مابدولت اجنبی زبان میں لکھے گئے اس جملے کا مفہوم سمجھنے کی تمنا رکھتے ہیں ،جسے ناسمجھتے ہوئے بھی مابدولت نے " پر مزاح" کی ' درجہ بندی' سے سرفراز فرمایا ۔:):)
کامیابی پر مابدولت برادرم عبداللہ امانت محمدی کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں
:great: ،:best: ،:congrats: ہو برادر! :):):)
اس ناختم ہونے والے سلسلۂ افراط وتفریط سے مابدولت کے قلب ناتواں پر ایک مہیب وحشت سی ہمہ وقت طاری رہتی ہے.اللہ بزرگ وبرتر اس مملکت خداداد کا خود ہی حامی وناصر ہو.
تضحیک پر ہی کیا موقوف تابش بھائی، مابدولت کئی بار اس دن صف ماتم بچھتے ہوے دیکھ چکے ہیں جب اچانک کسی بھلے چنگے عزیز یا رشتہ دار کے بے موت مرنے کی خبر کسی نامعلوم وسیلے سے پہنچتی ہے اور خاصا وقت گزرنے کے بعدکسی ذی ہوش کو ادراک ہوجاتاہے کہ ہو نہ ہو یہ اپریل فول کی کارستانی ہے. :):)
مابدولت اس اطلاع کے بعد اپنی اس حسرت کا پرتاسف اظہار کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے کہ کاش یہ"ٹیکنولوجی " ساعت رفته کو بھی واپس لاسکتی اور مابدولت اپنی عظمت ماضی کا جلال اپنی ان کوتاہ بیں نگاہوں سے دیکھ پاتے!اور خالی خولی لفاظی کی درماندگی کا شکار نہ ہوتے.:):)
مابدولت محترم برادرم یاز کو دلی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس پورے مدت کا لمحوں میں تخمینہ لگانے پر برادرم عبدالقیوم چوہدری صاحب کو شاہی داد و تحسین سے نوازتے ہیں.:):)
اا
محترم برادرم حسیب احمد حسیب ،اگر یہاں پر ' حیرتناک ' کی درجہ بندی دستیاب ہوتی تو اتنے ضخیم ناول کو ایک ہی نشست میں پڑھ لینے پر مابدولت آپکو اسی ریٹنگ سے نوازتے ۔بہرحال ،واقعی یہ ایک کارنامہ ہے،جس پر مابدولت کو آپ پر رشک آرہاہے !:):)
ایک سافٹویر ہے جو آپکی کہی ہوئی فقروں،جملوں یا عبارت کو تحریری شکل دیتا ہے ۔یہ پروگرام انگلش کا ہے اور ہم ساتھیوں کی خواہش اور کوشش ہے کہ اس سافٹویر سے اردو کے لئے استفادہ کریں ۔اس ضمن میں اضافی معلومات کے لئے آپ ہمارے میرکارواں برادرم تجمل حسین اور محترم محمد اسلم بھائی سے رجوع...