نتائج تلاش

  1. عمران شناور

    خورشید رضوی ابروئے ابر سے کرتا ہے اشارہ مجھ کو ََََََََََََ۔۔۔۔۔۔۔۔ (خورشید رضوی)

    میری ہستی ہے فقط موجِ ہوا، نقشِ حباب کوئی دم اور کریں آپ گوارا مجھ کو ایک اور شکریہ! نوید بھائی!
  2. عمران شناور

    خورشید رضوی یہ جو ننگ تھے ، یہ جو نام تھے ، مجھے کھا گئے ۔۔۔۔۔(خورشید رضوی)

    ویسے تو تمام اشعار قابلِ داد ہیں مگر جو کھلی کھلی تھیں عداوتیں مجھے راس تھیں یہ جو زہر خند سلام تھے ، مجھے کھا گئے کیا بات ہے! ایک مرتبہ پھر شکریہ کے مستحق ہوئے نوید بھائی!!!!!!!!!!!!!!!!
  3. عمران شناور

    خورشید رضوی گُل کھلاتی ہے ، کبھی خاک اڑ اتی ہے یہ خاک ۔۔۔۔۔ (خورشید رضوی)

    سال ہا سال کِھلاتی ہے جسے رزق اپنا آخرِ کار اُس انسان کو کھاتی ہے یہ خاک ایک بار پھر شکریہ نوید بھائی!
  4. عمران شناور

    خورشید رضوی دل کو پیہم وہی اندوہ شماری کرنا ۔۔۔۔۔(خورشید رضوی)

    تو کہاں مرغِ چمن، فکرِ نشیمن میں پڑ ا کہ ترا کام تو تھا نالۂ و زاری کرنا ایک اور موتی نکلا! واہ نوید بھائی پھر شکریہ!
  5. عمران شناور

    خورشید رضوی یہ مری روح میں گونجتا کون ہے ۔۔۔۔۔۔۔(خورشید رضوی)

    بے دلی سے کہاں ہاتھ آتے ہیں ہم دل لگا کر ہمیں ڈھونڈتا کون ہے واہ! بہت اعلٰی شکریہ نوید بھائی!
  6. عمران شناور

    غزل ۔ چشمِ خوش خواب، فہمِ رسا چاہیے ۔ محمد احمدؔ

    بالکل سوچنا چاہیے! کیوں نہیں سوچنا چاہیے ’میں فقط ایک ہی تصویر کہاں تک دیکھوں‘ بہت خوب غزل ہے داد قبول ہو!
  7. عمران شناور

    یار کو دیدہء خونبار سے اوجھل کر کے (اسلم کولسری)

    یار کو دیدہء خونبار سے اوجھل کر کے مجھ کو حالات نے مارا ہے مکمل کر کے جانبِ شہر فقیروں کی طرح کوہِ گراں پھینک دیتا ہے بخارات کو بادل کر کے دل وہ مجذوب مغنی کہ جلا دیتا ہے ایک ہی آہ سے ہر خواب کو جل تھل کر کے جانے کس لمحہء وحشی کی طلب ہے کہ فلک دیکھنا چاہے مرے شہر کو جنگل کر...
  8. عمران شناور

    کس طرح پھر بھلا پابند اسے کر سکتی (ثمینہ راجہ)

    کس طرح پھر بھلا پابند اسے کر سکتی میں ہواؤں کو تو مٹھی میں نہیں‌بھر سکتی سخت مجبوری ہے آوارہ نگاہی اس کی اک محبت اسے آسودہ نہیں‌کر سکتی عین ممکن ہے کہ وہ لمس کہیں‌کھو جائے میرے جذبات کی خوشبو تو نہیں مر سکتی عشق میں موت گوارا ہے کہ سن رکھا ہے ہار بھی جائیں تو بازی یہ نہیں‌ہر...
  9. عمران شناور

    خوابِ کمخواب کا احساس کہاں رکھیں گے (سعداللہ شاہ)

    خوابِ کِمخواب کا احساس کہاں رکھیں گے اے گلِ صبح! تری باس کہاں رکھیں‌گے اے مہِ گنبدِ گرداں تو ستارے نہ گرا ہم زمیں زار تری آس کہاں رکھیں گے خود ہی روئیں گے ہمیں‌پڑھ کے زمانے والے ہم بھلا رنج و الم پاس کہاں رکھیں گے سرِ تسلیم ہے خم‘ کچھ نہ کہیں گے‘ لیکن یہ قلم اور یہ قرطاس کہاں...
  10. عمران شناور

    آواز دے کے خود کو بلانا پڑا مجھے (منیر سیفی)

    قارئینِ سخن کے لیے منیر سیفی صاحب کی غزل ارسال کر رہا ہوں۔ ملاحظہ ہو: آواز دے کے خود کو بلانا پڑا مجھے اپنی مدد کو آپ ہی آنا پڑا مجھے مجھ سے تمہارے عکس کو کرتا تھا بدگماں آئینہ درمیاں سے ہٹانا پڑا مجھے پھر اس کے بعد جرآتِ گریہ نہیں‌ہوئی اک اشک خاک سے جو اٹھایا پڑا مجھے پھر...
  11. عمران شناور

    کوئی مرکز بھی نہیں کوئی خلافت بھی نہیں (سعداللہ شاہ)

    بہت شکریہ م م مغل صاحب آپ کی نشاندہی شاہ صاحب تک پہنچ جائے گی انشاءاللہ ویسے مصرعِ ثانی میں "بھی" ردیف ہے
  12. عمران شناور

    ہم سب ٹھیک ہیں لیکن آپ کی‌ ڈیوٹی 12 گھنٹے کیوں؟ 12 گھنٹوں میں تو آدمی کا حلیہ بگڑ جاتا ہے

    ہم سب ٹھیک ہیں لیکن آپ کی‌ ڈیوٹی 12 گھنٹے کیوں؟ 12 گھنٹوں میں تو آدمی کا حلیہ بگڑ جاتا ہے
  13. عمران شناور

    آصف صاحب کیا حال ہیں۔ کویت میں زندگی کیسی بسر ہو رہی ہے سب ٹھیک ٹھاک تو ہے نا!

    آصف صاحب کیا حال ہیں۔ کویت میں زندگی کیسی بسر ہو رہی ہے سب ٹھیک ٹھاک تو ہے نا!
  14. عمران شناور

    آشنائی کبھی ہوتی نہیں چلتے چلتے۔ آصف شفیع

    واہ جی واہ! آصف صاحب کمال کر دیا آپ نے ایک دن کہہ ہی دیا اُس نے، مجھے جانا ہے ایک دن ہو ہی گیا سانحہ ٹلتے ٹلتے
  15. عمران شناور

    گاؤ ں کے بابا جی ۔۔

    م م مغل جی بہت اچھا لطیفہ ارسال کیا ہے شکریہ!
  16. عمران شناور

    بھولتا ہوں اسے یاد آئے مگر بول میں کیا کروں (عمران شناور)

    بھولتا ہوں اسے یاد آئے مگر بول میں کیا کروں جینے دیتی نہیں اس کی پہلی نظر بول میں کیا کروں تیرگی خوب ہے، کوئی ہمدم نہیں، کوئی رہبر نہیں مجھ کو درپیش ہے ایک لمبا سفر بول میں کیا کروں خود سے ہی بھاگ کر میں کہاں جاؤں گا، یونہی مر جاؤں گا کوئی صورت بھی آتی نہیں اب نظر بول میں کیا کروں‌...
Top