نتائج تلاش

  1. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    عبدالحفیظ صاحب یہ تو بڑی حیرت کی بات ہے۔ کیا آپ وہ پی ڈی ایف شئیر کرسکتے ہیں؟ کیونکہ میرے حساب سے نئے ورژن میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ شکیب صاحب کے پاس تو بالکل ٹھیک کام کررہا ہے۔ آپ فائل شئیر کردیں میں چیک کرلیتا ہوں۔
  2. رانا

    اشعار کی فارمیٹنگ، پریشانی

    شکیب صاحب میرے خیال میں عارف کا بتایا ہوا حل ہی فی الحال قابل عمل لگ رہا ہے۔ مجھے آپ نے ٹیگ تو کیا ہے لیکن خاکسار کو ان چیزوں کی اتنی سمجھ بوجھ نہیں ہے۔ مجھے کبھی اس طرح کے کام کرنے پڑجائیں تو بارڈر لیس ٹیبلز ہی میری پہلی ترجیح ہوتےہیں۔
  3. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    بہت شکریہ شکیب صاحب کہ آپ مسائل کی نشاندہی کررہے ہیں۔اسی طرح سافٹوئیر میں بہتری آتی ہے جب استعمال کرنے والے اپنا فیڈ بیک دیتے ہیں۔ جزاک اللہ۔ جہاں تک نمبر الٹنے والا مسئلہ ہے تو وہ تو میرے علم میں ہے۔ اس پر میں بعد میں کام کروں گا انشاء اللہ۔ دوسرا آپ نے بعض الفاظ کی اغلاط کی طرف توجہ دلائی...
  4. رانا

    تبصرے: احباب کا تعارف دوست کی زبانی

    بھئی ہم اس دھاگے میں تین سال پہلے ہی تبصرہ فرما چکے تھے لیکن کیا کہیں کہ جاسمن بہنا نےآج پھر اُس دھاگے کو زندہ کرکے ہمیں پھر سے پورا پڑھنے پر مجبور کردیا۔ ہم نے صرف پہلا مراسلہ پڑھا اور سوچا کہ پہلے سے پڑھا ہوا اس لئے باقی کیا پڑھنے۔ پھر سوچا چلو صرف اگلا تعارف پڑھ لیتے ہیں ویسے ہی وقت کی کمی ہے...
  5. رانا

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    تمام محفلین کا تعارف مکمل ہونے کے بعد آپ نے فائلز مجھے اور ماہی بہنا کو ذاتی پیغام میں ارسال کرنی ہیں۔ یہاں دھاگے میں اوپن شئیر نہیں کرنیِ۔ پھر ہم تمام زمروں سے آنے والے مواد کی سارٹنگ اورلسٹنگ کرکے آگے ادارت کے لئے خود ہی بھیجیں گے۔ البتہ نمونے کے طور پر کسی ایک محفلین کا تعارف مکمل کرکے آپ...
  6. رانا

    ونڈوز 10 مفت ریلیز!

    زبردست عارف! یہ بہت اچھا کیا کہ اس طرح کا آسان ٹیوٹوریل بنا دیا ورنہ مجھ جیسے تو ایسے چیزیں اپنی پہنچ سے دور سمجھ کر توجہ ہی نہیں کرتے کہ مائکروسافٹ کیا ریلیز کررہا ہے۔اب اللہ کرے کہ یہ جعلی ونڈوز کی میخ نہ نکالے۔ یہ بتائیں کہ اگر میں سال کی لمٹ ختم ہونے کے بعد یعنی دو تین سال بعد اپنی مشین...
  7. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    اعجاز صاحب آپ میرے اوپر کے مراسلے میں دئیے گئے لنک سے نیا ورژن ڈاؤنلوڈ کرکے بھی چیک کرلیں۔ نیا آپشن فقیر شکیب احمد صاحب کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا ان کا ذاتی پیغام ملا ہے کہ اب ان کے پاس متن اخذ ہورہا ہے۔ ایک موہوم سی امید ہے کہ اگر آپ کی فائلز میں سے کچھ اس طرح کی انکوڈنگ پر مبنی ہوئیں تو...
  8. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    ایک محفلین نے ذاتی پیغام میں ایک ایسی کتاب کی پی ڈی ایف کی طرف توجہ دلائی تھی جس سے سافٹوئیر متن اخذ نہیں کرسکا تھا۔ انہوں نے کیوں کہ وہ پی ڈی ایف فائل بھی خاکسار سے شئیر کی تھی اس لئے اس کا جائزہ لینے سے یہ پتہ لگا کہ اس کی بھی انکوڈنگ میں ہی مسئلہ ہے۔ اس لئے انہیں میں نے کہا تھا کہ فی الوقت تو...
  9. رانا

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    اگر کسی نے کسی محفلین کے بارے میں ویسے ہی کہیں ایک آدھ جملہ لکھا ہے تو اسے تو نام کا حوالہ دئیے بغیر ویسے ہی شامل کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اگر کسی نے پیراگراف یا مضمون لکھا ہے تو وہ بہت نامناسب ہوگا کہ لکھنے والے کا حوالہ نہ دیا جائے۔ ایسی صورت حال میں حوالہ ضرور دیں لیکن حوالہ دینے کا انداز موقع و...
  10. رانا

    ان پیج کی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے کی ایک ناکام کوشش

    ہاہاہا۔:p یہ کس ستم ظریفی کی طرف اشارہ کردیا آپ نے۔ ہمیں یاد ہے یونیورسٹی کے دنوں میں رینبو سینٹر کے دکانداروں سے ہم اوبنٹو کا نیا ورژن خریدتے پھر رہے تھے۔ ایک نے ہمیں ایک ڈی وی ڈی دکھائی ہم دیکھ کر آگے چل دئیے کہ شائد اگلے دکاندار کے پاس اس سے بھی جدید ورژن ہو۔:laugh:
  11. رانا

    ماہی بہنا اور شزہ بہنا ہی اصل میں مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے سالگرہ کے ہنگاموں میں ایک ہلچل...

    ماہی بہنا اور شزہ بہنا ہی اصل میں مبارکباد کی مستحق ہیں جنہوں نے سالگرہ کے ہنگاموں میں ایک ہلچل سی مچائے رکھی۔ لیکن دونوں نتائج کا اعلان کئے بغیر کہاں غائب ہوگئیں ہیں۔ کہیں پس پردہ نتائج تبدیل کرنے کے لئے منظم دھاندلی کی سازش تو نہیں ہورہی۔:)
  12. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    بہت شکریہ عبدالحفیظ صاحب پسندیدگی کے لئے۔:) کوشش تو ہے کہ اسے مزید بہتر بنایا جائے۔ اور ابھی اس میں جو خامیاں ہیں ان کو دور کیا جاسکے۔ انشاءاللہ یہ کام اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے بہتر ہوتا رہے گا۔
  13. رانا

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    بہت شکریہ جاسمن بہنا۔ آپ شائد ابھی موبائل سے ٹائپ کررہی ہیں۔:) قرۃ العین بہنا! آپ کام میں آسانی کے لئے جاسمن بہنا کی مدد بھی لے سکتی ہیں۔ آپ جاسمن بہنا سے ذاتی مراسلت میں کام کو تقسیم کرنے کا لائحہ عمل طے کرلیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ پہلے محفلین کی لسٹ بنالی جائے جن کے تعارف پر کام کرنا ہے۔ پھر اس...
  14. رانا

    ان پیج کی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے کی ایک ناکام کوشش

    بالکل جناب۔ خاکسار کو تو اصل میں طریقہ ہی سیکھنا ہے اور ایسا ہی گرما گر م لنک بنانے کا طریقہ جس کا ابھی آپ نے مظاہرہ کیا ہے۔:)
  15. رانا

    دسویں سالگرہ دسویں سالگرہ پر سوونئیر کی تیاری

    بالکل قرۃ العین بہنا۔ یہ تو بہت ہی زبردست بات ہوجائے گی۔ یہ زمرہ ابھی تک خالی پڑا تھا۔ آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے ازخود اس کے لئے اپنی خدمات پیش کردیں۔ جزاک اللہ۔ اس پر کام کیسے کرنا ہے اس کی کچھ تفصیل میرے اس مراسلے میں دیکھ لیں۔ نیز اگر آپ کے ذہن میں کوئی بہتر تجویز ہو تو وہ بھی ضرور شئیر...
  16. رانا

    کہیں میری طرف سے ماہی اور شزہ نے آپ کو جلیبیاں تو نہیں کھلادیں -:)

    کہیں میری طرف سے ماہی اور شزہ نے آپ کو جلیبیاں تو نہیں کھلادیں -:)
  17. رانا

    ان پیج کی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے کی ایک ناکام کوشش

    پھر تو جلدی ٹیوٹوریل پیش کریں کہیں سال گزر ہی نہ جائے۔:) میں سوچ رہا ہوں کہ اپنی C ڈرائیو پر ونڈوز 7 ہی رکھوں گا اور D میں ونڈوز 10 کرلوں گا۔:)
  18. رانا

    نسیم ان پیج پی ڈی ایف ٹیکسٹ ایکسٹریکشن سافٹوئیر

    اعجاز صاحب اردو دنیا کا ایک شمارہ میں آپ کے دئیے گئے لنک سے چیک کیا ہے۔ وہ تو تصویری پی ڈی ایف ہے۔ مجھے اس کی اسٹریم بالکل خالی ملی ہے۔ اگر آپ کے پاس کوئی ان پیج متن والی پی ڈی ایف ہوتی تو اسے چیک کیا جاسکتا تھا۔ اسکا مطلب ہے کہ آپ کے پاس زیادہ تر پی ڈی ایف تصویری ہیں جن کو پراسس نہیں کیا...
  19. رانا

    ان پیج کی پی ڈی ایف سے متن اخذ کرنے کی ایک ناکام کوشش

    دیکھیں پھر ان چوروں نے پوری دنیا کا بھلا کرادیا نا آخر۔:) ویسے ونڈوز 10 سنا ہے کہ صرف ان کے لئے مفت ہے جن کے پاس پرانے ورژن اوریجنل خریدے ہوئے ہیں۔ کیا یہ درست ہے؟ یا ہم جیسے بھی ڈاؤنلوڈ لوڈ کرسکتے ہیں؟ دوسرا کیا اس کا پروفیشنل ایڈیشن بھی مفت ہوگا؟ ہم پروگرامرز کو تو پروفیشنل ایڈیشن ہی درکار...
  20. رانا

    محفلین کو نئے انداز سے عید مبارک دیں

    ہاہاہا۔:ROFLMAO::ROFLMAO:
Top