نتائج تلاش

  1. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    رہزنوں کا رہبروں سے رابطہ مضبوط ہے لٹ گیا میرا وطن، اور فیصلہ محفوظ ہے
  2. زیرک

    ٭خوش رہو اہلِ چمن ہم تو سفر کرتے ہیں، پاکستانی احباب سے وقت نکال کر ملاقات کی کوشش ہو گی، اگر...

    ٭خوش رہو اہلِ چمن ہم تو سفر کرتے ہیں، پاکستانی احباب سے وقت نکال کر ملاقات کی کوشش ہو گی، اگر کسی وجہ سے ایسا نہ ہو سکا تو پیشگی معذرت۔
  3. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    جھک کر سلام کرنے میں کیا حرج ہے مگر سر اتنا مت جھکاؤ کہ دستار گر پڑے اقبال عظیم
  4. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    دامانِ توکل کی یہ خوبی ہے کہ اس میں پیوند تو ہو سکتے ہیں، دھبے نہیں ہوتے اقبال عظیم
  5. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    روشنی مجھ سے گریزاں ہے تو شکوہ بھی نہیں میرے غم خانے میں کچھ ایسا اندھیرا بھی نہیں اقبال عظیم
  6. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    آدمی جان کے کھاتا ہے محبت میں فریب خود فریبی ہی محبت کا "صلہ" ہو جیسے اقبال عظیم
  7. زیرک

    ٭“اگر آپ نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے، تو یقین کریں کہ آپ نے زندگی کا سب سے بڑا فن...

    ٭“اگر آپ نے ہر حال میں خوش رہنے کا فن سیکھ لیا ہے، تو یقین کریں کہ آپ نے زندگی کا سب سے بڑا فن سیکھ لیا ہے”۔ خلیل جبران
  8. زیرک

    سہ ماہی اردو محفل ۔۔۔ اکتوبر تا دسمبر 2019

    گولی گولی پہ لکھا ہے کھانے والے کا نام از قلم زیرک سیانوں کی محفل میں سائبیریا سے سرد موسم کی سختی سے تنگ آ کر ایشیا کی طرف ہجرت کرنے والے جنگلی پرندوں کی معاجرت کی وجوہات جاننے کے لیے روس اور یورپی ممالک کی جانب سے سائنسی تحقیق کرنے کے لیے لاکھوں ڈالرز کے اخراجات کیے جانے کی بات ہو رہی تھی۔...
  9. زیرک

    سہ ماہی اردو محفل ۔۔۔ اکتوبر تا دسمبر 2019

    چلیں جی، پاکستان جانے سے پہلے مابدولت کی طرف سے بھی ایک ادنیٰ کاوش حاضر ہے، میری طرف سے کھلی اجازت ہے کہ قارئین جی بھر کر تنقید کریں کیونکہ بندہ تو یہاں ہو گا ہی نہیں، نہ سنے گا اور نہ جوابے گا۔ یوں سمجھیے گا کہ لکھاری 23 دنوں کے لیے فراری ہو گا، پھر سفر کی خماری ہو گی اور جب مابدولت جاگیں گے...
  10. زیرک

    ٭٭امت کی زبوں حالی پہ روتا ہوا شاعر٭٭ بیمار ہے، بستر پہ ہے، بے جان پڑا ہے

    ٭٭امت کی زبوں حالی پہ روتا ہوا شاعر٭٭ بیمار ہے، بستر پہ ہے، بے جان پڑا ہے
  11. زیرک

    ٭نکتہ چینی وہ واحد ڈش ہے جس میں نمک، مرچ مصالحے تو شامل ہوتے ہیں لیکن چینی کا نام و نشان نہیں ملتا۔

    ٭نکتہ چینی وہ واحد ڈش ہے جس میں نمک، مرچ مصالحے تو شامل ہوتے ہیں لیکن چینی کا نام و نشان نہیں ملتا۔
  12. زیرک

    *کبھی بھول کر بھی عروج کی خواہش مت کیجئے کیونکہ اس کے بعد زوال کا آغاز شروع ہو جاتا ہے۔

    *کبھی بھول کر بھی عروج کی خواہش مت کیجئے کیونکہ اس کے بعد زوال کا آغاز شروع ہو جاتا ہے۔
  13. زیرک

    ٹیلی فون جب تک تار سے بندھا ہوا تھا انسان آزاد تھا، اب فون تار سے آزاد ہے اور ہم ہر وقت اس کے...

    ٹیلی فون جب تک تار سے بندھا ہوا تھا انسان آزاد تھا، اب فون تار سے آزاد ہے اور ہم ہر وقت اس کے ساتھ بندھے پھرتے ہیں۔
  14. زیرک

    زیرک کی پسندیدہ اردو نظمیں

    لا ادھر ہاتھ کہ ہم درد کی اس ڈوبتی ناؤ سے اتر کر چلیں اس پار جہاں کوچہ و بازار نہ ہوں درد کے آثار نہ ہوں در و دیوار اگر ہوں بھی تو اُن میں ترے آنسو، مرے آزار نہ ہوں حسن عباس رضا
  15. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    کسے اتنی فراغت دل زدوں کا حال پوچھے سو ہم بیمار خود اپنی عیادت کر رہے ہیں حسن عباس رضا
  16. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    بہت دنوں سے کسی نے سلام تک نہ کیا پھر اپنے آپ سے پوچھا 'حضور کیسے ہیں' میثم علی آغا
  17. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    اِنہیں بتاؤ کہ "یہ بے ضرر قبیلہ ہے" تمہارے لوگ فقیروں سے بغض رکھتے ہیں میثم علی آغا
  18. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    بس کہا جائے "سہولت سے جی نہیں پایا" میری نسلوں کو مِرے دکھ نہ بتائے جائیں میثم علی آغا
  19. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    جس کے بغیر سانس بھی لینا محال تھا ہم نے تمام عمر ہی اس کے بغیر جی میثم علی آغا
  20. زیرک

    زیرک کے پسندیدہ اشعار

    میں جانتا ہوں کہ اندر اداسیاں ہوں گی سو ہنسنے والوں کے چہرے نہیں تکا کرتا میثم علی آغا
Top