نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    روشن چراغِ مہر و محبت جو گھر میں ہے ٭ اک روشنی عجیب سی دیوار و در میں ہے

    روشن چراغِ مہر و محبت جو گھر میں ہے ٭ اک روشنی عجیب سی دیوار و در میں ہے
  2. ظہیراحمدظہیر

    جہل اب جلوہ فگن ہے آئینہ خانوں کے بیچ

    آپ بھی کرانچی کے ہیں کیا؟! :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    بحر رجز میں ایک تجربہ میں نے بھی کیا تھا اور ایک نیا وزن "ایجاد" کیا تھا ۔ اس غزل پر خاصی معلوماتی گفتگو بھی رہی ۔ اگر دلچسپی ہو تو غزل یہ رہی۔ دو دل جلے باہم جلے تو روشنی ہوئی کچھ وہ جلا کچھ ہم جلے تو روشنی ہوئی
  4. ظہیراحمدظہیر

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    زیرِ بحث وزن کی مثالیں تو وہ بھی نہیں دے سکے لیکن اس کے علاوہ بحر رجز کے کئی اوزان میں ابیات سنائے جو اکثر میرے سر پر سے گزر گئے کہ عربی میں اتنی تو استعداد نہیں کہ فون پر اشعار کو سن کر یاد بھی رکھ سکوں ۔ :)
  5. ظہیراحمدظہیر

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    پورا نام ہوگا: رجز مربع سالم :)
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہونٹوں پہ تبسم ہے آنکھوں میں نمی ہے

    تہِ ٹیگ کرنے کا شکریہ ۔ :) چونکہ غزل مجھے تدوین شدہ حالت میں نظر آرہی ہے اس لئے اکثر تبصرے غیر متعلق لگ ر ہے ہیں ۔ کوشش کیجئے کہ اصل متن میں تدوین نہ کریں تاکہ مبصرین کی باتیں پڑھنے والوں کی سمجھ میں آجائیں ۔ اس غزل کا وزن مفعول مفاعیل مفاعیل فعولن ہے ۔ اس بحر میں تسکینِ اوسط کا استعمال جائز...
  7. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: نثر کا باپ؟ ارے باپ رے باپ! ٭ ابو نثر

    ابوالہوس کی عام مثال دینا بھول گئے صدیقی صاحب ۔ :) اس ضمن میں ایک بات یہ کہ فارسی اور اردو میں شعری ضرورت کے تحت"ابو" کے سابقے کو مختصر کرکے "بو" کردیا جاتا ہے ۔ چنانچہ ابوالہوس کو بوالہوس اور ابولہب کو بولہب لکھنا عام ہے۔ چنانچہ ابو نثر کو بو نثر کہا جاسکتا ہے۔ بونثر کا مطلب یہ نہیں کہ ان کی...
  8. ظہیراحمدظہیر

    غلطی ہائے مضامین: مذکرکے لیے ’ہی‘ ہے، مؤنث کے لیے ’شی‘ ہے ٭ ابونثر

    ؎ صدیقی صاحب یہاں گڑبڑ کرگئے۔ عربی میں شمس تو مؤنث ہے لیکن قمر مذکر ہے۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    محفل فورم کی واپسی

    سرورق پر موجود کیفیت نامے اپڈیٹ نہیں ہورہے ہیں ۔ دو تین ہفتے پہلے لگائے ہوئے پرانے کیفیت نامے ہی مسلسل نظر آرہے ہیں ۔ زیک
  10. ظہیراحمدظہیر

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    اس وزن کے بارے میں قدما کا تجربہ شاید کچھ مختلف رہا ہو اس لئے رواج نہ پاسکی۔ ویسے مجھے بھی عاطف بھائی کی طرح مذکورہ بالا مصرع کے آخر میں کچھ گرانی سی محسوس ہوئی ۔ وجہ اس کی یہ کہ ہم سالم مخبون کے بجائے مطوی مخبون (یعنی مفتعلن مفاعلن)کے زیادہ عادی ہیں کہ یہ بہت رواں دواں ہے ۔ اس کے علاوہ ا سی وزن...
  11. ظہیراحمدظہیر

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    عاطف بھائی ،جو پانچ سات عروض کی کتب میرے پاس ہیں ان میں اس وزن کی کوئی مثال نہیں مل سکی۔ عبدالغنی رامپوری سمیت اکثرمولفین نے یہ کہہ کر ٹرخادیا کہ رجز کے اوزان عربی میں زیادہ مستعمل ہیں ۔ عربی عروض تک میری پہنچ نہیں ہے ۔ ایک مصری دوست ہیں اور عربی میں شاعری کرتے ہیں ویک اینڈ پر ان سے دریافت کرتا...
  12. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح " ڈھونڈیں بھی تو اس شخص سا اب کوئی کہاں ہے "

    راحل بھائی نے اس نکتے پر وضاحت سے لکھ دیا ہے ۔ اس گفتگو کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میں افادۂ عام کے لئے اس موضوع پر ایک دو اور باتوں کا اضافہ کرنا چاہتا ہوں ۔ فارسی اضافت مرکبِ اضافی کے علاوہ مرکبِ توصیفی میں بھی استعمال ہوتی ہے ۔ ربِ کائنات ، دستِ صبا ، علمِ قافیہ وغیرہ تو اضافی تراکیب ہیں لیکن ربِ...
  13. ظہیراحمدظہیر

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    عاطف بھائی ، مثال تو ایک بھی یاد نہیں ہے ۔ یہ وزن تو شعر دیکھ کر ہی اخذ کیا ۔ یوں کہئے کہ اس وزن میں اردو شاعری انتہائی قلیل ہے کہ کبھی نظر سے نہیں گزری۔ عام بات یہی کہی جاتی ہے کہ رجز کے اوزان عربی میں زیادہ مستعمل ہیں ۔ گنجور پر بھی اس وزن میں کچھ نہیں ہے ۔ ایک فارسی ویبگاہ پر ایک غزل ہے وہ...
  14. ظہیراحمدظہیر

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    تنقید پڑھنے کا مرحلہ ابھی نہیں آیا ۔ ویسے حالی کی کتاب پڑھنے میں ہرج نہیں کہ یہ تنقید کی ثقیل کتاب نہیں بلکہ اسے تو شاعری کا پرائمر سمجھئے ۔ شاعر کے لئے پہلا کام زبان سیکھنے کا ہوتا ہے ۔ یعنی اسے یوں سمجھئے کہ جس طرح رنگوں کی تھیوری سمجھے بغیر آپ اچھے مصور نہیں بن سکتے اسی طرح زبان پر عبور...
  15. ظہیراحمدظہیر

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    :):):) آپ کے اس اصول کی روسے تو میری شاعری کے موضوعات یہ ہونے چاہئیں : بالو شاہی ، پلّا مچھلی ، سَجی ، چپلی کباب ، گول گپے، سندھڑی آم ، ربڑی ، ملائی والی قلفی اور گنے کا رس ۔ اب ان موضوعات پر شعر لکھوں تو لوگ قہقہے ہی لگائیں گے ۔ :D شاعر کا کام اپنے اندر جھانکنا ہی نہیں بلکہ اپنے احساس...
  16. ظہیراحمدظہیر

    برائے اصلاح"کنجِ زنداں سے جدا شہرِ ستم گار نہیں"

    ریحان ، ٹیگ کرنے کا شکریہ! اچھی غزل ہے ۔ خوب! آپ اردو محفل پر اس وقت نسبتاً کہیں بہتر غزل کہہ رہے ہیں ۔ نہ صرف مضامین اچھے ہیں بلکہ زبان و بیان بھی نسبتاً پختہ ہے اور روایتی غزل کا اسلوب بھی نظر آتا ہے ۔ اگر آپ نے محنت کی تو اچھی شاعری زیادہ دور نہیں ۔ ایک دو نکات میں بطور رہنمائی عرض...
  17. ظہیراحمدظہیر

    دوستی دل کو جب دکھاتی ہے

    تہِ ٹیگ کرنے کا شکریہ!:) اب تو آپ کی غزل اصلاح کے کئی ادوار سے گزر چکی ۔ اب مزید کہنے کی گنجائش کم ہے اگرچہ بہتری کی گنجائش تو ہمیشہ ہی موجود رہتی ہے ۔ ایک مشورہ یہ ہے کہ معمولی اور سامنے کے مضامین سے گریز کریں ۔ معمولی اور متداول مضامین پر مشتمل طویل غزل سے چار پانچ اشعار کی وہ غزل بہتر...
  18. ظہیراحمدظہیر

    مصرعے کا وزن بتا دیجیے

    اس کا وزن مستفعلن مفاعلن دو بار ہے۔ یعنی بحر رجز مثمن سالم مخبون ۔ یہ بحر فارسی اور عربی کی نسبت اردو میں کم مستعمل ہے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    اردو محفل سالانہ عالمی مشاعرہ ۲۰۲۱ء

    سخن پوائنٹ ! :):):) راحل بھائی ، بندوق بھی تھی اور کارتوس بھی لیکن بندوق کا لائسنس نہیں مل سکا۔ ورنہ لوٹ مار میں تھوڑا بہت حصہ تو میں بھی لے لیتا ۔ آخر کو ہم بھی "واں کے نکالے ہوئے تو ہیں "۔ :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    آگہی سو غموں کا اک غم ہے

    آداب ، آداب ! بہت نوازش ہے عرفان صاحب ! اللہ آپ کو سلامت رکھے ، توجہ کے لئے ممنون ہوں ۔
Top