آئی پی اے کے حوالے سے ہماری معلومات بے حد محدود ہے، البتہ ہم نے پہلی دفعہ اس بابت سن 2008 میں سنا تھا جب ہم سری نگر یونیورسٹی کشمیر میں لوکل لینگوئج کمپیوٹنگ پر ورکشاپ میں بطور پریزینٹر گئے ہوئے تھے۔ وہاں اردو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ نے بتایا کہ کشمیری زبان کے کم از کم دو حروف علت ایسے ہیں جن کا تلفظ...
پولینڈ میں بس ایک شہر پوزنان تک محدود رہے۔ وہاں کے سفر کا احوال ہماری کولیگ یاسمین انور صاحبہ نے ایک بلاگ پوسٹ میں قلمبند کیا ہے۔ اس کے بعد جرمنی کے تین شہروں کی سیاحت کو ہم نے ایک بلاگ پوسٹ میں بیان کیا ہے۔ برلن میں ہولوکاسٹ میموریل کی طرف گئے تھے، البتہ اس وقت ہلکی ہلکی بارش ہو رہی تھی اور...
سفر تو یقیناً بے حد پر لطف تھا، لیکن ابھی مستقل قریب میں کسی اور غیر ملکی سفر کی توقع نہیں ہے۔ اگلے سال شاید آئس لینڈ اور جرمنی وغیرہ کا دورہ ہو۔ :) :) :)
حقیقت حال اینکہ یہ محاورہ بذرگوں نے ہمارے لیے ہی تیار کیا تھا اور اس کا پختہ ثبوت اس میں موجود لفظ "بھیا" ہے۔ وہ تو ہماری ازلی سستی اور کاہلی کہ ہم نے کبھی دریافت کرنے کی زحمت نہ اٹھائی سو وہ ہماری ننھی پری نے ہمارے لیے کر دی۔ :) :) :)
ہمارے یہاں بھی موسم خراب ہی ہے، کل ہمارے پروفیسر نے فیس بک پر اپنے اطراف کی ایک تصویر شریک کی تھی جس میں ایک کار باقاعدہ تیرتی ہوئی نظر آ رہی تھی۔ :) :) :)