نتائج تلاش

  1. محمداحمد

    غالب کی زمین اور ہماری قافیہ پیمائی

    بہت محبت ہے نین بھائی آپ کی۔ شاد آباد رہیے۔ :) :)
  2. محمداحمد

    ناآشنا سا دیکھتا ہوں بام و در کو میں(تشریح)

    ہم نے کہیں لکھا تھا: لیکن اب تو بات اس سے بھی آگے بڑھ گئی ہے اور اب بیاض بیگموں کے علاوہ مزاح نگاروں سے بھی چھپا کر رکھنی ہوگی۔ :) :) :)
  3. محمداحمد

    بدل کے بھیس یہ آتے ہیں ہر زمانے میں اگرچہ پیر ہے آدم، جواں ہیں لات و منات

    بدل کے بھیس یہ آتے ہیں ہر زمانے میں اگرچہ پیر ہے آدم، جواں ہیں لات و منات
  4. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    ذمی نہ کہیں اقلیت کہہ لیں۔ موجودہ دور میں تو سب ہی ٹیکس دیتے ہیں تو سب ہی ذمی ہے۔ البتہ ذمی کا جو دوسرا معنی ہے وہ یہ کہ یہ لوگ ریاست کی ذمہ داری ہوتے ہیں۔ تو ہماری ریاست ذمہ داری نبھانے کے معاملے میں اکثریت اور اقلیت دونوں کے ساتھ برابری کا سلوک کرتی ہے۔ :) اس لئے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
  5. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    جب قائدِ اعظم نے پاکستان حاصل کر لیا اور یہ طے ہوگیا کہ پاکستانی دستور کی اساس اسلامی ہوگی اور پاکستان کی 95 فیصد سے زائد آبادی بھی مسلمانوں کی تھی تو قائدِ اعظم کا اس قسم کا بیان دینا تو کافی بچکانہ بات ہوتی۔
  6. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    بالکل درست بات ہے۔ نہ ہونی چاہیے اور نہ ہوتی ہے۔ دو قومی نظریے کا ذکر تب آتا ہے جب کوئی شخص کھڑا ہو کر یہ کہہ دیتا ہے کہ پاکستان کو undo کر دیا جائے۔ ایسے میں قیام پاکستان کے ساتھ نظریہ پاکستان کا ذکر ہونا لازم و ملزوم ہے۔
  7. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    کیا واقعی؟ یعنی پاکستان انگریزوں نے بنا کر مسلمانوں کو تھما دیا اور مسلمانوں کو کچھ پتہ ہی نہیں تھا کہ وہ مسلمان ہیں اور اُن کے اسلام کے نام پر پاکستان بنا ہے۔ کیا وقت بدلنے پر محمد علی جناح نے پاکستان کو رول بیک کیا۔ یا یہ کہا کہ نہیں اب تو پاکستان میں اسلامی نظام نہیں ہونا چاہیے کہ حالات...
  8. محمداحمد

    پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

    جمعہ گزرتے ہی پاکستان کا جو حال ہوا۔ اُس سے یہ تحریر یاد آئی۔
  9. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    میں تو با امرِ مجبوری ہی اس لڑی کا حصہ بنا ہوا اور شروع میں میں نے اسے نظر انداز کرنے کی کافی کوشش کی۔ بات تو اُن کی ہو رہی ہے جنہوں نے ماضی کی غلطیوں کو "سدھارنے" کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔ وہ بھی اگر کوئی بڑا کام کر سکے تو محض اتنا ہوگا کہ محفلین کی رائے عامہ "ہموار" یا "خراب" ہو جائے گی۔
  10. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    :confused3: اچھا یاد دلایا۔ "دو قومی نظریہ" بھی ایک ایسی چیز ہے جو تسلسل سے بہت سے احباب کے نشانے پر ہے۔ :) یار رہے کہ ہندستان تو پاکستان سے کرکٹ میچ تک کھیلنے کے لئے راضی نہیں ہے۔ پاکستان متعدد بار ہندوستان سے دوستی کی کوشش کر چکا ہے۔ لیکن پاکستان سے دوستی کرنا اُنہیں سوٹ نہیں کرتی ۔ اگر...
  11. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    یہ بات واقعی درست ہے کہ ہم کسی کی نیت کو پرکھ نہیں سکتے۔ البتہ یہ بات بھی درست ہے کہ کسی کے ٹریک ریکارڈ میں کسی خاص عنصر کے تسلسل کو مستقل نظر انداز کرتے رہنا بھی کوئی دانشمندی نہیں ہے۔
  12. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    ہمارے ہاں ایک طبقہ ایسا موجود ہے جو اکثر و بیشتر پاکستان کے قیام پر سوال اٹھاتا رہتا ہے۔ یا پاکستان کے اسلامی تشخص کو مسخ کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ یہ تاریخ کے طالبِ علم ہیں لیکن دراصل یہ کسی اور ہی چیز کے طالب ہوا کرتے ہیں۔
  13. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    مولانا ابوالکلام آزاد لوگوں کو صرف اس لئے یاد آتے ہیں کہ وہ مسلمان ہوتے ہوئے پاکستان کے قیام کے خلاف تھے۔ اگر کوئی کہے کہ گاندھی جی پاکستان کے خلاف تھے تو ہمیں کیا فرق پڑنا ہے۔ اس لئے مولانا کا نام لیا جاتا ہے کہ دیکھو بھئی تمہارے مولانا ہی پاکستان کے قیام کے خلاف تھے۔ اب یا تو یہ مان لو کہ...
  14. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    بہت شکریہ وارث بھائی اس معلومات کا۔ بات یہ ہے کہ جس کو جو چیز سوٹ کرتی ہے وہ اُسی کا ذکر کرتا ہے اور باقی معاملات گول کر دیتا ہے۔ پہلے تو یہ تازہ محققین بڑے بڑے لوگوں کے ایسے ارشادات تلاش کرتے تھے جو اُن کے موقف کی حمایت میں ہوں۔ لیکن اب تو زمانہ کافی بدل گیا ہے ۔ اب تو لوگ اپنے خیالات...
  15. محمداحمد

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    کیا یہ صرف ایک ہی ماڈل ہے جو سارے کام کر رہا ہے۔ یا الگ الگ ماڈلز مل کر الگ الگ کام کر رہے ہیں۔ این ایل پی میں بطورِ زبان اردو ابھی کافی پیچھے ہے۔ اور اس میں کافی وقت لگنے کا اندیشہ ہے۔
  16. محمداحمد

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    یہ چیٹ جی ٹی پی اشعار کی تشریح تو کافی بہتر کر رہا ہے۔ لیکن کیا یہ اردو اشعار کی تشریح اردو میں نہیں کر سکتا؟ شاعری میں البتہ اسے وقت لگے گا اور ابھی تک تو یہ ہماری طرح محض قافیہ پیمائی بلکہ سطر بھرائی ہی کر رہا ہے۔ :) :)
  17. محمداحمد

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    حیران کن نتائج ہیں۔ ابتدائی مراحل کو مدِ نظر رکھا جائے تو بھی پیشرفت بہت اچھی ہے۔ ایک زمانے مجھے ایک ایسی ایپلیکیشن سے واسطہ پڑھا تھا جو سوالوں کے جواب دیتی تھی۔ اس کا انٹرفیس کچھ ایسا تھا جیسے ڈوس پرومپٹ ہوتی ہے۔ ظاہر ہے کہ یہ اے آئی بیسڈ نہیں تھی۔ بلکہ فکس آپشنز تھے۔ اس میں عمومی سوالات کے...
  18. محمداحمد

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    میں اس وقت صرف محفل میں جھانکنے آیا تھا لیکن اس لڑی نے پکڑ لیا بلکہ جکڑ لیا۔ ایک دفعہ تو بس پڑھتا گیا اور ہنستا گیا اور حیران بھی ہوتا رہا۔ :) پھر سوچا کہ لگے ہاتھ سب کو ریٹنگ ہی دے دی جائے تو پھر سب مراسلے پڑھے۔ :) :)
  19. محمداحمد

    ابولکلام آزاد کی نظر میں مسٹرجناح بحیثیت ایک فرقہ پرست

    چلیے تاریخ کا مطالعہ بھی ہو گیا۔ مولانا کاموقف بھی آ گیا۔ اب کیا کریں؟؟
Top