واہ! خوب! اچھی غزل ہے ،عبدالرؤف !
کچھ اشعار میں کامے کا استعمال درست نہیں ۔ جیسے تیسرے شعر میں بجھا گئی کے بعد کاما نہیں آنا چاہیے۔ بجھا گئی دیئے درست ہوگا۔ پانچویں شعر میں خس کے بعد کاما بے محل ہے ۔
اور اس پر بھی سفید سی روشنی ڈالیے کہ اپنے نام میں آپ نے واؤ کی فضول خرچی کس مد میں کی ہے،...