سی ایس ایس فونٹ امبیڈنگ کو گوگل فرما لیتے تو یہ سوال کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ شاید محفل میں بھی کہیں اس پر لڑی موجود ہو نیز اردو بلاگروں میں سے کچھ نے اس بارے میں مضامین لکھ رکھے ہیں۔ بہر کیف فی الحال آپ یہ ربط ملاحظہ فرما لیں۔ :) :) :)
ڈراپ باکس پر جو فائل ہے اس کی ہم نے شکل ہی نہیں دیکھی تو اس پر کوئی تبصرہ کیسے کر سکتے ہیں۔ :) :) :)
آپ یقیناً نفیس نستعلیق امبیڈ کر سکتے ہیں، بس آپ کو وہ فونٹ کہیں کسی ایسی جگہ ہوسٹ کرنی ہوگی جہاں سے اسے پبلکلی ایکسس کیا جا سکے۔ :) :) :)
موجودہ ٹیمپلیٹ میں ہمیں کہیں نوٹو نستعلیق یا کسی اور نستعلیق فونٹ کا ذکر تک نظر نہیں آیا۔ آپ یہاں بس اتنا بتا دیں کہ فونٹ فیملی سی ایس ایس پراپرٹی کو کیسے ڈیفائن کر رہے ہیں۔ :) :) :)
اور آپ کو ایک ہی سوال اتنے لوگوں سے دریافت کرنا تھا تو آپ نے لڑی کا آغاز کرنے کے بجائے سبھی کے کوائف ناموں میں پیغام ارسال کرنا کیوں منتخب فرمایا؟ :) :) :)
ہمارا خیال ہے کہ بلاگر کی سائٹ ہی اس کا اچھا ایڈیٹر ہے۔ کسی آف لائن ٹول سے یہ کام لیا بھی گیا تو بہت ساری چیزیں کام نہیں کریں گی مثلاً وہ ٹیمپلیٹ ویرئیبلز جو بلاگر مہیا کراتا ہے وہ کسی آف لائن ایڈیٹر میں دستیاب نہ ہوں گے۔ :) :) :)
کچھ لوگ دوسرے لکھنے والوں کو حسد میں مبتلا کرنے کی حد تک عمدہ لکھتے ہیں اور جس موضوع کو بھی ہاتھ لگائیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں۔ کمال ہے بھئی، جس باریکی سے مہینوں پر محیط اس کیفیت کا جائزہ لیا ہے اور جس جامع انداز میں اس کا بیان کیا ہے کہ لطف ہی آ گیا۔ ویسے آپس کی بات ہے کہ ہم اس کیفیت سے گزرنے...
کچھ ایسا ہی طریقہ ہم نے اس رومن سے اردو مبدل میں استعمال کیا تھا جس میں ہم نے ان کے ٹرانسلٹریشن سرور کا استعمال کیا تھا لیکن ٹائپنگ سمولیٹ کرنے کے بجائے ایک ایک لفظ کے متبادلات کے لیے اجاکس ریکوئیسٹ بھیج کر۔ نیز یہ کہ ہر منفرد لفظ کے لیے محض ایک ہی دفعہ متبادلات حاصل کیے جاتے تھے خواہ وہ لفظ متن...