نتائج تلاش

  1. رانا

    "کیا لطف انجمن کا جب دل ہی بجھ گیا ہو"

    افسوس کہ بات کتنی بڑھ گئی ہے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کیا کہوں بس ساجد بھائی آپ سے گذارش ہے کہ محفل سے مت جائیں۔ مجھے انتظار ہے کہ آپ جلد ہی اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرکے یہاں موجود ہوں گے۔
  2. رانا

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    آپ کی بات درست ہے کہ اچھائی کی قدر اس وقت زیادہ ہوتی ہے جب بالمقابل برائی بھی سامنے ہو۔ میری تجویز سے ان معاملات پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ تقابل کرنے میں دونوں پہلوؤں کا زیربحث آنا بعض جگہ لازمی امر ہے لیکن یہ تو لازمی امر نہیں کہ تقابل کرتے ہوئے تہذیب کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا جائے اور دوسرے کو برا...
  3. رانا

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    بالکل ٹھیک۔ یہ تو آپ نے کافی پتے کی بات بتائی ہے اور کافی مفید ہے۔ لیکن اس میں ایک مسئلہ ہے خواتین بچ جائیں گی اس شرط سے۔ اب یا تو خواتین کا داخلہ صرف زنان خانے تک محدود کردیا جائے اور مذہب خانے تک انہیں رسائی ہی نہ دی جائے۔ لیکن یہ ویسے ہی نامناسب ہوگا۔ اس لئے یہ شرط نہیں لگائی جاسکتی یہاں۔...
  4. رانا

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    نہیں بھائی یہ مقصد بالکل بھی نہیں کہ اسکا دروازہ کھٹکھٹا کر اسکی امی جان کو شکایت لگانی ہے۔ بلکہ مقصد یہ تھا کہ مذہب کے دھاگوں میں جو بھی گفتگو کرتا ہے اسکی وہ گفتگو اس کی اصل شناخت کے ساتھ ریکارڈ ہورہی ہو۔ کیونکہ پس منظر یہ ہے کہ جیسے میرا نام رانا ہے یہاں پر۔ اب میں یہاں غصے میں آکر اپنا غبار...
  5. رانا

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    آپ کی بات میں کافی وزن ہے۔ آپ کی بات پڑھ کے ایک فوری تجویز یہ بھی ذہن میں آئی مذہب کے دھاگوں میں ایسے ممبروں کا داخلہ قطعا بند کردیا جائے جو اپنے اصل نام سے ظاہر نہیں ہیں اور دوسرا مذہب کے دھاگوں میں داخلے کے لئے یہ شرط ہو کہ اپنا مکمل پتہ بمہ فون نمبر کے یہاں ظاہر کریں۔ یہ پابندی اگر صرف مذہب...
  6. رانا

    اردو محفل سے لطفاً مذہبی کشیدگی کا خاتمہ کیجئے

    حسان بھائی نے بہت ضروری بات کی طرف توجہ دلائی ہے۔ میرے ذہن میں کافی عرصے سے یہ بات تھی اور ایک تجویز بھی تھی لیکن بوجوہ نہیں دے پایا۔ اب پچھلے کچھ دنوں سے جو کچھ مراسلے میں نے پڑھے ہیں اسکے بعد پھر سے یہ خواہش پیدا ہوئی کہ اس تجویز کو محفل پر رکھا جائے لیکن پھر کسی وجہ سے رکا رہا۔ اب خاص اس...
  7. رانا

    پاکستانیوں کا کالا دھن

    میرا اس دھاگے میں بالکل بھی کوئی پوسٹ کرنے کا رادہ نہیں تھا لیکن عسکری بھائی صرف آپ کو ایک مفید بات بتانے کے لئے یہ پوسٹ ہے کہ جس سے ایک دوستانہ لگاؤ ہو اس کی غلط فہمی دور کرنے کو خواہ مخواہ ہی دل کرپڑتا ہے۔ سور اور ہر دوسرے حلال جانور میں بہت فرق ہے۔ اور یہ کیونکہ اسلام نے منع کیا ہے تو اسلام...
  8. رانا

    پریزرن (کوسوو) کی تاریخی سنان پاشا مسجد

    اس حوالے سے ایک دلچسپ بات شئیر کردوں کہ 1976 میں بھٹو حکومت نے یہ اعلان کیا کہ جن پاکستانی مصنوعات پر چھ کونی نشان ہے انہیں ضبط کرلیا جائے گا کیونکہ یہ اسرائیلی حکومت کا نشان ہے۔ پس منظر اسکا یہ تھا کہ لوائے احمدیت جس پر چھ کونی ستارہ ہے اس پر قدغن لگادی جائے۔ اس پر مولانا دوست محمد شاہد صاحب...
  9. رانا

    تاسف کیا زین زخمی ہوئے ہیں؟

    زین بھائی بہت خوشی ہوئی آپ کو دیکھ کر۔:redheart: ڈاکٹرز نے جس قدر احتیاط اور آرام کا مشورہ دیا ہے اس سے انحراف نہیں کرنا۔ پوری طرح صحتمند ہو کر پھر سے کم بیک کریں۔:thumbsup: ویسے جب آپ کو اسپتال لے کر جایا جارہا تھا تو آپ نے محفل کی طرف منہ کرکے ٹرمینیٹر کی طرح یہی کہا تھا نا کہ I'll be back۔ :)
  10. رانا

    مبارکباد مسکانچی بھیا سعود کے مراسلات کی گولڈن جوبلی اور عائش پری کی سلور جوبلی :)

    سعود ابن سعید بھائی آپ کو پچاس ہزار مراسلوں کی بہت بہت مبارک باد۔:zabardast1: اور فی مراسلہ ضرب تین مسکانیں یعنی ڈیڑھ لاکھ مسکانوں پر بھی بہت بہت مبارک باد۔:good: سعودی مسکانیں تو اب محاورہ بن گیا ہے کہ کسی کو تین مسکانیں دینی ہوں تو بندہ کہتا ہے کہ سعودی مسکانیں لے لیں جی۔:):):) اور عائشہ...
  11. رانا

    مبارکباد ایک ہزاری منصب مبارک ہوووووو

    بہت بہت مبارک ہو بھلکڑ بھائی ایک ہزاری منصب۔:best:
  12. رانا

    تاسف کیا زین زخمی ہوئے ہیں؟

    اللہ تعالیٰ اپنا فضل فرمائے۔ میں نے تصویریں دیکھی ہیں، زین بھائی کے چہرے سے لگتا ہے کہ بڑے حوصلے سے اس تکلیف کا مقابلہ کررہے ہیں۔ زین بھائی حوصلہ بالکل نہیں ہارنا کہ کٹھن راہ پر تکلیفیں آیا ہی کرتی ہیں لیکن آپ یہ دیکھیں کہ یہاں اتنے لوگ آپ کے لئے دعائیں کرنے والے موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے...
  13. رانا

    مبارکباد عمر اعظم بھائی کے ایک ہزار پیغامات

    بہت بہت مبارک ہو عمر بھائی ایک ہزاری منصب۔:great:
  14. رانا

    سندھ میں صرف سندھی بولنے والوں کی حکومت ہے ۔۔ الطاف حسین

    عسکری بھائی آپ کی اس بات سے برسوں پہلے طارق عزیز شو میں طارق عزیز صاحب کے منہ سے سنی ہوئی ایک حدیث یاد آگئی جس کا مفہوم کچھ ایسا ہی تھا کہ جب آبادی شہر کی گنجائش سے بڑھ جائے تو نئے شہر بساؤ۔ نا کہ اسی شہر کی حدیں پھیلاتے جاؤ۔
  15. رانا

    محفل کی بارہ دری

    شمشاد بھائی یہ کب کا واقعہ ہے؟;)
  16. رانا

    مبارکباد نور آپی کے دو ہزار مراسلے

    بہت بہت مبارک ہو ام نور العين بہنا یہ دوہزاری منصب۔:best:
  17. رانا

    امریکی فوجی نے 16 افغانوں کے قتل کا اعتراف کر لیا

    اس کو 86 سال کی سزا نہیں ملے گی۔ کیا آپ نے امریکہ کو اتنا ہی بے انصاف اور ظالم سمجھا ہوا ہے۔ اُس نے تو جرم مانا ہی نہیں تھا اس لئے 86 سال ملی جبکہ اس بے چارے نے تو خود ہی اقرار جرم کرلیا ہے اس لئے صرف 6 سال ہی کافی ہوگی۔ بلکہ انصاف کے تقاضے اگر صحیح طور پر پورے کئے گئے تو 6 دن سے زیادہ جیل میں...
  18. رانا

    امریکی فوجی نے 16 افغانوں کے قتل کا اعتراف کر لیا

    اس خبر سے کچھ ایسا تاثر ملتا ہے جیسے افغانستان میں صرف یہی 16 بے گناہ مارے گئے تھے ورنہ تو وہاں انصاف کے تقاضے ہر آن پورے کئے گئے ہیں۔ یا ایک تاثر یہ بھی ہے کہ امریکہ اور اتحادی اپنے فوجیوں کی مقبوضہ علاقوں میں اس طرح کی اشتعال انگیزی کو بالکل برداشت نہیں کرتے۔ یہ بھی تاثر ملتا ہے کہ امریکہ جو...
Top