نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    جو چراتے ہیں دیکھ کر آنکھیں ان کی رکھ دو نکال کر آنکھیں (جولائی ایلیا)
  2. فرخ منظور

    مکمل چراغ حسن حسرت (خاکہ) ۔ از سعادت حسن منٹو

    چراغ حسن حسرت (خاکہ) از سعادت حسن منٹو مولانا چراغ حسن حسرت جنہیں اپنی اختصار پسندی کی وجہ سے حسرت صاحب کہتا ہوں۔ عجیب و غریب شخصیت کے مالک ہیں۔ آپ پنجابی محاورے کے مطابق دودھ دیتے ہیں مگر مینگنیاں ڈال کر۔ ویسے یہ دودھ پلانے والے جانوروں کی قبیل سے نہیں ہیں حالانکہ کافی بڑے کان رکھتے ہیں۔ آپ...
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    شکریہ ظہیر بھائی۔ انبوہ، ہنگامہ اور فراوانی کے معنوں میں بھی مستعمل ہے۔
  4. فرخ منظور

    سرفراز شاہد لبوں پہ آ کے قلفی ہو گئے اشعار سردی میں ۔ سرفراز شاہد

    واللہ عالم اصل مصرع کیا ہے۔ میں نے کسی کتاب سے نقل نہیں کی اس لیے غلطی کا احتمال ہے۔
  5. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    رہ جائے گا انبوہِ جنوں خاک اڑاتا مجھ ایسا جب اس خاک پہ مجنوں نہ رہے گا (فرخ منظور)
  6. فرخ منظور

    کیا غمِ جاں اور کیا غمِ جاناں سب کے محرمِ راز ہوئے - مختار صدیقی

    یہی غزل شاہدہ پروین کی آواز میں سنیے۔
  7. فرخ منظور

    اردو لغت ٹیکسٹ فارمیٹ میں مل سکتی ہے؟

    اینڈرائیڈ میں کچھ اپلیکیشنز ہیں جو ٹیکسٹ فارمیٹ میں ہیں اور سرچ ایبل ہے۔ یا نیٹ پر بھی کچھ لغات ہیں جو سرچ ایبل ہیں۔ آپ کو کس قسم کی لغت چاہیے؟
  8. فرخ منظور

    مبارکباد فرخ منظور بھائی کو بارہ ہزار مراسلے مبارک ہوں

    ارے واہ۔ اتنا بڑا گُل دستہ۔ بہت عنایت۔ سلامت رہیے۔ ویسے معذرت کی تو بالکل ضرورت نہیں تھی۔ ہم نے کونسا کوئی معرکہ سر کیا ہے۔ یہ تو دوستوں کی محبت ہے کہ مبارک باد دے رہے ہیں۔
  9. فرخ منظور

    کلاسیکی شعرا کے کلام سے انتخاب

    آپ سے گر نہیں وصال ہوا پھر سمجھ لو مرا وصال ہوا (میر حیات الدین صافؔ)
  10. فرخ منظور

    ولی دکنی کیا تجھ عشق نے ظالم خراب آہستہ آہستہ ۔ ولی دکنی

    غزل بمطابق دیوانِ ولی مطبع حیدر 1290ھ کیا مجھ عشق نے ظالم کوآب آہستہ آہستہ کہ آتش گل کو کرتی ہے گلاب آہستہ آہستہ وفاداری نے دلبر کی بجھایا آتشِ غم کو کہ گرمی دفع کرتا ہے گلاب آہستہ آہستہ عجب کچھ لطف رکھتا ہے شبِ خلوت میں گُل رو سے خطاب آہستہ آہستہ، جواب آہستہ آہستہ مرے دل کو کیا بے خود تری...
  11. فرخ منظور

    نکلے جو میکدے سے تو دنیا بدل گئی ۔ گستاخ رامپوری

    ساغر میں شکلِ دخترِ رز کچھ بدل گئی خُم سے نکل کے نور کے سانچے میں ڈھل گئی صد سالہ دورِ چرخ تھا ساغر کا ایک دور نکلے جو میکدے سے تو دنیا بدل گئی کہتی ہے نیم وا یہ چمن کی کلی کلی فریادِ عندلیب کلیجہ مسل گئی ساقی ادھر اٹھا تھا ادھر ہاتھ اٹھ گئے بوتل سے کاگ اڑا تھا کہ رندوں میں چل گئی...
  12. فرخ منظور

    پی‌ٹی‌وی اور این‌ٹی‌ایم کے پرانے ڈرامے (بشکریہ شالیمار ریکارڈنگ کمپنی)

    ضیا الحق کے دور میں پی ٹی وی پر اناؤنسر کے سر پر دوپٹہ ہوتا تھا لیکن جب این ٹی ایم آیا تو اس کی اناؤنسر سر پر دوپٹہ نہیں لیتی تھیں۔ اسی حوالے سے فاروق قیصر یعنی انکل سرگم کا ایک شعر میرے پیارے اللہ میاں یہ کیسا وٹہ سٹہ ہے این ٹی ایم کا سر ننگا اور پی ٹی وی پہ دوپٹہ ہے
  13. فرخ منظور

    داغ طرزِ قدسی میں کبھی ،شیوۂ انساں میں کبھی ۔ داغ دہلوی

    طرزِ قدسی میں کبھی ،شیوۂ انساں میں کبھی ہم بھی اک چیز تھے اس عالمِ امکاں میں کبھی رنج میں رنج کا راحت میں ہوں راحت کا شریک خاکِ ساحل میں کبھی موج ہوں طوفاں میں کبھی دل میں بے لطف رہی خارِ تمنا کی خلش نوک بن کر نہ رہا یہ کسی مژگاں میں کبھی دم مرا لے کے ستم گار کرے گا تو کیا یہ رہے گا نہ...
  14. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    اب دل جلے وہاں سے بھی بھرتے ہیں بوتلیں جس جھیل میں پھسل کے گری تھی وہ جل پری (جولائی ایلیا)
  15. فرخ منظور

    مکمل غالب اور سرکاری ملازمت ۔ سعادت حسن منٹو

    غالب اور سرکاری ملازمت (تحریر: سعادت حسن منٹو) حکیم محمود خان مرحوم کے دیوان خانے کے متصل یہ جو مسجد کے عقب میں ایک مکان ہے، مرزا غالب کا ہے۔ اسی کی نسبت آپ نے ایک دفعہ کہا تھا۔ مسجد کے زیر سایہ ایک گھر بنا لیا ہے یہ بندۂ کمینہ ہمسایۂ خُدا ہے آئیے! ہم یہاں آپ کو دیوان خانے میں لے چلیں۔ کوئی حرج...
  16. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی نہ کوئی مخملی تصویر نہ کوئی نغمہ (ترجمہ)

    نہ کوئی مخملی تصویر نہ کوئی نغمہ (ترجمہ) نہ کوئی مخملی تصویر ، نہ کوئی نغمہ میرے مفہُوم کو مفہُوم بنا سکتا ہے اس لیے، میں نے وُہ الفاظ چُنے ہیں، جن سے میرے افکار ، تعیّش کی حدوں کے باہر اِک نیا دائرۂ ذہن بنا سکتے ہوں دائرہ، جس میں نہیں فِکر و نظر کا اُلجھاؤ اَور آئیں گے ؛ اگر چاہو ، تو...
  17. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    تجھے عقل آئے گی کب آہ پیارے تو کھوتا تھا، کھوتا ہے، کھوتا رہے گا (جولائی ایلیا)
Top