نتائج تلاش

  1. مزمل شیخ بسمل

    فیض کی اس نظم کی بحر کیا ہے؟

    انکی رائے غلط ہے۔ کیونکہ بحرِ کامل سے فعولن کا استخراج درست نہیں۔ خصوصاً حشوین کے لیے تو بالکل بھی نہیں۔ اس لیے ہم اسے رمل سے نکالتے ہیں جو ہر طرح جائز ہے۔ محمد یعقوب آسی صاحب کیا فرمائیں گے؟
  2. مزمل شیخ بسمل

    فیض کی اس نظم کی بحر کیا ہے؟

    جی فعلاتُ فاعلاتن ہی ہے۔ اور اس طرح باندھنا بالکل درست ہے۔
  3. مزمل شیخ بسمل

    شاعری کیا ہے؟

    مستند ذرائع سے اور نسخوں سے رباعی اسی طرح ملی ہے۔ خطائے کاتب نہیں ہے اتنا تو ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں۔ :)
  4. مزمل شیخ بسمل

    شاعری کیا ہے؟

    یاد تو میں نے بھی نہیں کیے بھئی۔ بہر حال تقطیع اس طرح ہوگی :) دکھ جی کے پسند ہو گیا ہے غالب دل رک رک کر بند ہو گیا ہے غالب واللہ کہ شب کو نیند آتی ہی نہیں سونا سوگند ہو گیا ہے غالب مفعول مفاعلن مفاعیلن فع مفعولن فع فاعلن مفاعیلن فع مفعول مفاعلن مفاعیل فعَل مفعولن فاعلن مفاعیلن فع
  5. مزمل شیخ بسمل

    شاعری کیا ہے؟

    رباعی کے اوزان پر تقطیع کرو بھئی۔ اب تقطیع کرنے میں تو آپ مجھ سے کافی بہتر ہو مفتی صاحب۔ :)
  6. مزمل شیخ بسمل

    شاعری کیا ہے؟

    بالکل یہی بات درست ہے کہ سالم اور محذوف کو ایک دوسرے کے مقابل لانا عروضی طور پر غلط ہے۔ لیکن یہاں اس بات کا خیال بھی ضروری ہے کہ شعر کہنے والا کون ہے۔۔۔ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ کیونکہ قوانین کی پابندی مبتدی کے لیے ہے۔ منتہی کے لیے ان پابندیوں کا اختیار کرنا اور ان پابندیوں میں اپنی...
  7. مزمل شیخ بسمل

    شاعری کیا ہے؟

    یہاں بات در اصل تھوڑی مختلف ہے۔ جہاں میں نے کہا کہ سالم اور محذوف کا ایک دوسرے کے مقابل لانا درست نہیں وہاں معاملہ عروض کا تھا۔ اگر بات آپ کے "کلام" کی ہوتی تو مجھے چنداں اعتراض نہیں تھا کیونکہ کلام میں ایسے تصرفات کو میں بھی جائز مانتا ہوں۔ البتہ وہاں معاملہ عروضی اسباق کا تھا جہاں آپ نے اسے...
  8. مزمل شیخ بسمل

    شاعری کیا ہے؟

    کم از کم منیر نیازی جتنا عروضی ہونا تو شرط ہے۔ یوں بھی میں تو عروض میں ایسے تصرفات کا کھلے دل سے قائل ہوں۔ یہ بات بھی واضح ہے کہ منیر نیازی کوئی بہت بڑے عروضی نہیں تھے۔ لیکن اگر کوئی شاعر موزوں کلام کہنے پر دسترس رکھتا ہے تو وہ ایسے تصرفات کا بلا تکلف اپنے کلام میں تجربہ کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ...
  9. مزمل شیخ بسمل

    شاعری کیا ہے؟

    ناچیزکےنزدیک یہ شعر وزن سے خارج نہیں ہے۔ یہ منیر نیازی کا شعر ہے اور غزل میں ہر شعر کا مصرع ثانی ہزج محذوف اور پہلا مصرع ہزج سالم میں ہے۔ اسی طرح مطلع بھی مکمل ہزج محذوف میں ہے۔ اس لیے اسے شاعر کاتصرف کہا کائے گا۔ وزن سے خارج کہنا ناانصافی ہوگی۔
  10. مزمل شیخ بسمل

    راہنمائی درکار ہے

    تسکینِ اوسط کا کمال ہے جی۔ مفعولُ مَفا علن دونوں ارکان میں لُ مَ فَ تینوں متحرک ہیں۔ درمیان والا ساکن کردیں۔ جیسے رباعی، اور ہندی بحر میں ہے۔ یہ عروض کا قاعدۂ کلیہ ہے کہ جہاں تین مسلسل متحرک ہوں وہاں درمیان والے متحرک کو ساکن کردیں۔ بس بحر نہ تبدیل ہونے پائے۔
  11. مزمل شیخ بسمل

    غزل برائے اصلاح "محبت حرّیت کا راستہ ہے"

    حریت کا تلفظ کیا ہے؟ مہدی نقوی حجاز محمد اسامہ سَرسَری
  12. مزمل شیخ بسمل

    طبیعت کو موزوں بنانے سے پہلے۔۔برائے اصلاح

    املائی درستیاں کرلیں۔ پہلے انکی اصلاح آپ کی ذمہ داری ہے۔ حسنِ زن؟ ظن؟ چورنے؟ گریں گیں؟ گی؟
  13. مزمل شیخ بسمل

    Management Notice to Employees...

    اس لائن کی کیا ضرورت تھی؟ :laughing::laughing::laughing::laughing::laughing::laughing:
  14. مزمل شیخ بسمل

    necessary (OR) unnecessary upgrades

    بہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا :laugh::laughing::ROFLMAO::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
  15. مزمل شیخ بسمل

    صبر کا پھل (بچوں کے لیے نظم)

    گو کہ اب عروضی حوالے سے گفتگو سے پرہیز ہی کرتا ہوں۔ مگر آپ کے حکم پر تھوڑی وضاحت سے لکھ رہا ہوں۔ توجہ فرمائیں: در اصل یہاں متقارب اور متدارک ایک ساتھ جمع ہو گئی ہیں۔ رکن فعِلُن متدارک کا ہے جس میں تسکینِ اوسط سے ایک مزید رکن فعلن بسکون عین نکل کر آتا ہے۔ متدارک میں محض یہی دو ارکان ہوتے ہیں۔ اس...
  16. مزمل شیخ بسمل

    صبر کا پھل (بچوں کے لیے نظم)

    یہ ترکیب میرے مطابق درست نہیں۔ کیونکہ متقارب میں فعِلُن لانے کی اجازت نہیں ہے۔
  17. مزمل شیخ بسمل

    صبر کا پھل (بچوں کے لیے نظم)

    غیر مانوس بحر تو کہنا مناسب نہیں ہے۔ یہ تو عام فعلن کی تکرار ہے۔ جیسا کہ اکثر نظموں اور غزلوں میں ہوتی ہے۔
  18. مزمل شیخ بسمل

    مزاحیہ غزل " چلے ہو توڑنے عہدِ وفا پھر" از نویدظفرکیانی

    محمد اسامہ سَرسَری رہنمائی فرمائیں۔
  19. مزمل شیخ بسمل

    مزاحیہ غزل " چلے ہو توڑنے عہدِ وفا پھر" از نویدظفرکیانی

    قوافی درست ہیں ابن رضا صاحب۔ رہا اور وفا ہم قافیہ ہی تو ہیں۔
  20. مزمل شیخ بسمل

    راہنمائی درکار ہے

    1۔ کلامِ غالب، سودا، میر، حسرت، میر انیس، جوش، نظیر اکبر آبادی، درد، حالی (خصوصاً مسدس حالی)، اقبال، فیض۔ 2۔ قواعدِ اردو (مولوی عبد الحق)، دریائے لطافت (انشا اللہ خان انشا، اردو ترجمہ از مولوی عبد الحق) 3۔ فنِ شعر و شاعری اور روحِ بلاغت از حمید اللہ شاہ ہاشمی، رموزِ شاعری از ڈاکٹر تقی عابدی،...
Top