نتائج تلاش

  1. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    واقعی؟ میرا تو پہلی دفعہ ایٹریم میں جا کر کوئی فلم دیکھنے کا ارادہ ہے اور آج کل تھری ڈی میں یہی ’’ڈان ٹو‘‘ لگی ہوئی ہے۔ شہزاد بھائی واقعی دیکھنے کے قابل نہیں، یعنی کسی اچھی فلم کا انتظار کیا جائے؟:eek:
  2. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    ’’پیار کا پنچ نامہ‘‘ اچھی فلم ہے۔ فلموں میں لو اسٹوریز تو دکھاتے ہیں لیکن محبت کامیاب ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے، یہ کوئی نہیں بتاتا۔ پیار کا پنچ نامہ میں یہی آگے کی اسٹوری ہے اور بہت دلچسپ فلم ہے۔ ویسے میں نے آخری فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ دیکھی، بہت ہی مزے دار فلم ہے۔ بے حیائی کی بجائے اگر...
  3. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    سپارٹکس سیریز کا ایک افسوس ناک موڑ یہ ہے کہ آدھی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد ہیرو یعنی اینڈی وائٹ فیلڈ بیمار پڑ گیا اور علاج کے لیے چلا گیا۔ یونٹ نے اس دوران وقت ضائع کرنے کی بجائے اس کا چھ اقساط پر مشتمل ایک پریکیوئل بنا لیا۔ اینڈی کے صحت یاب ہونے کے بعد سیریز مکمل کی گئی لیکن دوسرے سیزن کے آغاز سے...
  4. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    پچھلے دنوں سپارٹکس بلڈ اینڈ سینڈ (Spartacus: Blood and Sand) کی تیرہ اقساط پر مشتمل ٹی وی سیریز دیکھی، مزہ آ گیا۔ ایکشن سے بھرپور یہ ٹی وی سیریز بے حد دلچسپ ہے۔ کسی بھی قسط کو دیکھتے ہوئے بوریت نہیں ہوتی بلکہ ایک کے بعد ایک قسط دیکھنے کا دل چاہتا ہے۔ اس سیریز کا نام سپارٹکس ہے جبکہ بلڈ اینڈ سینڈ...
  5. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    یہ فلم دیکھنے کا ارادہ ہے۔ یہ بھی تو بتا دیں کہ فلم آپ کو کیسی لگی؟؟ پسند آئی یا نہیں؟
  6. ع

    بریئیڈ فلم کا اردو سب ٹائٹل

    فلم بریئیڈ Buried یا مدفون ایک ایسے امریکی ٹرک ڈرائیور کی کہانی ہے جو عراق میں ایک کمپنی کے لیے کام کرتا ہے، اس کے ٹرکوں کے کانوائے پر کچھ عراقی حملہ کردیتے ہیں اور جب اسے ہوش آتا ہے تو اپنے آپ کو ایک تابوت میں زندہ دفن پاتا ہے، اس کے پاس صرف ایک لائیٹر اور ایک موبائل فون ہوتا ہے، یہاں سے اس کی...
  7. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Rise of the Planet of the Apes بہت پسند آئی۔
  8. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    شہزاد بھائی! فلم بس گزارے لائق لگی۔ زیادہ پسند نہیں آئی۔
  9. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    دہلی بیلی دیکھی، بہت مزے کی فلم ہے :d
  10. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    دی چینچ اپ دیکھ لی۔ سپر ایٹ ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے۔ شہزاد بھائی آپ کی اور میری پسند بہت ملتی جلتی ہے۔ بلکہ میں جن فلموں کے ریوز پڑھ کر انھیں دیکھنے کا سوچ رہا ہوتا ہوں اگلے ہی دن آپ اسے دیکھ کر اس کے بارے میں لکھ چکے ہوتے ہیں۔ بلکہ میں نے زیادہ تر وہی فلمیں دیکھی ہیں جن کی تعریف آپ نے اس تھریڈ میں...
  11. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    بیٹ مین بہت ہی میچور اور اچھا کیریکٹر ہے۔ دیگر سپر ہیروز سے بالکل مختلف اور حقیقت سے قریب۔
  12. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    ہیری پوٹر اور لارڈز آف دی رنگز دیکھنے کی کبھی ہمت ہی نہیں ہوئی۔
  13. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    پرسوٹ آف ہیپی نیس دیکھی۔ بہت ہی شاندار فلم ہے۔ معاشی بدحالی کا شکار ہیرو زندگی کی گاڑی چلانے کے لیے کس قدر تگ و دو کرتا ہے وہ بھی اپنے پانچ سالہ بچے کو ساتھ لیے لیے۔ بہت درد بھری کہانی تھی۔ واقعی ول اسمتھ کی کارکردگی بہت شاندار رہی اور ان کے حقیقی بیٹے نے فلم میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ بہت پسند آئی۔
  14. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    ہم نے بھی کنگ فو پانڈا ٹو دیکھ لی۔ بہت مزیدار فلم ہے۔ اب کارز ٹو کی باری ہے۔
  15. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    واہ زبردست۔ شکریہ۔ آج ہی ڈاؤن لوڈنگ پر لگاتے ہیں۔ ویسے کل کارز ٹو بھی آگئی تھی جو کہ ڈاؤن لوڈ ہو رہی ہے۔ کیپٹن امریکہ کا بھی انتظار تھا۔ ویسے اس ویک اینڈ پر ایپو کلیپٹو دیکھنے کا پروگرام ہے۔ دیکھ کر تبصرہ کروں گا۔ اس کے علاوہ ایکس مین فرسٹ کلاس اور ٹرانسفارمرز بھی لائن میں لگی ہوئی ہیں۔
  16. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    میل گبسن کی شہرہ آفاق فلم ’’بریو ہارٹ‘‘ پہلی دفعہ دیکھنے کا اتفاق ہوا۔ بہت ہی شاندار فلم ہے۔ اس کا ساؤنڈ ٹریک بہت ہی متاثر کن ہے۔ ابھی بھی میرے پاس چل رہا ہے۔ اس کے علاوہ سیونگ پرائیویٹ رائن بھی دیکھی۔ جنگ کے موضوع پر یہ ایک شاندار فلم ہے۔ یہ بھی بہت پسند آئی۔
  17. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    Taken دیکھنے کا ارادہ ہے۔ شہزاد بھائی آپ نے دیکھی ہے؟
  18. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    کرسچین بیل کی فلم The Machinist دیکھی۔ بہت پسند آئی۔ جیسا کہ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ کیریکٹر کی ڈیمانڈ کے مطابق کرسچین بیل نے اپنا وزن اتنا کم کیا کہ جس کی مثال نہیں ملتی۔ فلم کا ہیرو ٹریور ریزنیک ایک بیماری کا شکار ہے جس کی وجہ سے وہ سو نہیں سکتا۔ مسلسل ایک سال نا سونے کی وجہ سے اس کا وزن...
  19. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    کرسچین بیل میرے بھی پسندیدہ اداکار ہیں۔ ان کی ایک اور فلم The Machinist ڈاؤن لوڈ کر لی ہے دیکھنی باقی ہے۔ اس فلم کے لیے انھوں نے دا فائٹر سے بھی زیادہ وزن کم کیا گیا۔ کیریکٹر کو نبھانے کے لیے اپنی ایسی حالت شاید ہی کسی نے بنائی ہو۔
  20. ع

    آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی

    فلمیں صرف hd میں دیکھنے کی بیماری کی وجہ سے کنگ فو پانڈا ٹو کا شدت سے انتظار ہے جس کا بلیو رے ورژن شاید گیارہ اکتوبر کو ریلیز کیا جائے گا۔
Top