نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اے ہمارے رب ::از محمد خلیل الرحمٰن

    ماشاء اللہ ۔۔۔ سادہ مگر پر اثر ۔۔۔ آمین یا رب العالمین
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اولِ عشق جو وقت گزرا حسیں ۔۔۔

    جزاک اللہ استاد محترم .... آپ کی توجہ اور پذیرائی ملی، گویا عید کے بعد عید ہوگئی :) ... نہایت ممنون و متشکر ہوں.
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    یا کی الف گرائی جا سکتی ہے، کا کمال میں تنافر اس لیے نہیں کہ کا کی الف یہاں مکمل ادا ہو رہی ہے، ساقط نہیں ہو رہی. پہلے استاد محترم سے پوچھ لیں، ممکن ہے میرا تاثر ہی غلط ہو.
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    اللہ پاک آپ کی خواہش کی تکمیل فرمائے، آمین.
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل برائے اصلاح

    نہیں بھئی، مزہ نہیں آیا کہ پوری غزل چھان ماری مگر خواہش نکاح نظر سے نہیں گزری :) (ازراہ تفنن) دو چار محض دُچار تقطیع ہو رہا ہے، جو اچھا نہیں لگ رہا. پہلے مصرعے کی روانی مخدوش لگتی ہے، جبکہ دوسرے میں مجھے لگ رہا کہ گرامر کے حساب سے ردیف میل نہیں کھاتی، میرے خیال میں یہاں گزرے ہیں کہنا چاہیے...
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صبح آئی تھی مگر کانچ اٹھاتے گزری ...

    ہمیشہ کہ طرح آپ کہ مشفقانہ اور فراخدلانہ داد ہمیں مقروض کر گئی ... جزاک اللہ سیما آپا، تہہ دل سے شکر گزار ہوں.
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صبح آئی تھی مگر کانچ اٹھاتے گزری ...

    مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے اس کوشش کو سراہے جانے کے لائق سمجھا ... جزاک اللہ
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صبح آئی تھی مگر کانچ اٹھاتے گزری ...

    جزاک اللہ فاخر میاں ... داد و پذیرائی کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں.
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صبح آئی تھی مگر کانچ اٹھاتے گزری ...

    جزاک اللہ عاطف بھائی ... از حد ممنون ہوں.
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: صبح آئی تھی مگر کانچ اٹھاتے گزری ...

    جزاک اللہ شکیلؔ بھائی ۔۔۔ تہہ دل سے ممنون و متشکر ہوں۔
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اولِ عشق جو وقت گزرا حسیں ۔۔۔

    بہت شکریہ شکیلؔ بھائی ۔۔۔ آپ کی توجہ اور پذیرائی کے لیے شکرگزار ہوں، جزاک اللہ۔
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نظم برائے اصلاح "المسلم جسد واحد"

    جسد کا تلفظ درست نہیں کیا گیا ۔۔۔ اس میں س پر زبر ہے ۔۔۔ دیگر مقامات پر بھی تلفظ کی یہی غلطی دہرائی گئی ہے۔ اس کو جسم سے بدل دیں تو وزن کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ایک یعنی واحد تو عضو ہوتا ہے ۔۔۔ ایک اعضا کہنا ٹھیک نہیں۔ باقی، مجھے تو ٹھیک لگ رہی ہے، بلکہ اچھی نظم ہے۔
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    گُلاب اور کوئی۔

    ماشاء اللہ ۔۔۔ اچھی غزل ہے رشیدؔ بھائی مطلعے سے انور مقصود کا ایک پرانا لانگ پلے یاد آگیا ۔۔۔ ’’ہاف پلیٹ‘‘ ۔۔۔ جس میں معین اختر مرحوم نے ایک مفلوک الحال ادیب کا کردار نبھایا تھا اور جمشید انصاری مرحوم نے ان کے شاعر بیٹے کا۔ جمشید انصاری معین اختر کو اپنی ایک غزل سناتے ہیں (جو میر تقی میرؔ کی...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مشاعرہ، تہذیب اور انڈے ٹماٹر

    وہ والا بھی تو ہے ع. لعنت ہو ایسے شخص پر اور بے شمار ہو :)
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مشاعرہ، تہذیب اور انڈے ٹماٹر

    جناب ملک الشعرا تہذیب حافی دامت برکاتہم کا نمونہ کلام (کسرۂ اضافت کے بغیر) دیکھ کر آج face palm ریٹنگ کی کمی شدت سے محسوس ہوئی :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جم کر آئے کالے بادل از محمد خلیل الرحمٰن

    خلیل بھائی آپ کراچی میں ہی ہیں؟؟؟ کیونکہ سوشل میڈیا کے مطابق تو کراچی آج کل تنور بنا ہوا ہے :)
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    شام ڈھلتے ہی تری یاد نے آنا ہوگا

    طالشؔ بھائی یہاں استاد محترم کا اشارہ ’’اس نے آنا ہے‘‘ طرز کے اسلوب کی طرف ہے ۔۔۔ جو اردو میں غیر فصیح سمجھا جاتا ہے اور عمومی تاثر یہی ہے کہ یہ اردو میں پنجابی کے اثر سے آیا ہے۔ ’’اس نے ‘‘ کے بجائے ’’اسے‘‘ یا ’’اس کو‘‘ کہنا زیادہ فصیح ہوگا ۔۔۔
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مسیحا یقینا تھک گئے ہوں گے، اس لیے ان کو چاہیے کہ کچھ دیر سستانے کو محفل کا رخ کریں :)

    مسیحا یقینا تھک گئے ہوں گے، اس لیے ان کو چاہیے کہ کچھ دیر سستانے کو محفل کا رخ کریں :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    اساتذہ کی آمد سے پہلے از خود یہ دیکھ لیں کہ تمام مصرعے ایک ہی بحر میں ہوں. یہاں دو بحریں گڈ مڈ ہو رہی ہیں، کچھ مصرعے مفاعیلن مفاعیلن فعولن کے وزن پر ہیں. بہتر ہوگا کہ پوری نظم میں صرف مفاعیلن کی تکرار ہو، جیسے کہ پہلے 5-4 مصرعے ہیں.
Top