میرا خیال ہے ذرا اس جملے کی اچھی طرح وضاحت ہو جائے تو عین بہتر ہے۔
ورنہ اس فقرے سے یہ شبہ وارد ہوتا ہے کہ : اگر کوئی مسلمان خود کو مسلمان کہتے ہوئے ختم نبوت کا انکار کرے تو وہ مرتد نہیں کہلائے گا۔
اس کی کوئی دلیل آپ نے نہیں دی۔
جبکہ میں نے شیخ صالح المنجد کا اس فتوے کا ربط آپ کو دیا تھا جس...
محترمی ! مجھے یاد ہے کہ یہاں اردو محفل کے ایک ناظم خاص نے بار بار اس بات کا بڑا ڈھول پیٹ رکھا ہے کہ محفل پر مہذبانہ لہجے میں گفتگو کی جاتی ہے اور اس کی خلاف ورزی پر تنبیہ کی جاتی ہے۔
اگر آپ جیسے اراکین میں مخالفانہ رائے برداشت کرنے کا بالکل حوصلہ نہیں ہے تو ذرا بتائیں کہ محفل کے قوانین میں ایسا...
یہ اچھی زبردستی ہے کہ اپنی طرف سے ایک خودساختہ مفہوم کشید کیا جائے اور اسے دوسرے کے سر مونڈھ دیا جائے ! یہ کون سی اخلاقیت ہے؟؟
ایسی بےتکی تاویل کرنے والوں کو اس بات پر بھی غور کرنا چاہئے کہ :
یہودی، عیسائی، ہندو جب اپنا موروثی مذہب یہودیت / عیسائیت / ہندو دھرم ، شعوری طور پر قبول کرتے ہیں تو...
محترمہ مہوش علی !
آپ کا یہ جملہ جو ہے :
آپ قیاس کے انتہائی مخالفین اور اسکو شیطان کی طرف سے سمجھتے ہوئے بھی
یہ درحقیقت ایک طرح کا الزام ہے۔
جو کہ میری نظر میں بلاثبوت ہے !!
چلئے صرف محفل ہی نہیں ، بلکہ نیٹ کی ساری اردو کمیونیٹی سے اپنی بات کی تائید میں میرا کوئی ایسا جملہ ڈھونڈ لادیں جس کے...
بھائی آبی !!
بچہ جب تک شعور کی حد میں نہ ہو ، کہا جا سکتا ہے کہ وہ معذور ہے۔
لیکن آپ تو ایک اچھے بھلے عاقل ، بالغ ، بااختیار فرد کو بھی معصوم معذور بتانے پر تلے ہوئے ہیں ؟؟؟!!
کوئی ایک ایسا قادیانی بتا دیں جو اپنے آپ کو صرف قادیانی کہتا ہوں اور اپنے کو مذہب اسلام سے الگ ایک دوسرے مذہب کا فرد...
جب دین میں کوئی جبر نہیں
یہ جس آیت کا حوالہ آپ دے رہے ہیں ، اس کی تشریح بھی پڑھ لیں۔
دوم آپ کا یہ سوال کہ اسلام مذہب بدلنے والوں کو کیوں برداشت نہیں کرتا ۔۔۔۔
اس کے جواب میں :
اسلام سےمرتد ہونےوالے كو قتل كيوں كيا جاتا ہے
نبیل ! مرتد کہنا اور مرتد کو سزا دینا ۔۔۔۔ دو مختلف باتیں ہیں۔
ارتداد کی قسمیں اور مرتد کی سزا کے بارے میں تفصیل اس ربط پر ہے جس کا حوالہ میں پچھلی پوسٹ میں بھی دے چکا ہوں۔
عن ابْن عَبَّاسٍ قَالَ :
قال رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :
(مَنْ بَدَّلَ دِينَهُ فَاقْتُلُوهُ)
صحیح بخاری ، كتاب استتابة المرتدين ، باب حكم المرتد والمرتدة ، حدیث :7008
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
جو اپنا دين بدل لے اسے قتل كردو۔ (بخاری)
مزید ...
آبی صاحب ! میرا خیال ہے آپ کو وہ حدیث معلوم ہوگی جس میں کہا گیا ہے کہ ہر بچہ اسلام پر پیدا ہوتا ہے ، اس کے والدین اس کو یہودی ، مجوسی وغیرہ بنا دیتے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ مرتد کی اولاد کو کیا کہا جائے گا؟
دوسری اصولی بات یہ بتائیے گا کہ : قرآن و سنت کے دلائل سے مزین ہزارہا صفحات پر مبنی جو...
معذرت ! ہاں یاد ہے۔
ممکن ہے کچھ علماء نے صدرِ پاکستان والے عہدے کا واضح انکار کیا ہو۔
لیکن میرا خیال ہے ہم انفرادی آراء کے مقابلے میں علماء کی اجماعی رائے پر زیادہ یقین رکھتے ہیں۔
میرے علم کی حد تک ابھی تک کسی معتبر عالم دین نے مشرف کو غیر مسلم قرار نہیں دیا ہے !
اور ۔۔۔۔۔۔
پرویز مشرف کے ، صدرِ پاکستان والے عہدے کا واضح انکار بھی آج کی تاریخ تک پاکستان کے کسی معتبر عالمِ دین نے نہیں کیا !
براہ مہربانی حدیث کی تشریح / وضاحت اپنی طرف سے طے کرنے سے گریز فرمائیں۔
حکام والی حدیث میں مطلقاَ " امیر / حکام " کا ذکر ہے ، یہ نہیں کہا گیا ہے کہ فلاں فلاں "اسلامی طریقے" سے حاکم منتخب ہو تب ہی اطاعت کی جائے ورنہ نہیں۔ اگر آپ کا پھر بھی اصرار ہے تو کسی شارحِ حدیث کی وضاحت اس ضمن میں پیش...
حضرت عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ عنہ) بیان کرتے ہیں کہ
نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا :
مسلمان کے لیے امیر کی بات سننا اور اس کی اطاعت کرنا ضروری ہے ۔ ان چیزوں میں بھی جنہیں وہ پسند کرے اور ان میں بھی جنہیں وہ ناپسند کرے ، جب تک اسے معصیت کا حکم نہ دیا جائے۔ پھر جب اسے گناہ کا حکم...
دوسروں کی تنگ ذہنی پر چلانے کے بجائے کبھی اپنے گریبان میں بھی جھانک لینا چاہئے کہ وہی "تنگ نظری" خود ہم سے بھی نادانستگی میں سرزد تو نہیں ہوئی جا رہی؟؟
طالبان (یا طالبانیت) کو "جاہل یا جہالت" کی ڈگری عنایت کرنا "وسیع الذہن" مغرب کی تنگ نظری کا منہ بولتا ثبوت ہے !
ورنہ امت مسلمہ کے کسی معتبر...
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
دو کتابیں
انسان اور نیکی / انسان اور گناہ
متنوع مشاغل اور دلچسپیوں کے درمیان مطالعے کے لئے وقت نکالنا ، مطالعہ کی اہمیت و افادیت کو محسوس کرنا ، ایک مجاہدہ ہے ، اس کا ذوق ہو جائے تو پھر آسانی ہے۔
دورِ حاضر میں ایسی کتابوں کے مطالعے کا کلچر عام کرنے کی ضرورت ہے جن...
بڑی خوشی کی بات ہے کہ آپ نے کھلے دل سے اس حقیقت کا اعتراف کیا کہ آپ اردوداں نہیں ہیں۔ یقیناً اس میں آپ کا قصور نہیں ہے بلکہ ہمارے مادہ پرست معاشرے کا قصور ہے۔
مادہ پرستی نے ہم تمام کو اس حد تک متاثر کر رکھا ہے کہ ہم نے اپنی صلاحیتوں کے "حقوق" کے حصول کا بڑا شور مچا رکھا ہے اور جو "فرائض" ہم پر...
محترم عبدالمجید صاحب !
جس طرح انفرادی اظہارِ رائے کے حق سے استفادہ کی خاطر آپ نے درج بالا پیغام تحریر فرمایا ہے ، اسی طرح مجھے بھی یہی حق عطا کرنے تو عین مہربانی ہوگی۔
مجھے محسوس ہوتا ہے کہ جو موڈ (معصوم) آپ نے لگایا ہوا ہے ، اس کے اثرات آپ کی تحریر سے بھی جھلکتے ہیں !!
کیا آپ واقعی اتنے...
السلام علیکم ، محترم محبوب خان صاحب!
میں نے اس تھریڈ کی ایک ایک پوسٹ کا تفصیل سے اور بالکل غیرجانبدار ہو کر مطالعہ کیا ہے۔
بہت معذرت کہ مجھے یوں محسوس ہوا کہ جذباتیت کا مظاہرہ دیگر برادران کی طرف سے نہیں بلکہ دراصل آپ کی طرف سے زیادہ ہو رہا ہے۔ یوں محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کسی "مقتدر" ادارے کی...