ایک تجویز پیش کر رہا ہوں۔ محض گنتی ہی نہیں کریں بلکہ عدد کے ساتھ اس کا موصوف (یا معدود) بھی لکھیں۔ اس طرح کچھ معلومات بھی فراہم ہو سکیں گی۔
مثال کے طور پر ۔۔
ایک ۔ برازیل کا ایک گول
دو - بلجیم کے دو گول :)
تین ۔ سعود کی تین مسکراہٹیں :):):)
وغیرہ۔۔۔
سالگرہ کے آغاز کے بعد سے سرگرمی کا گراف اچھا جا رہا ہے۔ جولائی کے آغاز سے اب تک ساڑھے پانچ ہزار کے قریب مراسلات پوسٹ ہو چکے ہیں۔ یہی رفتار قائم رہی تو انشاءاللہ جلد ہی دو ملین پیغامات کا ہدف عبور ہو جائےگا۔
ایاز امیر مبارکباد کا پیغام بھیجنے کے ساتھ سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے خود پہنچ رہے ہیں۔ انہیں کسی نے بتا دیا ہے کہ ان کے پسندیدہ مشروب کا جام گردش میں ہے۔
ایک تجویز پیش کر رہا ہوں، اس پر عمل کرنا آپ کی مرضی پر منحصر ہے۔
پہلی بات تو یہ کہ محفلین سے کوئی بھی فرمائش ایسی کریں جسے آسانی سے پورا کیا جا سکے۔ سوفٹویر لکھنا وغیرہ طویل المیعادی پراجیکٹ ہوتے ہیں، انہیں آنا فانا نہیں پیش کیا جا سکتا۔ دوسرے کسی فرمائش کے پورے کرنے کی یہ شرط ہونی چاہیے کہ اس...
اطلاعا عرض ہے کہ یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے سال 1625 کے ماڈل مین فریم کمپیوٹر اور ڈائل اپ کنکشن سے بھیجی گئی مبارکباد بھی ایک ہفتے بعد موصول ہو گئی ہے۔