نتائج تلاش

  1. نوید صادق

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنی ایک غزل بغیر انتخاب کئے جو سامنے آ گئ۔ غزل خود اپنی ذات کی ہیبت سے ڈر نہ جاؤں کہیں مجھے کنویں سے نکالو، کہ مر نہ جاؤں کہیں مرا تو کوئی نہیں اس بھری سرائے میں میں اپنی ذات کے اندر بکھر نہ جاؤں کہیں اگر کہے تو میں پاتال سے بھی ہو آؤں وگرنہ تیری گلی چھوڑ...
  2. نوید صادق

    تیسری سالگرہ ہفتۂ شعر و سخن - محفل کی تیسری سالگرہ کا جشن

    عمدہ سلسلہ ہے۔ احباب کی شرکت قابلِ تعریف ہے۔
  3. نوید صادق

    تمام دوستان محفل کو محفل فورم کی تیسری سالگرہ مبارک ہو۔

    سب کو مبارک ہو۔ دعا ہے اللہ اس محفل کو اور آگے بڑھائے
  4. نوید صادق

    غزل - جلتے جلتے بجھ گئی اک موم بتی رات کو - سید سبطِ علی صبا

    وارث بھائی! اچھی سلیکشن ہے۔ اگر ہو سکے تو سبط علی صبا کا ایک دھاگہ کھول کر مکمل شاعری یا انتخاب دوسروں کے استدادہ کے لئے اپ لوڈ کر دیں۔
  5. نوید صادق

    دریا

    کیوں نہ ہو جائیں زمانے میں ہزاروں دریا ہم نے رو رو کے ہے دامن کو نچوڑا کیا کیا شاعر: میر وزیر علی صبا
  6. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    دیکھ کر اس بت کو سکتا ہو گیا میں، بہت محوِ تماشا ہو گیا دے دیا دل یار کو، مٹی کے مول مفت، اس یوسف کا، سودا ہو گیا ٹاٹ کا ٹکڑا لباسِ فقر میں قاقم و سنجاب و دیبا ہو گیا دید کے قابل مری حیرت ہوئی یار بھی محوِ تماشا ہو گیا چاندنی کی سیر، اور غیروں کے ساتھ اے قمر! یہ کیا طریقا ہو گیا...
  7. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    عدوئے جاں بتِ بیباک نکلا بڑا قاتل، بڑا سفاک نکلا محبت سے کھلا، حالِ زمانہ یہ دل لوحِ طلسمِ خاک نکلا جنوں میں باغِ عالم کو جو دیکھا عجب صحرائے وحشت ناک نکلا ہماری سادہ لوحی کام آئی حسابِ روزِ محشر پاک نکلا بھرے لڑکوں نے دامن پتھروں سے جہاں تیرا گریباں چاک نکلا صبا! ہم حشر میں...
  8. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    جب رکاوٹ ہوئی آپس میں تو ہم رندوں نے دستِ ساقی، طرفِ گردنِ مینا، کھینچا کھینچی تصویر مصور نے جو مجھ گریاں کی چشمِ پرآب کا نقشہ لبِ دریا کھینچا کس قدر بزم میں اغیار سے مل کر بیٹھے کیا شکنجے میں مجھے آپ نے بے جا کھینچا
  9. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    اُن کی رفتار سے دل کا عجب احوال ہوا رندھ گیا، پس گیا، مٹی ہوا، پامال ہوا دولتِ فقر ہو اے منعمو اور کملی ہو فخر کیا ہے جو دوشالہ ہوا، رومال ہوا
  10. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    آیا جو موسمِ گل تو یہ حساب ہو گا ہم ہوں گے، یار ہو گا، جامِ شراب ہو گا نالوں سے اپنے اک دن وہ انقلاب ہو گا دم بھر میں آسماں کا عالم خراب ہو گا دکھلائیں گے تجھے ہم داغِ جگر کا عالم منہ اس طرف کبھی تو اے آفتاب ہو گا اے زاہدِ ریائی دیکھی نماز تیری نیت اگر یہی ہے تو کیا ثواب ہو گا وہ...
  11. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    اہلِ دولت سے کوئی نزع میں اتنا پوچھے ساتھ کیا کیا لیا اس وقت میں، چھوڑا کیا کیا سوزشِ دل سے ہے اُف اُف شبِ تنہائی میں ہائے رہ رہ کے ٹپکتا ہے یہ پھوڑا کیا کیا کیسا کیسا نہ کیا آ کے خزاں نے برباد زرِ گل کا نہ ہوا باغ میں توڑا کیا کیا مر گئے پر نہ دیا ان کو کفن گردوں نے زندگی میں جو...
  12. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    اے صبا جذب پہ جس دم دلِ ناشاد آیا اپنی آغوش میں اڑ کر وہ پری زاد آیا چشمِ موسیٰ ہمہ تن بن گیا میں حیرت سے دیکھا اک بت کا وہ عالم کہ خدا یاد آیا عاشقوں سے نہ رہا کوئی زمانہ خالی کبھی وامق، کبھی مجنوں ، کبھی فرہاد آیا دل میں اک درد اُٹھا آنکھوں میں آنسو بھر آئے بیٹھے بیٹھے ہمیں کیا...
  13. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    حرارہ جب مرا داغِ جنوں لاتا ہے صحرا میں بگولے ڈھونڈتے پھرتے ہیں سایہ بیدِ مجنوں کا میں شاعر ہوں مرا اے جان اس پر دم نکلتا ہے بہت اعلیٰ ہے یہ مصرع تمہارے قدِ موزوں کا فقیرِ مست ہیں ہر وقت کیفیت میں رہتے ہیں کبھی طرہ ہے سبزے کا، کبھی گولا ہے افیوں کا ملایا خاک میں گردوں میں کس کس نام...
  14. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    چار دن کے لئے کیا کیا نہ ہوا دنیا میں خاک سے، آب سے، آتش سے، ہوا سے پیدا
  15. نوید صادق

    انتخابِ میر وزیر علی صبا لکھنوی

    انتخاب : میر وزیر علی صبا لکھنوی کتاب: دیوانِ صبا انتخاب: نوید صادق، احمد فاروق
  16. نوید صادق

    مجھے ان سے ملنا ہیں

    جی خرم!! معذرت خواہ ہوں کہ کم کم محفل میں آتا ہوں۔ دوسرے فون پر بھی بات نہ ہو سکی۔ پچھلے دن میرا موبائل گم ہو گیا تھا۔ شائد انہی دنوں آپ نے فون کیا ہو۔ بہرحال اب حاضر ہوں، فون پر بھی اوت نیٹ پر بھی۔
  17. نوید صادق

    ہر چند سہارا ہے تیرے پیار کا دل کو

    بھائی!! یہ غزل ہم نے بہت سنی پسند بھی ہے، کوئی اس کے خالق کا نام بتائے گا؟
  18. نوید صادق

    برج العرب

    برج العرب کی تصاویر کے لئے شکریہ
  19. نوید صادق

    غم

    مخصوصِ غمِ عشق ہیں ہم لوگ، ہمارا اچھا نہیں اے گردشِ افلاک ستانا شاعر: حسرت موہانی
Top