نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    دیکھ مت دل کی طرف اتنی فراوانی سے

    بھیا!! دوست ہیں تو کیا ہوا۔ میں نے تو بس سخن ور کے سوال کا جواب دیا تھا۔ ویسے بھی بقول انور شعور دوستی اپنی جگہ ہے شاعری اپنی آپ کو پورا حق ہے۔ میں نے کبھی اپنی غزل پر کسی کو نہیں روکا تو دوسروں کے لئے کیوں روکوں گا۔ جی تو کیجے ! بسم اللہ!!
  2. نوید صادق

    جوش کی منافقت

    بہت خوب۔ اسے کہتے ہیں شاعرانہ منافقت
  3. نوید صادق

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    مارنے والے لعنتی بھی تو مسلمان کہاتے ہیں۔ نجانے ان کا کیسا اسلام ہے۔ اسلام تو اس طرح غیر مسلموں کی جان لینے کی بھی اجازت نہیں دیتا۔
  4. نوید صادق

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان مولوی عمر نے بی بی سی کے نامہ نگار ہارون رشید سے بات کرتے ہوئے واہ فیکٹری میں ہونے والے خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ۔۔(بی بی سی) اللہ ہی ان لوگوں کو سیدھا راستہ دکھائے۔
  5. نوید صادق

    دیکھ مت دل کی طرف اتنی فراوانی سے

    فرخ صاحب!! آپ کو کیا شک ہے۔؟؟ آصف شفیع ہمارے دوست شاعر ہیں۔ مکینیکل انجینئر ہیں۔ آج کل سعودی عرب میں کام کر رہے ہیں۔
  6. نوید صادق

    واہ کینٹ میں خود کش حملہ

    انا للہ و انا الیہ راجعون جیو کی رپورٹ 52 اموات ہے۔ باقی اللہ خیر کرے۔ وہاں تو چھٹی کے وقت ہزاروں لوگ ہوتے ہیں۔
  7. نوید صادق

    صدر مشرف کا چین و سکون بھرا رویہ

    اللہ پاکستان کے حال پر رحم فرمائے اور ہمیں تمام بحرانوں سے نکالے۔ یہ وقت بحث سے زیادہ دعا کا ہے۔
  8. نوید صادق

    کون بنے گا صدرِ پاکستان؟

    پاکستان میں ایک ایسا وقت بھی دیکھا جب سول انجینئر ہوتے ہوئے بھی میں بے روزگار تھا۔ حالات کا تقاضا سمجھ کر میں پاکستان سے باہر چلا گیا۔ 2005 میں بچوں کو چھوڑنے کے لئے واپس آیا تو ہمارے شعبہ کی کایا پلٹ چکی تھی۔اخبار میں سول انجئنرنگ کی ملازمتیں کثرت سے دکھائی دیں۔ سو میں یہیں رہ گیا۔ کیونکہ میرا...
  9. نوید صادق

    مبارکباد خرم کو سالگرہ مبارک

    خرم! آپ کو 27 ویں سالگرہ مبارک ہو۔
  10. نوید صادق

    مبارکباد زہرا علوی کو سالگرہ مبارک

    زھرا آپ کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو!
  11. نوید صادق

    حریت راہنما شیخ عبد العزیز شہید ہوگئے

    انا للہ و انا الیہ راجعون
  12. نوید صادق

    حسنِ مطلع

    جی وارث بھائی! حسنِ مطلع قصیدہ میں بھی ہوتا ہے۔ آسی صاحب نے شائد اس بارے کچھ نہ لکا ہو۔بہرحال آج انہیں فون پر پوچھ لوں گا۔ حمید عظیم آبادی نے اس بارے میں کچھ نہیں لکھا۔ قدر بلگرامی بھی اس سلسلہ میں خاموش ہیں۔ بحرالفصاحت والی تعریف دل کھینچتی ہے۔ البتہ میرے پاس شمیم احمد کی "اصنافِ سخن" ہے...
  13. نوید صادق

    حسنِ مطلع

    " نورالغات" میں بھی حسنِ مطلع کے ضمن میں "مطلع کے بعد کا شعر" لکھا گیا ہے۔ اور میں یہی سمجھتا ہوں کہ پہلے مطلع اول، مطلع ثانی وغیرہ پھر حسنِ مطلع یا زیبِ مطلع میں اس وقت آفس میں ہوں اس لئے دونوں کتب کے ہو بہو الفاظ نہیں لکھ سکتا۔ گھر جا کر میزانِ سخن (حمید عظیم آبادی) اور چراغِ...
  14. نوید صادق

    حسنِ مطلع

    صاحبان! بات اگر اپنی رائے سے اوپر اٹھ کر کسی حوالہ سی کی جائے تو زیادہ اچھا رہے گا۔ کیا خیال ہے؟؟؟ "بحر الفصاحت" از مولوی نجم الغنی میں تو حسنِ مطلع کی وہی تعریف ملتی ہے جو میں نے خرم کو فون پر بتائی ہے۔ مزید حوالہ جات کا انتظار رہے گا۔
  15. نوید صادق

    شاعری کے حوالہ سے کچھ سوالات

    عمار!! آپ کے کولیگ دلچسپ لوگ ہیں۔
  16. نوید صادق

    اردو رباعیات

    وارث بھائی! یہ مسئلہ قائم چاند پوری، سودا اور میر سوز کی غزلوں میں پیش آتا ہے۔ لیکن مصحفی اور شاہ نصیر کے ساتھ یہ مسئلہ پہلی بار سامنے آ رہا ہے۔ میرے پاس مصحفی کا مکمل کلام ہے۔ میں مزید چیک بھی کر لوں گا۔
  17. نوید صادق

    اردو رباعیات

    دل صحبتِ بزم نشیناں سے ہے تنگ پایا نہ کوئ نصیر ہم نے یک رنگ شطرنج کے مہروں کی طرح سے ہیہات تھوڑی سی بساط پر ہیں باہم در جنگ شاعر: شاہ نصیر
  18. نوید صادق

    اردو رباعیات

    مضمون نہ فیض یاب معنی تو ہے ہر نقطے کا اک کتاب معنی تو ہے کہتے ہیں جسے صحیفہء عشق نصیر وہ نسخہء انتخاب معنی تو ہے شاعر: شاہ نصیر
  19. نوید صادق

    اردو رباعیات

    جو اشک کہ آنکھوں سے جدا ہوتا ہے مژگاں تلک آیا کہ فنا ہوتا ہے آنکھوں سے کسی کی کوئی یا رب نہ گرے آنکھوں کا گرا بہت برا ہوتا ہے شاعر: شاہ نصیر وارث بھائی! یہ رباعی آپ نے مصحفی کے نام سے درج کر چھوڑی ہے۔ جبکہ یہ شاہ نصیر کی ہے۔ ( کلیاتِ شاہ نصیر،جلد چہارم, صفحہ188 ، رباعی نمبر5 ، مجلسِ...
  20. نوید صادق

    اردو رباعیات

    اے نیرِ برجِ آسمانِ اقبال ان رنگتروں پہ غور سے کیجے گا خیال یہ نذرِ فقیر ہو قبولِ خاطر پردے میں شفق کے ہیں یہ گلرنگ ہلال شاعر: شاہ نصیر
Top