نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    عشق سے گر نظر نکل جائے غزل نمبر 99 شاعر امین شارؔق

    بھائی ، مذاق کی معذرت لیکن اس غزل کا انیسواں شعر یہ ہے: زندگی تو اِدھر تماشہ ہے چل اے دل ہم اُدھر نکل جائے اب آپ ہی بتائیے کہ اِس " ہم ادھر نکل جائے" کی داد آپ کو کس طرح دی جائے ۔:):):) بقول راحل بھائی ، یار کچھ تو خیال کرو ۔ ہمیشہ معیار کو مقدار پر ترجیح دی جانی چاہئے ۔
  2. ظہیراحمدظہیر

    لاژورد- پروگریسو ویب ایپ

    بہت اعلیٰ ، ریحان !!! یہ پروگرام اچھا لگ رہا ہے ۔ نام بھی پسند آیا ۔ وقت ملا تو جا کر چیک کروں گا ۔ آپ کی مساعی قابلِ صد تحسین ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو جزائے خیر دے اور آسانیاں عطا فرمائے ۔ راہ کی مشکلات کو دور کرے ۔ آپ لوگوں پر رشک آتا ہے ۔ ماشاء اللّٰہ !
  3. ظہیراحمدظہیر

    غزل: وفاداری کا ملتا اب صلہ نئیں!

    راحل بھائی ،چونکہ پرانی غزل ہےاس لئے ارتقائی منازل کے کچھ آثار تو اس میں نظر آئیں گے ۔ ظاہر ہے کہ یہ شعری سفر کا حصہ ہے اور اسے جوں کا توں رکھنا ہی بہتر ہے ۔ غزل کا مجموعی بے ساختہ رنگ پسند آیا ۔ بہت داد!
  4. ظہیراحمدظہیر

    فونٹ آٹو کرننگ ٹول ریلیز

    سید ذیشان ، مجھے علم نہیں کہ آپ کا یہ پروگرام کس طرح کام کرتا ہے لیکن اس کی بدولت اردو دنیا کو جاسم محمد اور شاکرالقادری صاحبان کے توسط سے کئی اچھے فونٹس مل گئے ہیں ۔ اس کے لئے آپ کا بیحد و بے حساب شکریہ! اللّٰہ کریم آپ کو اردو کی اس بے لوث خدمت کا صلہ عطا فرمائے ، دونوں جہانوں میں اجرِ...
  5. ظہیراحمدظہیر

    فورم انٹرفیس میں اردو ترجمہ سے متعلق مسائل اور تجاویز

    چھلنیاں کی ذیلی فہرست کے لئے کچھ تجاویز: ۔ "بطور انتخاب محفوظ کریں" کے بجائے " مندرجہ بالا منتخبات محفوظ کریں " ۔ "یہ چھلنیاں ہر مرتبہ آپ کی آمد پر زیر استعمال ہوں گی۔" کے بجائے "یہ منتخبات آپ کی ہر آئندہ آمد پر فعال رہیں گے" ۔ آخر میں "چھلنی" کے بٹن پر "چھانئے " زیادہ پرلطف رہے گا ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    ایک تجویز: مراسلے میں لئے گئے اقتباس کا پس منظر اگر ہلکا نارنجی سا کردیا جائے تو نہ صرف اصل مراسلے اور اقتباس میں فرق واضح تر ہوجائے گا بلکہ کچھ کچھ پرانے ورژن کا انداز بھی آجائے گا جو میری ناقص رائے میں اکثر محفلین کے لئے اس نئے ورژن کا عادی ہونے میں بہت مددگار ثابت ہوگا ۔ ایک...
  7. ظہیراحمدظہیر

    فورم انٹرفیس میں اردو ترجمہ سے متعلق مسائل اور تجاویز

    فلٹرز کا ترجمہ چھلنیاں مزاحیہ اور اچھا لگا ۔ دیکھتے ہی چہرے پر مسکرہٹ آگئی۔ یوں تو انٹر نیٹ کے تناظر میں فلٹر کا لفظ اردو میں عام مستعمل ہے لیکن ہوسکتا ہے رفتہ رفتہ چھلنیوں کا چلن بھی ہو ہی جائے۔ ویسے جن صاحب نے بھی یہ ترجمہ فرمایا ہے "اُن" کی نذر یہ دو فی البدیہہ اشعار ! :):):)...
  8. ظہیراحمدظہیر

    فورم انٹرفیس میں اردو ترجمہ سے متعلق مسائل اور تجاویز

    ابھی تک اچھی خاصی جگہوں پر انگریزی نظر آرہی ہے ۔ امید ہے کہ جوں جوں تکنیکی معاونین کو وقت ملتا جائے گا یہ انگریزی الفاظ اردو میں نظر آنے لگیں گے ۔ آپ تمام ماہرین کا بہت بہت شکریہ ! اللّٰہ کریم آپ لوگوں کے لئے ہر قدم آسانیاں پیدا فرمائے اور مشکلات کو حل کرے ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    نئے اردو کی بورڈ کے مسائل اور تجاویز

    تخلص کی علامت (بَت) ٹھیک سے کام نہیں کرتی ۔ لفظ ٹوٹ جاتا ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    فورم کے نئے ورژن پر خوش آمدید

    ہر نئی تبدیلی کی طرح اول اول آنکھوں کو کچھ عجیب سا لگ رہا ہے لیکن ان شاء اللّٰہ جلد ہی عادت ہوجائے گی ۔ فورم کی تجدید شاید وقت کی ضروت بن چکا تھا ۔ امید ہے کہ اب یہ فورم ہیکرز کے حملوں سے محفوظ رہے گا اور مستقبل میں اس قسم کے غیر ضروری مسائل پیش نہیں آئیں گے جن کی وجہ سے ماضی قریب میں...
  11. ظہیراحمدظہیر

    ضبط کہتا ہوں کسی آنکھ کی ویرانی کو

    بہت خوب ، عاطف!!! کیا بات ہے ! اب سبھی کچھ ہے مرے پاس محبت کے سوا دیکھ لو آج مری بے سرو سامانی کو بہت اچھے!
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل: وفاداری کا ملتا اب صلہ نئیں!

    واہ! بہت خوب راحل بھائی ! کئی اچھے اشعار ہیں ! وہی غم پھر اتر آئے نہ دل میں اسی ڈر سے ترا چہرہ پڑھا نئیں! بہت خوب! اچھا کہا ہے!
  13. ظہیراحمدظہیر

    عشق سے گر نظر نکل جائے غزل نمبر 99 شاعر امین شارؔق

    واہ شارق صاحب واہ! شعر نمبر اُنیس کا جواب نہیں ! کیا بات ہے خان صاحب ۔ بہت خوب !
  14. ظہیراحمدظہیر

    چوکور ہوتا تھا جو پہلے اب گول فوٹو ہوگیا ہے کیوں فونٹ محفل کا بدل کر نوری سے نوٹو ہوگیا ہے؟

    چوکور ہوتا تھا جو پہلے اب گول فوٹو ہوگیا ہے کیوں فونٹ محفل کا بدل کر نوری سے نوٹو ہوگیا ہے؟
  15. ظہیراحمدظہیر

    فلمی ستارہ؟!

    فلمی ستارہ؟!
  16. ظہیراحمدظہیر

    القلم جوہر نستعلیق ریلیز

    بہت اعلیٰ ! انتہائی خوبصورت فونٹ ہے !!! جناب شاکرالقادری صاحب، اردو فونٹس میں اس خوبصورت اضافے پر مبارکباد قبول فرمائیے ۔ طغریٰ نمبر دو کا جواب نہیں ۔ بہت ہی دیدہ زیب ہے !
  17. ظہیراحمدظہیر

    جوانوں اور توانوں پر جو ہے بارِ گراں اکثر غزل نمبر 89 شاعر امین شارؔق

    صحت مندوں کی عروضی صحت ٹھیک نہیں ہے ۔ کچھ مداوا اس کا بھی کرلیجئے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    ہونٹوں پہ تبسم ہے آنکھوں میں نمی ہے

    ہائیں! یعنی واقعی ضائع کیا؟! ایسا تو مت کہو بھائی ۔ آپ نے سر کھجانے پر مجبور کردیا ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    جوانوں اور توانوں پر جو ہے بارِ گراں اکثر غزل نمبر 89 شاعر امین شارؔق

    عنوان میں بھی تبدیل کردیجئے ، شارق صاحب ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    الحمدللہ! ان شاء اللہ جلد ختم ہوجائے گا۔

    الحمدللہ! ان شاء اللہ جلد ختم ہوجائے گا۔
Top