قطعہ اور رباعی میں اصل فرق تو وزن کا ہی ہے۔ قطعہ وہ ہے جو رباعی کے اوزان کے علاوہ کسی وزن میں ہو، قطعہ دو اشعار سے زیادہ کا بھی ہوسکتا ہے جبکہ رباعی دو اشعار سے زیادہ کی نہیں ہوتی، اور جیسا کہ اوپر بتایا گیا کہ رباعی کے لیے مطلع ہونا شرط ہے جبکہ قطعے کے لیے یہ اختیاری ہے۔
چند باتیں جو رباعی...