بہت عرصے بعد مدتوں سے زیر تحریر موضوع پر تحریر پڑھ کر ایسے مزا آیا۔ ورنہ نو قلم کاروں نے تو قریب قریب اس موضوع سے متنفر ہی کر دیا تھا۔ اللہ آپ کا بھلا کرے ساگر صاحب۔۔۔
آپ نے بہت اچھا لکھا ساغر بھائی۔۔۔۔ ہر جزو مکمل نبھایا۔ بقیہ ظہیراحمدظہیر بھائی نے بہت اچھا تبصرہ کیا ہے۔ میرا خیال ہے اس سے زیادہ مکمل تبصرہ نہیں ممکن۔ ماشاءاللہ۔۔۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ۔۔۔
آپ نے کتنی اچھی بات کہی ہے۔ خاص کر احمد بھائی کو پڑھ کر یہی محسوس ہوتا ہے۔۔۔ جیسے یہی شعر دیکھیں ان کا۔۔۔
میں نقش گر ہوں، تبسّم لبوں پہ رکھتا ہوں
مجھے پسند نہیں سوگوار تصویریں
ایسا لگتا ہے جیسے میں نے ہی کہا ہو۔۔۔۔
پہلے بتائے قوافی یوں بھی قابل گرفت ہیں کہ اس پر دائیں اور بائیں دونوں بازوؤں کے ہاتھوں کو اعتراض ہو سکتا ہے۔ بعد والے اس لیے غیر موزوں ہیں کہ پہلے والوں پر ایک اعتراض ہو چکا ہے۔ سو دوسرا اعتراض عدل کا تقاضا ہے۔
مکمل مراسلہ؟ یعنی جاسمن صاحبہ کو جو اجازت اور شکریہ وغیرہ ادا کیا تھا وہ بھی؟
اگر نہیں تو مراسلے کا کون کون سا حصہ واپس لیا جا رہا ہے۔ مزید یہ کہ کیوں؟