نتائج تلاش

  1. رانا

    اپنے کمپیوٹر ڈیسکٹاپ کی تصاویر لگائیں!

    آپ ابھی تک یو ٹورنٹ استعمال کررہے ہیں؟؟ میں نے تو جب سے یہ پڑھا کہ یو ٹورنٹ والوں نے اپنے ٹورنٹ کلائنٹ سافٹوئیر میں بٹ کوائنز کو مائن کرنے کا کوڈ شامل کیا ہے تاکہ کلائنٹ کی مشین کی کمپوٹنگ پاور استعمال کرتے ہوئے مائنننگ کی جائے تب سے یہ ان انسٹال کردیا ہے۔
  2. رانا

    دنیا کے تمام انسانوں کو کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ

    ۔۔۔۔۔۔۔ اپنے اس مراسلے میں ایک تدوین کی تھی لیکن پھر خیال آیا کہ کوئی سادہ دل کنفیوژ نہ ہوجائے اس لئے مناسب معلوم ہوا کہ پورا مراسلہ ہی حذف کردیا جائے کہ قرآن کے حوالے سے کسی کے دل میں کنفیوژن پیدا ہونا اچھی بات نہیں۔
  3. رانا

    دنیا کے تمام انسانوں کو کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ

    بہت خوب۔ بعض سوالات دلچسپ تھے اور بعض جوابات۔ مثلا ایک دلچسپ بات یہاں یاد آگئی کہ ہماری یونیورسٹی میں پروگرامنگ کے سر بدر سمیع نے ایک بار ایک دلچسپ مثال بیان کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر انسان کی تقدیر اگر پہلے سے لکھ دی گئی ہے تو پھر جزا سزا کی کیا توجیہ ہے۔ سامنے کیونکہ سارے ہی کمپیوٹر سائنس...
  4. رانا

    دنیا کے تمام انسانوں کو کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ

    کمال ہے بھئی۔ یہ تو نئی نئی معلومات کے پنڈورا باکس کھل رہے ہیں۔ اتنے دلچسپ نظرئیے دنیا میں پھیل رہے ہیں اور ہمیں خبر ہی نہیں۔ خواہ مخواہ بندہ ناولوں میں تفریح ڈھونڈتا ہے یہ نظرئیے کسی تفریح سے کم ہیں کیا۔:)
  5. رانا

    دنیا کے تمام انسانوں کو کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ

    زبردست۔ میرے علم میں تو پہلی بار آئی یہ بات کہ اس پر اتنے لوگ سنجیدگی سے سالوں سے سیریز چلارہے ہیں۔ دلچسپ۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ میٹرکس فلم کی حد تک تو مجھے بہت اچھی لگی تھی۔ جب تک اپ مین نہیں دیکھی تھی تو میں اچھی فلم دیکھنے کا مشورہ مانگنے والوں کو میٹرکس کا نسخہ ہی تجویز کرتا تھا۔:) مفروضے...
  6. رانا

    دنیا کے تمام انسانوں کو کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ

    ہاہاہا۔:p لوڈشیڈنگ سے بڑا مالوئیر کون سا ہے یہاں۔ جب دھاگہ کھولا تو پانچ منٹ بعد لائٹ چلی گئی۔ پھر باہر چلا گیا سوا دو بجے واپس آیا ابھی چند مراسلے پڑھے کہ ڈھائی بجے پھر لائٹ چلی گئی۔ ابھی آئی ہے تو پورا دھاگہ پڑھ سکا ہوں۔:) لگتاہے کہ دھاگہ کھولتے ہی ہمیں کنٹرول کرنے والے کائنات کے باہر رکھے...
  7. رانا

    اپنے کمپیوٹر ڈیسکٹاپ کی تصاویر لگائیں!

    اچھا! تو جو میں سمجھا ہوں اس وقت تک وہ یہ کہ میں اپنی اسی ونڈوز سے "ونڈوز اپڈیٹ" آن کرکے ونڈوز 10 پر اپ ڈیٹ ہوجاؤں۔ پھر آپکے ٹیوٹوریل کے مطابق کلین انسٹال کرلوں۔ ونڈوز 10پر اپگریڈ ہونے کے لئے ونڈوز کی اپڈیٹ آن کرینی ہوگی؟ کیا میں ٹھیک سمجھا ہوں؟
  8. رانا

    دنیا کے تمام انسانوں کو کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ

    خبر میں کوئی لنک نہیں دیا گیا جہاں سے اس کی تصدیق کی جاسکے۔ لیکن اگر واقعی یہ کچھ سائنسدانوں کی طرف سے ایسی تھیوری پیش کی گئی ہے تو بڑی دلچسپ بات ہے۔ میں سمجھتا تھا یہ صرف کچے دماغوں کے ساتھ ہی مسئلہ ہے کہ ٹارزن کی فلم دیکھ کر خود کو ٹارزن سمجھ لینا۔ لیکن شائد سائنسدان بھی کم نہیں کہ میٹرکس دیکھ...
  9. رانا

    دنیا کے تمام انسانوں کو کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ

    دنیا کے تمام انسانوں کو کمپیوٹر کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، سائنس دانوں کا دعویٰ ویب ڈیسک جمعرات 6 اگست 2015 ایکسپریس نیوز ۔ پاکستان سائنس دان زندگی کے حقیقت جاننے کے لیے طرح طرح کے نظریات پیش کرتے ہیں اور کچھ عرصے بعد ایک نیا نظریہ سامنے آجاتا ہے، فوٹو فائل لندن: کائنات کی ہر شے ایک طے...
  10. رانا

    اپنے کمپیوٹر ڈیسکٹاپ کی تصاویر لگائیں!

    لیکن آپ نے تو کہا تھا کہ یہ کلین انسٹال نہیں ہوگی بلکہ پہلے ونڈوز7 موجود ہونی چاہئے؟ تو کیا میں یو ایس بی سے جب سیٹ اپ رن کروں گا تو یہ مجھے پرانی ونڈوز والی سی ڈرائیو کو فارمیٹ کرنے کا آپشن دے گی؟
  11. رانا

    اپنے کمپیوٹر ڈیسکٹاپ کی تصاویر لگائیں!

    میں نے ابھی تک ونڈوز 10 انسٹال ہی نہیں کی۔ اس خوف سے کہ میرے کمپیوٹر میں ایک خطرناک وائرس گھسا ہوا ہے پہلے اس سے چھٹکارہ ہوجائے ورنہ وہ ونڈوز 10 میں بھی تنگ کرے گا۔ ارادہ ہے کہ ایک دو دن میں اس ونڈوز کو فارمیٹ کرکے نئی ونڈوز7 انسٹال کرلوں تاکہ پھر اس صاف ستھری ونڈوز پر ونڈوز10 پھیری جاسکے۔...
  12. رانا

    تبصرہ: نا ممکن کی طبیعیات "Physics of the Impossible" از میچو کاکو

    بہت زبردست زہیر بھائی۔ یہ آپ نے کام خوب کیا کہ پی ڈی ایف اپ لوڈ کردی۔ ڈاون لوڈ کرچکا ہوں۔ جزاک اللہ۔ فاتح بھائی کی بات بھی درست ہے کہ ورڈ فائل بھی اپ لوڈ کردی جائے تاکہ کسی کو متن سے استفادہ کرنا ہو تو وہ بھی کرسکے اور پی ڈی ایف بھی بنا سکے۔ آئندہ کتابوں کے لئے آپ پی ڈی ایف اور ورڈ دونوں فارمیٹ...
  13. رانا

    آن لائن پول کے نتائج تبدیل؛ ایم کیو ایم کی منفرد دھاندلی

    لیکن فاتح بھائی اس لنک پر مضمون نگار نے نیچے تبصرجات میں جو وضاحت دی ہے وہ تو کچھ قابل قبول لگتی ہے۔ مثلا روزنامہ پاکستان کے حوالے سے اسکرین شاٹ والی بات۔ روزنامہ پاکستان کا اسکرین شاٹ واقعی مختلف ہے لیکن نتائج یکساں ہیں۔
  14. رانا

    "وہم" باہمی تعلقات میں سب سے بڑا مسئلہ

    واہ واہ فاتح بھائی۔ لاجواب۔ نیچے "خاکسار" نہ لکھا ہوتا تو اس خاکسار نے یہی سمجھنا تھا کہ بابا بلھے شاہ کے کسی شعر کا اردو ورژن ہے۔:)
  15. رانا

    پاکستان کو ’سرن‘ کی ایسوسی ایٹ رکنیت مل گئی!

    یہ تو علم نہیں لیکن پاکستان کو سرن میں متعارف کرانے میں ڈاکٹر عبدالسلام کا کردار رہا تھا۔ ڈان نیوز
  16. رانا

    "تماشائے محبت"

    واہ واہ شزہ بہنا کیا خیالات کو باندھا ہے آپ نے خودی کو ساتھ رکھنا اور سدا یاد رکھنا مغرور حسن والوں کے، عاشق غلام ہوتے ہیں بہت خوب۔ ہمیں شاعری صرف پڑھنے کی حد تک ہی پسند ہے اور وہ بھی آسان ہو تو۔ عاطف بھائی نے جو وزن وغیرہ کی توجہ دلائی ہے تو یہ چیزیں صرف شاعر حضرات ہی نوٹ کرسکتے ہیں ہمیں تو...
  17. رانا

    فرہنگ اصطلاحاتِ جامعہ عثمانیہ

    بالکل یہ تو حقیقت ہے کہ نسیم کنورٹر ایسے پروجیکٹس کی عمدہ مثال ہے جو کسی مسئلے کی وجہ سے رکے ہوئے ہوں اور پھر سب کے ساتھ شئیر کئے جائیں‌اور آن کی آن میں‌ نہ صرف مسئلے کا حل ملے بلکہ ساتھ ہی عملی مدد بھی فراخ دلی سے فراہم کر دی جائے اور پھر چند دن میں‌پروجیکٹ مکمل ہوکر سب کے ہاتھوں‌میں‌پہنچ...
  18. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    یعنی یہ یونی کوڈ کنورٹر کی بات ہورہی ہے۔ کنورژن ٹولز کی حد تک تو اللہ کے فضل سے خاکسار بھی یہ مسئلہ کافی پہلے حل کرچکا ہے۔ اس لئے اس سافٹوئیر کے کنورژن ٹولز میں آپ کو نمبر الٹنے جیسا کوئی مسئلہ نہیں ملے گا۔ شکیب صاحب جو نمبر الٹنے کی بات کررہے ہیں وہ پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے والے الگورتھم میں...
  19. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    ابرار بھائی کس سافٹوئیر کے حوالے سے اس پر کام کررہے ہیں؟ آپ کا مشورہ درست ہے۔ یہ ڈیفالٹ اور اسپیشل واقعی کچھ مناسب نہیں لگ رہے۔ لیکن اصل میں شکیب صاحب کی جو فائل پہلے انہوں نے مجھ سے شئیر کی تھی وہ اپنی نوعیت کی واحد فائل اب تک میں نے دیکھی تھی۔ اس لئے اس کے لئے یہ اسپیشل والا آپشن رکھنا پڑا...
  20. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    بہت شکریہ شکیب صاحب۔ یہ جان کر اچھا لگا کہ آپ کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے۔ نمبرز کے لئے کوئی ٹرک نہیں ہے۔ البتہ میں کوشش کروں گا کہ اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں۔:) ایک بات محفل کے حوالے سے ذکر کردوں کیونکہ آپ یہاں نئے ہیں۔ کوشش کریں کہ ‘‘غیرمتفق’’ کا بٹن دبائے بغیر کام...
Top