ستارے گردش کرتے ہیں یا تو بیچ بھنور یہ کشتی گھومی ہے یا پھر آج کنارے گردش کرتے ہیں میں بھی ایک مکمل دُنیا ہوں دوشی مجھ میں...
  5. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    کوئی خوشی مہمان ذرا سی ہوتی ہے لَب پہ تب مسکان ذرا سی ہوتی ہے بستا کب ہے کوئی تعجب آنکھوں میں بس پتلی حیران ذرا سی ہوتی ہے پھر سے آجاتا ہے آدم خور کوئی بستی جب گنجان ذرا سی ہوتی ہے شاعر لوگ تو چڑیوں جیسے ہوتے ہیں دل چھوٹا سا جان ذرا سی ہوتی ہے پیار کا پردہ آجاتا ہے آنکھوں پر جب تیری پہچان...
  6. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    کتنی بار مرا ہوں میں اک لمحے میں سارا بیت چکا ہوں میں اک لمحے میں اک لمحے میں کتنی صدیاں ہوتی ہیں کتنا جی سکتا ہوں میں اک لمحے میں اک لمحے سے کتنا مجھے نکالا تھا کتنا اور بچا ہوں اک لمحے میں وقت کی قیمت آج مجھے معلوم ہوئی خود کو بیچ رہا ہوں میں اک لمحے میں واپس آنے میں صدیاں لگ جائیں گی اتنی...
  7. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    یہ زخم تجھ کو اگرچہ نڈھال کر دے گا مگر نظامِ تنفس بحال کر دے گا یہ نامراد مرض ایسا جان لیوا ہے دوا کرو گے تو جینا محال کر دے گا کسی بھی شخص سے پوچھو گے عشق کا مطلب ہر ایک اپنے معانی نکال کر دے گا میں تیرے ظرف سے واقف ہوں تو سمندر ہے تو ایک سیپ تلک بھی اُچھال کر دے گا میں آدمی ترے امروز و دوش...
  8. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    کب گلہ کوئی کسی دست_حنائی سے کیا ایک شکوہ تھا خدا سے جو خدائی سے کیا سب سپہ گر تھے کوئی قیس نہ تھا پرکھوں میں عشق آغاز بھی ہم نے تو لڑائی سے کیا ایک صحرا تھا کہ سیراب مجھے کرنا پڑا آنکھ میں اشک نہ تھے آبلہ پائی سے کیا خود سے بھی ہم نے چھپائی ہے ترے عشق کی بات بس یہی جرم تھا جو ہم نے صفائی سے کیا...
  9. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    یونہی بے فیض تجھے ہم نے پکارا ، انصاف! خود جو مجرم ہو کرے کیسے گوارا انصاف موم کی ناک بنا رکھا ہے تم نے قانون جس طرف موڑ لو، مڑ جائے بچارا انصاف آیا جنگل سے کوئی بوزنہ میزان بدست دونوں پلڑوں سے ہڑپ کر گیا سارا انصاف جرم _ توہین _ عدالت کی لٹکتی تلوار! تھر تھراتا ہے ترے خوف کا مارا، انصاف ہار کے...
  10. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    مصیبت ہے مجھے ہر کام بیکاری بھی مشکل ہے بہت دشوار خوش رہنا، عزاداری بھی مشکل ہے میں کیسے چاہنے والوں کے دل کو ٹھیس پہنچاؤں کہ مجھ سے تو حریفوں کی دل آزاری بھی مشکل ہے محبت، وہ بھی دشمن دیش کی اس غیر مزہب سے دلِ کافر! تری تو اب طرفداری بھی مشکل ہے بہت آسان سمجھے تھے ہم اس کارِ محبت کو محبت کی تو...
  11. نورالحسن جوئیہ

    میں دشت میں بہار کا پہلا سفیر تھا

    مجھ سے چلے ہیں خون چھڑکنے کے سلسلے میں دشت میں بہار کا پہلا سفیر تھا بیدل حیدری
  12. نورالحسن جوئیہ

    اتنا نہ طول دیجئے چھوٹی سی بات کو

    فریاد سے مراد بغاوت نہ لیجئے اتنا نہ طول دیجئے چھوٹی سی بات کو بیدل حیدری
  13. نورالحسن جوئیہ

    شعر کی اصلاح فرما دیں

    ابھی اکلوتا ہے سر :)
  14. نورالحسن جوئیہ

    شعر کی اصلاح فرما دیں

    دعوی ہے تیرا یار کہ دیوار سنتی ہے بارِ ثبوت اب کوئی دیوار پیش کر
  15. نورالحسن جوئیہ

    محترم محمد یعقوب آسی کے کلام سے انتخاب

    محمد یعقوب آسی کی کتاب "لفظ کھو جائیں گے" میں سے انتخاب .......... بات کرنا ہو ناگوار جنہیں ان سے کس مدعا کی بات کریں میرے بیمار دل کو رہنے دیں آپ اپنی انا کی بات کریں ۔۔۔۔۔۔۔ نام کوئی بھی مجھے دینے سے پہلے سوچ لیں آپ کی پہچان بھی اس نام سے مشروط ہے کیجئے اظہارِ بیزاری بھی مجھ سے اس قدر آپ کا...
  16. نورالحسن جوئیہ

    رانا سعید دوشی کی شاعری(مہربانی فرما کر کمنٹس نہ دیں تاکہ قاری صرف شاعری سے لطف اندوز ہو سکے)

    اک تاک شکاری کے نشانے کی طرح تھا وہ شخص بھی لگتا ہے زمانے کی طرح تھا سینے پہ یوں ہی سانپ نہیں لوٹ رہے تھے اک راز مرے دل میں خزانے کی طرح تھا نشہ سا کوئی لمس کا اترا تھا بدن میں وہ لمس ترے ہاتھ ملانے کی طرح تھا جس غم کے سبب سارے زمانے سے خفا ہوں وہ غم جو ترے چھوڑ کے جانے کی طرح تھا وہ بار تھا سر...
  17. نورالحسن جوئیہ

    برائے اصلاح

    شکریہ
  18. نورالحسن جوئیہ

    برائے اصلاح

    حادثے کیا کیا بپا ہونے لگے رنج بھی راحت فزا ہونے لگے قربتوں میں تلخیاں بڑھنے لگیں وصل کے لمحے سزا ہونے لگے آدمی انسان ہونے سے رہا جبکہ پتھر بھی خدا ہونے لگے عشق میں آتا ہے اک ایسا مقام جو بھی سوچیں رونما ہونے لگے
  19. نورالحسن جوئیہ

    اک لفظ بھی زبان سے نکلے مجال ہے۔ غزل برائے اصلاح

    طاری ہے سکتہ ہم پہ کہ وقتِ زوال ہے اک لفظ بھی زبان سے نکلے مجال ہے ! سینہ بھی اب نہیں ہے دلِ زار کا مقام اب قیس کا بھی دشت میں ملنا محال ہے بولوں تو ذکر آپ کا ہے بات بات میں سوچوں تو صرف آپ کا ہردم خیال ہے خاموش ہے خیال مرا بحر کی طرح اور حرفِ آرزو ہے کہ محوِ دھمال ہے کس نے یہاں بکھیر دیں...
Top