حذیفہ ننگے پیر بھاگتا ہوا آیا اور میرے بستر پر چڑھ گیا۔
میں نے سرزنش کی کہ ننگے پیر آ کر گندے پیر میرے بستر پر چڑھ گئے ہو۔
فوراً دوبارہ ننگے پیر بھاگتا ہوا گیا، چپل پہن کر آیا، اور پھر بستر پر چڑھ گیا۔
انڈیا کی ٹیم دوسری اننگ مین محض 36 رنز بنا سکی۔ اور کوئی کھلاڑی ڈبل فگر میں سکور نہ بنا سکا۔
آسٹریلیا کو جیت کے لیے 82 رنز کی ضرورت، اور تمام وکٹ محفوظ ہیں۔
”اقدام اُٹھانا“
ابونثر (احمد حاطب صدیقی)
یادش بخیر، جناب محمد خان جونیجو جب پاکستان کے وزیراعظم بنے، یا بنائے گئے، تو یہ عہدہ سنبھالتے ہی اُنھوں نے’’اِقدام اُٹھانا‘‘ شروع کردیا۔ اپنی تقریروں میں یہ دو لفظی ترکیب وہ خوب خوب استعمال کیا کرتے تھے:
’’ہم نے مارشل لا اُٹھانے کے لیے اقدام اُٹھالیا...